نقطے دار(Dotted) نستعلیق فونٹ

رابطہ

محفلین
السلام علیکم
مجھے نقطہ دار یعنی (dotted) نستعلیق فونٹ کی ضرورت ہے ۔ کیا اس کے لیے نیا فونٹ بنانا ہوگا یا موجودہ نستعلیق فونٹ کو کسی پروگرام میں نقطہ دار لکھائی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو کوئی نقطہ دار اردو فونٹ‌ موجود نہیں ہے۔ فوٹوشاپ کے ذریعے کسی فونٹ میں عبارت کو نقطہ دار بنانا ممکن ہو سکتا ہے لیکن فوٹو شاپ کے ماہرین ہی اس کی وضاحت کر سکتے ہیں۔
 
رابطہ

محفلین
فی الحال تو کوئی نقطہ دار اردو فونٹ‌ موجود نہیں ہے۔ فوٹوشاپ کے ذریعے کسی فونٹ میں عبارت کو نقطہ دار بنانا ممکن ہو سکتا ہے لیکن فوٹو شاپ کے ماہرین ہی اس کی وضاحت کر سکتے ہیں۔
شکریہ نبیل بھائی
ان پیج 3 کے یونی کوڈ فانٹس میں ایک فانٹ موجود تو ہے لیکن وہ نستعلیق نہیں ہے۔
مجھے دراصل بچوں کو اردو لکھائی سکھانے کے لیے ایسے فانٹ کی ضرورت ہے۔
 
asfar-haider

محفلین
السلام علیکم

ایک طریقہ ہو سکتا ہے اگر آپ کو جلدی ہے تو اپنا مطلوبہ متن ان پیج میں ٹائپ کر لیں اور اسے کورل ڈرا میں پیسٹ کر دیں ۔ کروو کرنے کے بعد تمام ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرکے فل ختم کردیں اور آؤٹ لائن ڈاٹڈ لگا دیں امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جایے ۔ شکریہ

والسلام
 
ذیشان حیدر

محفلین
رابطہ بھائی چند دن اور انتظار فرما لیں میں‌بنا رہاہوں‌
سب سے پہلے آپ کو ہی دوں‌گا
انشائ اللہ جلد مکمل ہو جاءے گا
دُعا کیجءے
 
رابطہ

محفلین
رابطہ بھائی چند دن اور انتظار فرما لیں میں‌بنا رہاہوں‌
سب سے پہلے آپ کو ہی دوں‌گا
انشائ اللہ جلد مکمل ہو جاءے گا
دُعا کیجءے
ذیشان بھائی میں ابھی تک منتظر ہوں اس فانٹ کا۔
مکمل ہوا یا ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا؟
 
Top