نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

میں چاہتی ہوں کہ نفیس ویب نسخ میں مکمل عربی سپورٹ شامل کر دی جائے۔

کیا نفیس ویب نسخ کا لائیسنس اس بات کی اجازت دیتا ہے؟ یا پھر ہمیں اس کا نیا نام تجویز کرنا پڑے گا؟

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، مہوش اصل میں عربی سپورٹ شامل کرنے کی بات کر رہی تھیں۔

مہوش آپ کچھ بتائیں گی کہ آپ کیا ارادہ رکھتی ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

عربی سپورٹ سے مراد یہ ہے کہ موجودہ نفیس ویب نسخ میں عربی کے تمام الفاظ شامل نہیں ہیں۔ (مثلاً اردو اور عربی کے کچھ حروف ایک جیسی شکل رکھتے ہیں، مگر اُن کی یونیکوڈ ویلیو میں فرق ہوتا ہے۔ مثلاً "ی" اور "ہ" وغیرہ)۔

یہی وجہ ہے کہ جب آپ عربی کے ویب سائیٹ کو نفیس ویب نسخ میں پڑھنے کی کوشش کریں گے تو اس میں آپ کو ڈبے ڈبے نظر آئیں گے۔



والسلام۔
 
Top