نقاب کی وجہ سے سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جاسمن

لائبریرین
انجینئرنگ کی طالبہ فروا منیر کو لاہور گریمر سکول کی جانب سے ایک تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا گیا لیکن جب وہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں تو انتظامیہ نے انہیں چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اندر جانے کی اجازت ہی نہیں دی ، کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ؟
یہ پیغام وفاقی وزیر شیریں مزاری کی نظروں سے گزرا تو وہ شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے ٹویٹ کر تے ہوئے کہا کہ ” شرمناک ، میں نقاب نہیں کرتی لیکن میں ہر اس ایک کا دفاع کرتی ہوں جو اسے پہننا چاہتی ہے ، اگر ہم انتخاب کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں تو ضروری ہے جو لوگ نقاب کرتے ہیں ہمیں ان کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے ، صوبائی وزارت برائے تعلیم کو لاہور گریمر میں پیش آنے والے اس واقعہ کا نوٹس ضرور لینا چاہیے ۔
انجینئرنگ کی طالبہ کو انتہائی معروف سکول میں بطور مہمان بلایا گیا لیکن جب وہ پہنچی
 

فرقان احمد

محفلین
یقینی طور پر، یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ پڑھ کر اچھا خاصا صدمہ پہنچا۔ کیا ہم اسے لبرل انتہاپسندی کہہ سکتے ہیں؟
 
کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ؟

اللہ تعالی والے اسلام میں چہرہ کے نقاب کا کوئی حکم نہیں :)
یہ ایک عورت کا اپنا انتخاب ہے کہ وہ نقاب لگائے اور اسی طرح دوسروں کا اپنا انتخاب ہے کہ نقاب لگانے والی کو داخلہ دے یا نا دے ۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
دوسروں کا اپنا انتخاب ہے کہ نقاب لگانے والی کو داخلہ دے یا نا دے
ہماری دانست میں کسی سکول کی تقریب میں نقاب پہننے والی لڑکی کو داخلے کی اجازت تک نہ دینا کافی نامناسب طرزِ عمل ہے۔ بہرصورت، آپ کی اپنی رائے ہے۔
 

وجی

لائبریرین
شیرین مزاری نے اس معاملہ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا



تو اسکول انتظامیہ کی جانب سے انکو ردعمل ملا
جس کو انہوں نے ٹوئیٹ میں بیان کیا۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق معاملہ کچھ اور تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج کل کسی سچی خبر کو ڈھونڈنا بھوسے کے ڈھیر میں سے سوئی ڈھونڈنے کے مترادف ہے۔ عجب انتہا پسندی ہے ہر جانب سے۔ کتنے مختلف رخ ہیں تصویر کے۔ خبر دیکھیے اور اسکول والوں کا جواب دیکھیے!
 

سید عمران

محفلین
یقینی طور پر، یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ پڑھ کر اچھا خاصا صدمہ پہنچا۔ کیا ہم اسے لبرل انتہاپسندی کہہ سکتے ہیں؟
لبرل انتہاء پسند نہیں فسادی ہوتے ہیں۔۔۔
ضروری نہیں کہ انتہاء پسندی شر ہی سے منسوب ہو۔۔۔
جبکہ فساد میں شرہی شر ہے۔۔۔
حالات و واقعات آپ کے سامنے ہیں!!!
 

اکمل زیدی

محفلین
کیا پتہ معاملہ کچھ اور ہو کچھ سیکوریٹی وغیرہ کا کیونکہ وہاں صرف ایک ہی طالبہ تھی کیا۔۔ نقاب والی ؟ یہ بھی دیکھنا ہو گا۔۔۔ایک بات ہمارے یہاں عموماً پائی جاتی ہے جب کہیں کوئی مائنڈ سیٹ بنا ہو تو نگیٹیویٹی زیادہ افیکٹ کرتی ہے۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
انجینئرنگ کی طالبہ فروا منیر کو لاہور گریمر سکول کی جانب سے ایک تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا گیا لیکن جب وہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں تو انتظامیہ نے انہیں چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اندر جانے کی اجازت ہی نہیں دی ، کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ؟
سیکورٹی خطرات کے باعث کچھ سکولوں کی پالیسی ہے کہ وہ نقاب و برقعہ پوشوں کو سکول کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بچوں اور اسٹاف کی جانوں کا تحفظ نقاب و برقعہ کی دینی اہمیت سے زیادہ قیمتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
سیکورٹی خطرات کے باعث کچھ سکولوں کی پالیسی ہے کہ وہ نقاب و برقعہ پوشوں کو سکول کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بچوں اور اسٹاف کی جانوں کا تحفظ نقاب و برقعہ کی دینی اہمیت سے زیادہ قیمتی ہے۔

اسلام کے قاعدے ضابطے ہر دور کے لیے ہیں۔ اس مسئلہ کا کوئی اور حل بھی ہوسکتا ہے۔
"اِس طرح" کی سیکورٹی تو کینٹ کے علاقہ میں بھی نہیں ہوتی۔
 
کوئی حوالہ مل جائے قراں حکیم سے کہ اللہ تعالی نے کہاں نقاب لگانے کا حکم دیا ہے ؟

ایسا ضرور ہے کہ یہ ایک یہودی رواج ہے، جب یہودی اور عیسائی مسلمان ہوئے تو اپنے کلچر پر قائم رہے ، ورنہ اللہ تعالی نے عورتوں کے ساتھ ایسی کوئی ناانصفی نہیں کی کہ ان کو مجبور کیا جائے کہ وہ تین چار تہوں کے برقعے میں گرفتار رہیں۔



 
دو عدد آیات کا حوالہ ،
1۔ جسم کے کون سے حصے کھلے رہتے ہیں، جو گرد آلود ہو جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے ان عمومی کھلے ہوئے حصوں کو وضو کے دوران دھونے کا حکم الہی۔
سورۃ المائیدہ ایات نمبر 6
5:6 اے ایمان والو! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ دھو لو اور ہاتھ کہنیوں تک اور اپنے سروں پر مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھو لو اور اگر تم ناپاک ہو تو نہا لو اور اگرتم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا کوئی تم میں سے جائے ضرور سے آیا ہو یا عورتوں کے پاس گئے ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو اور اسے اپنے مونہوں او رہاتھوں پر مل لو الله تم پر تنگی کرنا نہیں چاہتا لیکن تمہیں پاک کرنا چاہتا ہے اور تاکہ اپنا احسان تم پر پورا کرے تاکہ تم شکر کرو

کھلے ہوئے حصوں کی زبردستی پردہ داری کروانی ہے یا نہیں - حکم الہٰی :
سورۃ النور، آیت نمبر 31:
24:31 اور ایمان والیوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو جگہیں اس میں سے کھلی رہتی ہیں اوراپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھیں اوراپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ یا خاوند کے باپ یا اپنے بھائیوں یا بھتیجوں یا بھانجوں پر یا اپنی عورتوں پر یا اپنے غلاموں پر یا ان خدمت گاروں پر جنہیں عورت کی حاجت نہیں یا ان لڑکوں پر جو عورتوں کی پردہ کی چیزوں سے واقف نہیں اور اپنے پاؤں زمین پر زور سے نہ ماریں کہ ان کا مخفی زیور معلوم ہوجائے اوراے مسلمانو تم سب الله کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ

جسم کے کون سے حصے کھلے رہتے ہیں؟ چہرہ، ہاتھ کہنویں تک، سر، اور پاؤں ٹخنوں تک۔ یہ سورۃ المائیدہ ، آیت نمبر 6 سے صاف طور پر واضح ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حج کے دوران یہ حصے کھلے رہتے ہیں۔ چہرے، سر یا بالوں، ہاتھوں اور پیروں کے زبردستی ڈھکنے کا کوئی حکم قرآن حکیم میں موجود نہیں ہے، البتہ کوئی خاتون خود سے اپنی حفاظت کے لئے اپنے آپ کو ، چہرے کو یا ہاتھوں اور پیروں کو ڈھانپتی ہیں تو یہ ان خاتون کا پنا انتخاب ہے۔

جو لوگ ، خاص طور پر مرد، زبردستی ، عورتوں کو مجبور کرتے ہیں کہ چہری، بال، ہاتھ اور پیر ڈھانپو اور اس کو الہ تعالی کا حکم قرار دیتے ہیں ، وہ یقینی طور اللہ تعالی کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

کسی محترم خاتون کا پردہ کرنا، ان محترم خاتون کا اپنا انتخاب ہے۔ پردہ کے لئے مجبور کرنا ایک یہودی روایت ہے، پردہ کرنے کے لئے مجبور کرنے والے مرد حضرات در حقیقت یہودی روایت پر عمل پیرا ہیں۔

والسلام
 

م حمزہ

محفلین
۔ چہرے، سر یا بالوں، ہاتھوں اور پیروں کے زبردستی ڈھکنے کا کوئی حکم قرآن حکیم میں موجود نہیں ہے، البتہ کوئی خاتون خود سے اپنی حفاظت کے لئے اپنے آپ کو ، چہرے کو یا ہاتھوں اور پیروں کو ڈھانپتی ہیں تو یہ ان خاتون کا پنا انتخاب ہے

ماشاءاللہ۔ آج اسلام کا ایک نیا ورژن پڑھنے کو ملا۔
 
ماشاءاللہ۔ آج اسلام کا ایک نیا ورژن پڑھنے کو ملا۔

یہ کہئے کہ قرآن حکیم پڑھنےکو ملا، اگر کوئی ایسا حکم موجود ہے جس میں چہرہ ڈھکنے کا حکم موجود ہے تو بھائی ہماریہ معلومات میں اور دیگر قارئیں کی معلومات میں اضافہ فرمائیے۔ اسلام صرف اور صرف قرآن حکیم اور سنت رسول سے ہے۔ دین کے ان ماخذ سے کوئی حوالہ عطا فرمائیے ۔۔ آیات اللہ تعالی کی ہیں اور ترجمہ دیگر سکالرز کا ہے۔ عورتوں کو پردے پر مجبور کرنا، بھائی لوگوں کی ذاتی خواہشات کی پیروی کے علاوہ کچھ نہیں۔
 
Top