نمکین نظم: لب پہ آتی ہے صدا بن کے۔۔۔ : از: محمد خلیل الرحمٰن

یوسف-2

محفلین
جی جی خلیل بھائی ۔۔ بی وی بیچاریوں پر تو دوہے ، کوسنے ، ہجو اور آشوب لکھی جاتی ہے ہاہاہااہہاہاہ۔۔۔ ( توبہ توبہ ):laugh:
بجا ارشاد فرمایا!
غزلیں صرف اور صرف ”غیر بیوی“ پر کہی جاتی ہیں جیسے::D
آنکھیں غزل ہیں آپ کی اور ہونٹ ہیں گلاب
سارے جہاں میں آپ کا کوئی نہیں جواب

لیکن اگرسامنےبیوی آجائے تو یہی شعر یوں بن جاتا ہے :eek:
آنکھیں غلط ہیں آپ کی اور ہونٹ ہیں خراب
سارے جہاں میں آپ سا کوئی نہیں خراب
:laughing::laughing::laughing:
 

مہ جبین

محفلین
بجا ارشاد فرمایا یوسف ثانی بھائی۔۔۔۔!
اس کے لئے بڑے بوڑھے ایک مثال دیتے ہیں کہ "مرد کو ہمیشہ بچے اپنے اور بیوی پرائی ہی اچھی لگتی ہے" ۔۔۔:heehee:
ایک مرد کے الفاظ نے اس مثال کو سند دے دی۔۔۔:grin:
 
ارے واہ کیا جذبات ہیں میاں!
لیکن ایسا نہ ہو کے کسی ایسے کو خبر ہو جاوے کے آپ کا نام انکی فہرست میں آجاوے یعنی : واہ میاں کالے، کیا خوب رنگ نکالے ;)
 

یوسف-2

محفلین
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں :D
مزاح گو شاعر شاہد سرفراز نے ایک مشاعرے میں یہ شعر سنایا :eek:
جب سے عینک لگی ہے نظر والی
زہر لگنے لگی ہے گھر والی
شاہد سرفرازکی بیگم ایک کالج میں پروفیسر ہییں۔ اگلے روزجب وہ کالج پہنچیں تو ان کی ایک ساتھی اردو کی پروفیسر نے کہا کہ تم اپنے میاں کو یہ شعر جا کر سنا دینا۔ مزاج درست ہوجائیں گے:eek:
جب سے چشمہ لگا ہے نظر والا
زہر لگنے لگا ہے گھر والا
:laughing::laughing::laughing:
 

یوسف-2

محفلین
بجا ارشاد فرمایا یوسف ثانی بھائی۔۔۔ ۔!
اس کے لئے بڑے بوڑھے ایک مثال دیتے ہیں کہ "مرد کو ہمیشہ بچے اپنے اور بیوی پرائی ہی اچھی لگتی ہے" ۔۔۔ :heehee:
ایک مرد کے الفاظ نے اس مثال کو سند دے دی۔۔۔ :grin:
:haha: میں تو ایک قلم کار ہوں (فنکار نہیں:D ) میرا کام سب کی ترجمانی کرنا ہے، مَردوں کی بھی اور عورتوں کی بھی ۔ جیسے۔۔۔ مَردوں (مُردوں نہیں:mrgreen: ) کی زبانی ذکر اُس پری وش کا ۔ ۔ ۔ یا پھر یہ شکوہ، جوابِ شکوہ :D

شکوہ
خدا نے مجھ کو
میں نے جگ کو
پیدا کیا، سنوارا‘ سجایا!
خدا کی خدائی میں
خدا کی بڑائی میں
مَیں حصہ دار تھی۔
لیکن
جسے میں نے پیدا کیا
منے سے کڑیل جوان کیا
مجھے صنف نازک قرار دے کر
میرا مجازی خدا بن بیٹھا۔:cry2::cry2::cry2:
جواب شکوہ
خدا نے مجھ کو
مجھ سے تجھ کو
تجھ سے جگ کو
پیدا کیا، سنوارا‘ سجایا۔
خدا کی خدائی میں
خدا کی بڑائی میں
نہ تو حصہ دار تھی
نہ میں حصہ دار تھا
لیکن!
جس نے مجھ کو
مجھ سے تجھ کو
تجھ سے جگ کو پیدا کیا
اسی نے مجھ کو
ہاں‘ تجھی پر مجھ کو
نگراں بنایا، برتر بتایا
میں کب خدا تھا
میں کب خدا ہوں
کہنے کو کہہ لو
مجازاً خدا ہوں :):):)
 
Top