نمل یونیورسٹی ، اسلامی یونیورسٹی ، نسٹ یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی میں کورونا وائرس

Google-Maps.png


فیض آباد سے آئی ایٹ کی جانب جاتے ہوئے یہ صورتحال ہے۔ باقی اطراف سے بھی اسی طرح "سیل" کیا گیا ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
سیما علی
اس مرض کے پھلاؤ کا موسم سے تعلق نہیں لگتا
سب سے زیادہ کیسز اپریل سے جون کے آخر تک آئے تھے
ابھی بھی حالات بہت زیادہ نہیں بگڑے ہیں. اسپتالوں میں جگہ موجود ہے. کئی وارڈ مریض نہ ہونے کے باعث بند کردیئے گئے ہیں. ہوسکتا ہے انہیں دوبارہ کھولنا پڑے مگر اس ہفتے یا اگلے ہفتے تک اس کا چانس نہیں لگتا
لوگ لاک ڈاؤن سے پریشان تھے اور وہ کب تک ایس او پی پر عمل کرسکتے ہیں. کہیں نہ کہیں تو گڑبڑ ہوتی ہی رہے گی. یہ انسانی فطرت ہے کہ شروع میں جو خوف تھا وہ کم ہوگیا ہے.
اب ویکسین بھی انشاءاللہ آیا ہی چاہتی ہے، بہت جلد اس مرض سے نجات مل جائے گی
بارہ لاکھ سے زیادہ اس مرض میں مر چکے ہیں (شاید اصل تعداد اٹھارہ سے بیس لاکھ ہو کیونکہ بہت سارے کیسز بغیر تشخیص کے بھی مرجاتے ہیں. مگر شکر ہے یہ تعداد کروڑوں اور اربوں میں نہیں ہے جس کا کہ خطرہ تھا
 
Top