نبیل
تکنیکی معاون
اس موضوع پر پہلے سے شروع کیے گئے تھریڈ کی طوالت کے باعث اس گفتگو کو نئے تھریڈ میں جاری رکھ رہا ہوں۔ یہاں میں فونٹ فورج کے ذریعے بلنیک فونٹ میں ایس وی جی آبجیکٹس کو امپورٹ کرنے کے ابتدائی نتائج کے بارے میں بتانا چاہ رہا تھا۔
پہلا مسئلہ جو مجھے جنریٹ کردہ ایس وی اشکال میں نظر آیا ہے وہ ان کا سائز اور پوزیشن ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر سے ظاہر ہے۔
لگیچر کو بائیں جانب والی مستطیل میں فٹ ہونا چاہیے جبکہ یہ سائز میں چھوٹا اور دائیں جانب کھسکا ہوا ہے۔ کوئی طریقہ دریافت کرنا پڑے گا کہ یہ مطلوبہ خانے میں فٹ ہوجائے۔ غالبا کچھ ٹرانفارمیشنز اپلائی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
فونٹ فورج میں امپورٹ کرنے کے بعد گلفس کو میگنیفائی کرکے دیکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ لگیچر مختلف حصوں کو جوڑ کر تشکیل دیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس سے فونٹ کی کوالٹی یا سپیڈ پر کچھ فرق پڑتا ہے یا نہیں۔ بہرحال کیریکٹر بیسڈ فونٹ سے لگیچرز کی اشکال اخذ کرنے کا یہ طریقہ کافی کارآمد ہے۔