نفی کا استعمال

m.mushrraf

محفلین
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

میرا سؤال اردو نحو سے متعلق ہے۔ مجھے کوئی ایسا فارم جو اردو قواعد کے لئے خاص ہو نہ مل سکا اس لئے اسے چن لیا۔ اگر کسی ساتھی کے علم میں ہو تو برائے کرم رہنمائی کر دے اور اس موضوع کو بھی وہاں منتقل کر دے۔

اردو میں حرف نفی تین ہیں : نہ، نہیں اور مت۔
مت امر کی نفی کے ساتھ خاص ہے

میں یہاں پر نہ اور نہیں کے استعمال کی جگہوں کی مکمل فہرست مرتب کرنا چاہتا ہوں۔

اگر پہلے تحدید کے ساتھ جگہوں کی فہرست مرتب ہو جائے تو اس موضوع کو مکمل کرنا آسان ہو جائے گا۔

وہ یہ ہیں :
1: ماضی مطلق2
: ماضی ناتمام
3: ماضی تمام
4: ماضی شرطیہ
5: ماضی تمنائی
6: ماضی احتمالی

7: مضارع

8: امر ( یا بعض کے نزدیک نہی)

9: حال مطلق
10: حال ناتمام
11: حال تمام
12: حال احتمالی

13: مستقبل مطلق
14: مستقبل مدامی
15: وہ مستقبل جو کا، کے یا کی کے ساتھ آتا ہے اور نفی کے ساتھ خاص ہے
16: مصدر

17: حالیہ معطوفہ
18: حالیہ وصفیہ( ہوا کے ساتھ)
19: جملہ اسمیہ

اٹھارویں صورت بطور منفی استعمال ہوتی ہے یا نہیں۔ یہ بھی اس بحث کے ضمن میں آ حائے گا۔ جیسے : وہ پیدل چلتا ہوا آیا۔ کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ : وہ نہ/نہیں پیدل چلتا ہوا</font> آیا۔ یا یہی کہنا پڑے گا کہ : وہ پیدل چلے بغیر آیا اس سے یہ سؤال بھی اٹھا کہ : آیا اس جملہ میں چلے بغیر حالیہ ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ اگر کسی جگہ دونوں استعمال ہوتے ہیں یا صرف ایک ہوتا ہے یا کسی صورت میں ایک اور دوسری صورت میں دوسرا تو اسے واضح ذکر کیا جائے
 
مغزل

محفلین
سب سے پہلے محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید
کیا بات ہے جناب کیا علمی ادبی تحقیقی ذہن پایا ہے ۔
اگر آپ مناسب خیال کیجے تو اردو لغت بورڈ سے رابطہ کیجئے شافی جواب ملے گا ۔ انشا اللہ
جواب یہاں ضرور پیش کیجئے گا۔
اور ہاں ۔۔ اپنا تعارف بھی پیش کیجئے ۔ تعارف کی لڑی میں
 
محمد نعمان

محفلین
آپ نے اسی مضمون کو ایک اور لڑی میں بھی کھولا ہے۔ایک بار ارسال کرنا کافی تھا۔اگر درست جگہ نہ ہوتا تو بھی منزل پا لیتا۔آپ متفرقات میں ارسال کیا جانے والا دھاگہ حذف کر دیں تو بہتر رہے گا۔
جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے وہ تو ماہرین ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ان کے آنے تک تو ہم انتظار ہی کر سکتے ہیں۔ ڈنکا بجا دیتے ہیں کہ صاحبان علم و دانش تشریف لائیں۔۔۔۔
 
السلام عليكم و رحمة الله و بكراته

معذرت خواہ ہوں مجھے احساس نہ ہو سکا۔ بعض ذیلی فورم مجھے کچھ دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ بس اسی کشمکش میں ایسا ہو گیا
 
محفل میں خوش آمدید! امید کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

آج استعمالات دیکھ کر ایک دوست یاد آ گئے جن سے میری دوستی اسی سبب ہوئی تھی کہ وہ کسی کو نقصان کی جمع نقاصین بتا رہے تھے۔ خیر اس طرح کے جمع اور جمع لاجمع کی کئی مثالیں ہیں۔
 
m.mushrraf

محفلین
محفل میں خوش آمدید! امید کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

آج استعمالات دیکھ کر ایک دوست یاد آ گئے جن سے میری دوستی اسی سبب ہوئی تھی کہ وہ کسی کو نقصان کی جمع نقاصین بتا رہے تھے۔ خیر اس طرح کے جمع اور جمع لاجمع کی کئی مثالیں ہیں۔

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

يا ابن سعيد! الله اپ ور تمام اہل مجلس کو خوش رکھے ا

اسطرح کی صورتحال ان کے ساتھ زیادہ پیش آتی ہے جن کا انہماک عربی زبان کے علم الصرف و النحو میں ہو

الله تعالى مجھے بھی آپ لوگوں کے تجربات اور علم سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے!
 
m.mushrraf

محفلین
سب سے پہلے محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید
کیا بات ہے جناب کیا علمی ادبی تحقیقی ذہن پایا ہے ۔
اگر آپ مناسب خیال کیجے تو اردو لغت بورڈ سے رابطہ کیجئے شافی جواب ملے گا ۔ انشا اللہ
جواب یہاں ضرور پیش کیجئے گا۔
اور ہاں ۔۔ اپنا تعارف بھی پیش کیجئے ۔ تعارف کی لڑی میں

جزاک اللہ خیرا

انٹرنٹ پہ اردو سے میرا تعلق کچھ نیا ہے اس لئے مجھے یہ نہیں معلوم کہ اردو لغت بورڈ سے آپ کی کیا مراد ہے۔ کیا یہ اسی مجلس میں ہے یا کہیں اور؟
 
m.mushrraf

محفلین
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

لیکن اپ اس کا ربط بھی لکھ دیجئے تا کہ میں وہاں بھی سوال درج کروا سکوں
 
السلام عليكم و رحمة الله و بكراته

1: اقلیم الف کے کسرہ کے ساتھ ہے۔
2: اس کی جمع اقالیم بروزن تفاصیل ہے۔

آپ میرے سؤال کا جواب دے دیجئے!

میرے خیال میں اقلیم الف کے فتحہ سے ہے کسرہ کے ساتھ نہیں یعنی اِ قلیم ۔ اور اس کی جمع اقالیم کیونکہ اکثر اردو لغات میں اس طرح لکھاہوا نظر سے گزراہے۔

یہ غلط ہو تو کوئی بھائی اس کی تصحیح کرے
 
Top