نمکین غزل ۔۔۔ ہماری ہزار پوسٹس مکمل ہونے پر

علم عروض کے کچھ مسائل میں تقلید محض کی بجائے اجتہاد ضروری ہوگیا ہے۔۔ تو چلیے جیسے ہی موقع ملتا ہے ، میں اس اجتہاد کی کوشش کرتاہوں ، کیونکہ میری نظر میں ایسا کوئی اشکال نہیں ہے جس کی وضاحت اس غزل کے حوالے سےنہ کی جاسکے ۔۔۔
:aadab:
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
۔
غزل پڑھتے ہی قوافی سے متعلق جو اشکال میرے ذہن میں آیا وہ یہ ہے کہ ”حرف روی“ کے بغیر قافیہ نہیں بنتا اور ”حرف روی“ عام طور پر وہ آخری حرف ہوتا ہے جسے ہٹانے سے کلمہ بے معنی ہوکر رہ جائے، آپ کی غزل کے قوافی میں ”نگ“ آخر سے ہٹانے کے بعد اصل لفظ اپنے صحیح معنی کے ساتھ برقرار رہتا ہے تو معلوم ہوا کہ حرف روی نہ گ ہے نہ ن بلکہ ان سے پہلے والا حرف ہونا چاہیے اور ان سے پہلے والا حرف تمام قوافی میں الگ الگ ہے، جبکہ حرف روی کی مطابقت ضروری ہے۔
”حرفِ روی“ کے بغیر ”قافیہ“ نہیں بنتا ، قافیے کے بغیر ”شعر“ نہیں بنتا اور اشعار کے بغیر ”غزل“ نہیں بنتی۔ (چاہے ”مزاحیہ“ ہو)

یہ گزارش تو ہم پہلے کر چکے ہیں ، اب ذرا وضاحت کے ساتھ دہرا دیتے ہیں، شاید آپ غور فرمائیں۔۔۔

تو پہلی گزارش اس ضمن میں یہ ہے کہ قوافی اردو کے نہیں ہیں، انگریزی کے ہیں۔۔۔ ان پر اردواصول قافیہ کا اطلاق کرنے کا کیا سبب ہوسکتا ہے؟ آپ فرمائیں گے غزل اردو کی ہے، تمام الفاظ اردو کے ہیں، لیکن قوافی انگریزی ہیں، اس سے انکار ممکن نہیں ہے۔۔۔

حرف روی جیسا کہ آپ نے بیان کیا ، قافیے میں پایا جائے یہ لازم ہے تو ہم اس کی مثال اردو میں کچھ اس طرح لے لیتے ہیں کہ: پتھر، برابر ، اکثر قافیے ہیں۔ اس میں ر کو حرف روی کہہ لیا جائے تو مضائقہ نہیں کیونکہ پتھ، براب اور اکث کے کوئی معنی نہیں ہیں۔۔۔ درست۔۔۔
اسکیننگ، میٹنگ،بلڈنگ،جاگنگ، ووٹنگ، اسکولنگ ، بیٹنگ ، سرچنگ ، یہ وہ قوافی ہیں جو ہم نے استعمال کیے۔۔۔
آپ نے فرمایا کہ میری غزل کے قوافی میں ”نگ“ آخر سے ہٹانے کے بعد اصل لفظ اپنے صحیح معنی کے ساتھ برقرار رہتا ہے۔۔ تو نگ ہٹا کر دیکھ لیتے ہیں:
اسکین، میٹ، بلڈ، جاگ، ووٹ، اسکول، بیٹ، سرچ ۔۔۔
میں نہیں سمجھتا کہ یہ الفاظ غزل میں استعمال کیے جاتے تو مفہوم پورا ادا ہوسکتا تھا۔۔۔ سو حرف روی نگ ہی قرار دیا جائے گا۔۔۔ حالانکہ حرف روی کی ضرورت یہاں تھی ہی نہیں۔۔۔
مزمل شیخ بسمل تو تمام ہی قوافی غلط قرار دے رہے ہیں۔
اس سے اگلا سوال یہ ہے کہ انگریزی میں قافیہ بنانے کے کیا اصول ہیں ۔۔۔ اور کیا ان کا اطلاق اردو غزل پر ہوسکتا ہے۔۔۔ اسے غالبا آپ خارج از امکان قرار دیں، سو اس کی بات اسی وقت کی جائے گی، جب درج بالا نکات پر آپ کی رائے سامنے آئے گی۔۔۔فی الحال اتنا ہی۔۔۔ ۔
 
Top