مہوش علی نے کہا:
محب، آپ نے اہم طرف میری توجہ مبذول کروائی ہے۔ مجھے شاید اس کا احساس نہیں ہو پا رہا تھا کہ کتب ٹائپ کرنے والی ٹیم ان دیگر پراجیکٹز سے ذہنی انتشار کا شکار ہو سکتی ہے۔
اصل میں جب میں لائیبریری کے لیے جملہ استعمال کرنے کی بات کر رہی ہوتی ہوں، تو میں صرف زکریا، اعجاز صاحب اور قیصرانی کو دیکھ رہی تھی۔ میں اندازہ نہیں کر پائی کہ اس کام سے رضوان، سارہ اور حجاب جیسے اراکین بھی متاثر ہو جائیں گے۔
اسی طرح جب فونٹ کی بات آئی، تب میری نگاہ میں صرف شاکر القادری صاحب تھے۔ اور چونکہ وہ اس وقت نستعلیق کی جانب سے فارغ تھے، اس لیے سوچا کہ ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا جائے۔
بہرحال، اس تصیح کا بہت شکریہ۔ میں اس چیز کا اب زیادہ خیال رکھوں گی۔ بس تھوڑا سا موقع اور دیں کہ میں اس فونٹ پروجیکٹ کو اپنی طرف سے پایہ اختتام تک پہنچا دوں۔
۔ پاک نستعلیق کو بننے میں سالوں لگے۔ اس لیے کچھ غلط فہمی ہے کہ یہ بولڈ ورژن بھی بہت وقت اور کام لے گا۔
۔ اگر نفیس نسخ کے اردو کیریکٹر (جو تعداد میں نوے کے قریب ہیں) کی خطاطی مل جائے، تو یہ بولڈ ورژن اتنا آسان ہے کہ میں دو سے تین دن میں اس ورژن کو تیار کر لوں گی۔ اعجاز صاحب نے فونٹ میکنگ کی ہے اور انہیں علم ہے کہ میں کیا کہہ رہی ہوں اور یہ بھی کہ پاک نستعلیق اور اس بولڈ ورژن کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ (اعجاز صاحب نے خود اپنے کئی فونٹ بنائے ہیں)۔
شاکر القادری صاحب، مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ ان نوے کے قریب کیریکٹرز کی خطاطی کیسے کی جائے۔ آپ کو نارمل ورژن کے کریکٹرز ایک "گرڈ" پر نظر آئیں گے۔ اسی طرح کی ایک گرڈ کاغذ آپ کو لینا ہو گا، اور پھر اُس کریکٹر کی لمبائی اور چوڑائی میں رہتے ہوئے موٹے قط سے یہ خطاطی کرنا ہو گی۔
ان الفاظ کے ساتھ میری طرف سے یہ پراجیکٹ ختم ہوا۔
ایک بار پھر معذرت کہ چیزیں میری وجہ سے کچھ بکھر گئیں ہیں۔ والسلام۔
شکریہ مہوش کہ آپ نے اپنی توانائیوں کو مجمتمع رکھتے ہوئے پوسٹ کو پڑھا ، سمجھا اور اس کے ساتھ ساتھ کام کو بھی جاری رکھا۔ آپ کی زیرک نگاہ کا قائل ہونا پڑے گا کہ شاکر القادری صاحب کے وقت کو خوبی سے استعمال کر رہی ہیں اور شاکر صاحب کے حوصلے کی بھی داد دینی ہوگی کہ بیک وقت کئی پراجیکٹس میں نہ صرف حصہ لے رہے ہیں بلکہ روح رواں ہیں۔
اب آتا ہوں واپس لائبریری ٹیم کی طرف ، اصل میں شاید میں شکوہ کرنا چاہ رہا تھا کہ لائبریری ٹیم کو داد کیوں نہ دی کام پر ، بڑی محنت اور استقامت سے انہوں نے کتابوں کے ڈھیر لگانے شروع کیے ہیں جس پر مجھ سمیت سبھی انتہائی خوش ہیں۔ اس ٹیم کی مسلسل حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے باقی اہم کاموں کے ساتھ ساتھ۔ اب آتا ہوں دو اہم ممبران اعجاز صاحب اور قیصرانی کی طرف ، یہ دونوں لائبریری میں کافی سرگرم ہیں بلکہ لائبریری کے لیے لازم و ملزوم ہیں ، اس وجہ سے ان دو حضرات کی کمی تو فورا محسوس ہوتی ہے۔ ابھی چونکہ لائبریری پر کام سست روی کا شکار ہے اس لیے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے لائبریری بند پڑی ہے
اس پراجیکٹ کے ساتھ مہوش آپ لائبریری پر ایک مفصل پوسٹ کردیں تو لائبریری ٹیم میں جوش و خروش دیدنی ہوگا۔
قیصرانی ، جو کتابیں مکمل ہوگئی ہیں مگر ایک جگہ جمع نہیں ہوئی ان کے بارے میں لائحہ عمل تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ آبِ گم اس طرح بکھری پڑی ہے جیسے گلشن میں کوئی داستان ۔
ان سب باتوں کے بعد میری طرف سے ڈھیروں مبارکباد خصوصا مہوش ، شاکر اور ان سب کے لیے جو فونٹ سے متعلقہ پراجیکٹ میں شامل ہیں۔