نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

محمد سعد

محفلین
فونٹ فورج کا استعمال تو مجھے بھی نہیں آتا ہے، میں صرف فونٹ فورج کا پائتھون انٹرفیس استعمال کرکے اس کے ذریعے ایک فونٹ میں تمام ترسیمہ جات شامل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بعد مجھے اس کے لیے وقت نہیں ملا تھا۔ اور سکرپٹ بھی انتہائی سادہ ہے۔ میں اس کام کی تمام تفصیل جلد ہی فراہم کر دوں گا۔

آج کا سوال:
اگر نبیل بھائی کے حوالے کے فریم (frame of reference) میں ابھی تک صرف تین گھنٹے گزرے ہیں تو وہ زمین کے لحاظ سے کس رفتار سے سفر کر رہے ہیں؟ :mad3: :tongueout4:

نوٹ: حوالے کے فریم کو حلوے کا فریم پڑھنے سے اور اس نوٹ کو روپوں والا نوٹ سمجھنے سے گریز کیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو حلوے کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں حوالۂ پولیس کیا جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی جو سکرین شاٹس میں نے دیکھے ہیں ان کے لحاظ سے تو یہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب ہیں دو مسئلے۔ ایک تو جو ایک ہی ترسیمےمیں ٹوٹے ہوئے جوڑ نظر آ رہے ہیں ان کا مسئلہ ہے اور دوسرا مسئلہ ترسیمے کی اپنی چوڑائی کا ہے جو کہ صفر نظر آرہی ہے۔ یہ دونوں مسئلہ فونٹ لیب میں Python کے سکرپٹ سے بہت آسانی سے کیے جا سکتے ہیں۔

پہلا مسئلہ
اس کے لیے ترسمیہ جات کے ٹکڑوں کو ویلڈ کرنا ہوگا۔ فونٹ لیب میں ترسیمہ کے باکس پر (مین ونڈو جہاں تمام ترسیمہ جات نظر آرہے ہوں) کلک کر کے ٹرانسفارمیشنز میں دیکھیں کچھ مل جائے گا غالبا weld کے نام سے۔

دوسرا مسئلہ
دوسرے مسئلے کے لیے پھر سے کلک کریں اور ٹرانسفارمیشن ہی میں غالبا width سے متعلق ایک آّپشن آتا ہے ۔ اب مجھے بہت عرصہ ہوگيا فونٹ لیب دیکھے بلکہ فونٹ لیب تو کیا اب تو ونڈوز سے بھی کافی دوری ہوگئی لیکن بہرطور یہ ممکن ہے اور ایسے ہی ہوگا۔ میں ونڈوز انسٹال کرتا ہوں اگر وقت ملتا ہے۔
فونٹ لیب کے لیے سکرپٹ لکھا جا سکتا ہے جو اس سارے کام کو خودکار طریقے سے کر دے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن، اس جانب توجہ کرنے کا شکریہ۔ اگر تم اپنی ماہرانہ رائے سے ہمیں آگاہ کرتے رہو تو اس سے ہمیں کافی مدد مل سکتی ہے۔ جہاں تک ترسیمہ جات کی اشکال جنریٹ کرنے کا تعلق ہے تو میں اس کے متبادل طریقوں پر بھی غور کر رہا ہوں۔ ترسیموں میں جوڑ کے علاوہ ان کے سائز اور بیس لائن کا بھی مسئلہ ہے۔ میرے خیال میں pango-view کے علاوہ کوئی اور طریقہ تلاش کرنا پڑے گا۔ جب مجھے وقت ملا تو میں دیکھوں گا کہ کس طرح کسی ویکٹر پروگرام جیسے کہ انک سکیپ، السٹریٹر یا کورل میں آٹومیشن کے ذریعے یہ اشکال جنریٹ کی جا سکتی ہیں۔ اس کے بعد میری کوشش یہی ہوگی کہ پائتھون کے فونٹ فورج ماڈیول کو استعمال کرکے فونٹ ڈیویلپ کیا جائے۔ فونٹ لیب کے لیے بھی پائتھون کی روبوفیب لائبریری موجود ہے لیکن مجھے اس کا استعمال کا تجربہ نہیں ہے۔ اگر یہ ورک فلو کامیاب ثابت ہوتا ہے تو اسے کئی فونٹس کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ میں تو یہ بھی چاہا ہوں کہ نوری نستعلیق کی اشکال پر مبنی ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کرکے اسی سے اس کے باقی ترسیمہ جات جنریٹ کروائے جائیں تاکہ ان اشکال کی قانونی حیثیت کے معاملے سے جان چھڑائی جا سکے۔
 
محسن حجازی

محفلین
ورک فلو والی بات بالکل درست ہے اور یہی میرے ذہن میں بھی بہت پہلے سے تھا کہ اگر ایک سیٹ آف ٹولز اور ورک فلو بن جائے تو پھر نئے فونٹس کا معاملہ فقط کوکی کٹر کا سا ہوگا۔ خیر ابھی تو میں آپ کا وہ تھریڈ ڈھونڈ رہا ہوں جس میں آّپ نے ایس وی جی جنریٹ کیےہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ رہا وہ دھاگہ جہاں میں نے فونٹ فورج میں ایس وی جی امپورٹ کا ذکر کیا ہے۔ ابھی میں اس سکرپٹ کا کوڈ پوسٹ نہیں کیا ہے، اسے بھی جلد ہی شئیر کر دوں گا۔
 
arifkarim

معطل
بلکہ میں تو یہ بھی چاہا ہوں کہ نوری نستعلیق کی اشکال پر مبنی ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کرکے اسی سے اس کے باقی ترسیمہ جات جنریٹ کروائے جائیں تاکہ ان اشکال کی قانونی حیثیت کے معاملے سے جان چھڑائی جا سکے۔
نوری نستعلیق فانٹس کا لائسنس 1981 کا ہے۔ اتنے عرصہ میں تو بڑی بڑی ٹیکنالوجیز ایکسپائر ہو جاتی ہیں تو یہ خطوط کیا چیز ہیں؟ انپیج والے انکو اپنی پراپرٹی کہتے ہیں حالانکہ انکی آمد سے پہلے یہ لگیچرز کئی ڈاس پروگرامز میں موجود تھے اور یہ پروگرامز مارکیٹ میں بغیر کسی قانونی مسئلہ کے بک بھی رہے تھے۔۔ نیز میرا پکا خیال ہے کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں جیسا آپ کہہ رہے ہیں تو انپیج کے نمائدے اس کے باوجود شور مچائیں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
مجھے تجربات کے لیے جمیل نستعلیق یا فیض نستعلیق جیسا ترسیموں پر مبنی ایک چھوٹا سا فانٹ چاہیے جس میں ترسیموں کی تعداد سو، دو سو سے زیادہ نہ ہو۔ کیونکہ فی الحال مجھے ترسیموں والے فانٹس کو سمجھنے کے لیے جمیل نستعلیق یا فیض نستعلیق کو فانٹ فورج میں چلانا پڑتا ہے اور یہ دونوں فانٹ اپنی مکمل حالت میں اتنے بڑے ہیں کہ میرا کمپیوٹر ان کا بوجھ نہیں اٹھا پاتا۔ چنانچہ ترقی کی رفتار بہت متاثر ہو رہی ہے۔ اگر کوئی جمیل نستعلیق کا ایک "ذیلی سیٹ" فراہم کر دے تو میں اس کی ساخت کو اچھی طرح سمجھ کر اس کام کو مزید آگے بڑھا سکتا ہوں۔ یہ کام جتنا جلدی ہو، اتنا بہتر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ پھر امتحانات کے دن آ جائیں۔
میرا جانی دشمن عارف کریم کہاں ہے؟ :grin:
 
دوست

محفلین
محمد سعد دس ہزار میں ایک جی بی ریم کے ساتھ 3 گیگا ہرٹز تک کمپیوٹر آجاتا ہے۔ جان چھوڑ دو اب اس کباڑ خانے کی۔ لازمی 5سال پرانا پی تھری ہوگا، 600 میگا ہرٹز والا۔
 
آپکو جمیل نستعلیق کی بنیاد جوہر نستعلیق فراہم کی جا سکتی ہے گو کہ اسمیں کچھ سو کے قریب لگیچرز ہوں گے۔ رابطہ کے لئے اس جانی دشمن کو اپنا گوگل ٹالک کا پتا پی ایم کرو جلدی! :)
 
arifkarim

معطل
محمد سعد دس ہزار میں ایک جی بی ریم کے ساتھ 3 گیگا ہرٹز تک کمپیوٹر آجاتا ہے۔ جان چھوڑ دو اب اس کباڑ خانے کی۔ لازمی 5سال پرانا پی تھری ہوگا، 600 میگا ہرٹز والا۔
فانٹ فارج میں اپنا جمیل تو 3 جی بی کیساتھ بھی بیٹھ گیا تھا :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
میں نے تو 512 ایم بی ریم والی لینکس ورچوئل مشین میں فونٹ فورج میں چالیس ہزار کے قریب ترسیمہ جات والا فونٹ لوڈ کیا تھا اور یہ ٹھیک چل رہا تھا۔
 
محمد سعد

محفلین
دراصل ہوا یوں تھا کہ میں نے اپنے اس مراسلے سے پہلے آخری بار فانٹ فورج کو فیڈورا 12 پر چلایا تھا جہاں ان فانٹس کو لوڈ کرنا کمپیوٹر پر کافی بھاری پڑ رہا تھا، اگرچہ اس سے کچھ عرصہ پہلے ہی مجھے اس سے کافی بہتر کمپیوٹر دستیاب ہو گیا تھا جس کی شاکر بھائی بات کر رہے ہیں۔ اب میں فیڈورا 14 پر ہوں۔ میں نے جب دوبارہ اپنا کام آگے بڑھانے کا سوچا تو یہاں فانٹ فورج کو نصب کرنے سے پہلے ہی مراسلہ بھیج دیا کہ ایک ہلکے فانٹ کی ضرورت ہے۔ لیکن جب میں نے اسے نصب کر کے چلایا تو معلوم ہوا کہ اب یہ جمیل نستعلیق کو پہلے سے بہتر طور پر چلا رہا ہے اور پہلے کی نسبت کافی کم میموری استعمال کر رہا ہے۔ شاید فانٹ فورج یا اس کی کسی انحصاریت میں کوئی سافٹ وئیر کا مسئلہ تھا جسے حل کر دیا گیا۔ اگرچہ چالیس ہزار ترسیموں والا زیرِ تعمیر فانٹ اب بھی کچھ بھاری پڑتا ہے اس پر۔
 
محمد سعد

محفلین
آپکو جمیل نستعلیق کی بنیاد جوہر نستعلیق فراہم کی جا سکتی ہے گو کہ اسمیں کچھ سو کے قریب لگیچرز ہوں گے۔ رابطہ کے لئے اس جانی دشمن کو اپنا گوگل ٹالک کا پتا پی ایم کرو جلدی! :)

اب جمیل نستعلیق تو ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے لیکن پھر بھی فانٹ سازی کی الف بے سیکھنے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت پڑے گی۔ چنانچہ پتا بھیج دیا ہے۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
ابھی تک جمیل نستعلیق کے ساتھ ہمارے "نفیس ترسیمی" کا موازنہ کرنے اور محسن حجازی کا دماغ کھانے کے بعد مجھے تو بس یہی سمجھ آئی ہے کہ ہمارے تیار کردہ فانٹ میں شامل ترسیموں کے استعمال نہ ہو پانے کی وجہ لک اپ ٹیبل کی کمی ہے۔ جمیل نستعلیق کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا کہ اس میں کئی طرح کے لک اپ ٹیبلز تھے جیسے rlig، ccmp وغیرہ وغیرہ۔۔۔ تو مجھے کوئی یہ سمجھا سکتا ہے کہ یہاں ہمیں لک اپ ٹیبلز کا استعمال کس انداز سے کرنا ہے؟ اور سمجھاتے وقت خیال رکھنا کہ میں فانٹ سازی میں بالکل مبتدی ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
آپکو چیٹ پر کچھ کچھ تو سمجھ آگئی تو، گو کہ واپڈا بار بار ہمارے درمیان "پھڈا" کر رہا تھا :)

جی اب کافی اچھی طرح سمجھ آ گئی ہے۔ اب آخر کار ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اس فانٹ کی تیاری میں کچھ مدد کرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔ :)
 
Top