نمکین نظم: لب پہ آتی ہے صدا بن کے۔۔۔ : از: محمد خلیل الرحمٰن

دعا
محمد خلیل الرحمٰن
لب پہ آتی ہے صدا بن کے صبیحہ میری
جس طرح جوہی مری، ناز و ملیحہ میری
میں نے چاہا تھا کہ آپس میں یہ ملنے نہ پائیں
جب اکیلے مجھے پائیں تو اکیلی آجائیں
میرے اللہ تباہی سے بچانا مجھ کو
نہ بیک وقت ہی چاروں سے ملانا مجھ کو

ہو مرا نام ہر اک فون کی ایسی زینت
’’ جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت‘‘
یہ مرا کام ہو چاروں سے محبت کرنا
باری باری مجھے ہر اک کی رفاقت کرنا
دور نازو کا مرے دم سے اندھیرا ہوجائے
جی صبیحہ کا مرے آنے سے ہلکا ہوجائے
’’زندگی ہو مری پروانے کی صورت یارب‘‘
ہر نئی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا بہت خوب، ویسے آپس کی بات ہے، چار سے گزارہ ہو جائے گا کیا؟ ابھی تو مارکیٹ میں اور بہت ہیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
ہو میرا کام خلیل بھائی کی حمایت کرنا
حور پریوں سے نازنیوں سے محبت کرنا
توبہ توبہ خلیل بھائی کس راہ پر لگادیا۔ ہم سے تو ایک نہیں سنبھالی جارہی بھائی۔ ویسے آپ کی نمکین غزلیں پڑھ کر مجھ کو بھی شوق ہو چلا ہے، ماشاللہ آپ ایسے ہی ہنستے اور ہنساتے رہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی خوب ہے خلیل صاحب۔

اللہ تعالیٰ آپ کی نمکینیوں میں اضافہ فرمائیں تا کہ اسی طرح شیرینیاں بانٹتے رہیں :)
 
ہو میرا کام خلیل بھائی کی حمایت کرنا
حور پریوں سے نازنیوں سے محبت کرنا
توبہ توبہ خلیل بھائی کس راہ پر لگادیا۔ ہم سے تو ایک نہیں سنبھالی جارہی بھائی۔ ویسے آپ کی نمکین غزلیں پڑھ کر مجھ کو بھی شوق ہو چلا ہے، ماشاللہ آپ ایسے ہی ہنستے اور ہنساتے رہیں
جزاک اللہ جناب
 
الف عین

لائبریرین
اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔
ویسے ایک نام بہت آ رہا ہے۔ یہ جوہی صاحبہ کیا بھابھی صاحبہ کا نام تو نہیں ہے؟
بہت خوب نظم ہے۔ مزا آیا۔
 
ایک شعر رہتا ہے ابھی۔

میرے اللہ ۔۔۔ ۔۔۔ بچانا مجھ کو
safe جو ۔۔۔ ۔۔۔ ہو اس ۔۔۔ ۔۔۔ مجھ کو
سعود بھائی سمجھ میں نہیں آیا؟

’’میرے اللہ کسی ڈیش سے بچانا مجھ کو؟
سیف جو ڈیش ہو اس ڈیش پہ چلانا مجھ کو؟‘‘
 
مغزل

محفلین
ہم اپنی اس نظم کو تمام (مظلوم) شوہروں کے نام کرتے ہیں۔
میں کوئی مظلوم شظلوم نہیں ہوں۔۔ ’’ بابا جی ‘‘ ( خلیل صاحب )۔ ہی ہی ہی ۔۔۔:laugh:۔۔میں تو سیدھا سادھا شریف آدمی ہوں ۔۔۔:blushing:
ویسے ایک بات سوجھی ہے کہ کیوں نہ’’ مظلومین ‘‘ کے کوائف جمع کیئے جائیں اور آپ انہیں منظوم دلاسے دیں ؟؟؟ کیسا ؟؟؟:biggrin:
 
اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔
ویسے ایک نام بہت آ رہا ہے۔ یہ جوہی صاحبہ کیا بھابھی صاحبہ کا نام تو نہیں ہے؟
بہت خوب نظم ہے۔ مزا آیا۔
نہیں استادِ محترم ! ایسا تو نہیں ہے۔
اُن پر کوئی عشقیہ غزل و نظم تو لکھی نہیں پھر مزاحیہ میں ان کا نام استعمال کرنے کی جرات کیسے کر سکتے ہیں بھلا۔:)
 
مغزل

محفلین
نہیں استادِ محترم ! ایسا تو نہیں ہے۔
اُن پر کوئی عشقیہ غزل و نظم تو لکھی نہیں پھر مزاحیہ میں ان کا نام استعمال کرنے کی جرات کیسے کر سکتے ہیں بھلا۔:)
جی جی خلیل بھائی ۔۔ بی وی بیچاریوں پر تو دوہے ، کوسنے ، ہجو اور آشوب لکھی جاتی ہے ہاہاہااہہاہاہ۔۔۔ ( توبہ توبہ ):laugh:
 
Top