نقل کی روک تھام،الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس بند

510390_8556485_updates.jpg

الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہی بندکردیں ۔
الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں ااورپورے ملک میں انٹرنیٹ سروس ہی بند کردی جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائی دوران امتحانات بلاک کردی ہے۔
الجزائرکے وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پراعلان کیا ہے کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلبا کے امتحانات ہورہے ہیں اس لئے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی ۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ،گرچہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں لیکن امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔
اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ دو گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
 

عثمان

محفلین
تعلیمی محکمہ کے افسران اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنا اتنا مشکل تھا کہ انٹرنیٹ بند کر دیا گیا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ ویسا ہی اقدام ہے جیسا پاکستان میں ہوتا رہا ہے یعنی دنیا میں کہیں بھی بم پھٹے پاکستان میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دو۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
وہاں رحمان ملک ہوتا تو فون سروس بھی مکمل بند کروا دیتا اور اگر ضیا ہوتا تو کرفیو نافذ کر دیتا اور سڑک پر نظر آنے والوں کو سر عام کوڑے مرواتا۔ اور اگر علامہ بھین دی سری ہوتا تو ماں بہن کی گالیاں نکال نکال کے ہی مار ڈالتا نقل کرنے اور کروانے والوں کو۔ :laughing:
مذاق سے ہٹ کر دیکھا جائے تو جہالت اور بد انتظامی کی ایک مثال ہے یہ فیصلہ۔۔۔ دفتری اوقات میں سارے ملک میں روزانہ دو سے تین گھنٹے انٹرنیٹ سروس بند کردینا معاشی طور پر کتنے خسارے کا باعث بن سکتا ہے انھیں اندازہ ہی نہیں۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
اس کا حل یہ ہے کہ امتحانات کے دوران حالوں میں سگنل جیمر لگا دیئے جائیں۔ لیکن بد انتظامی کا ثبوت پھر کیسے ملے گا؟
 
Top