نمکین چاول پکانے کا آسان طریقہ - پردیسیوں اور چھڑوں کے لئے خاص پیشکش

نمکین چاول پکانے کا آسان طریقہ - پردیسیوں اور چھڑوں کے لئے خاص پیشکش

اجزاء

1- چاول حسب ضرورت مثلا ایک گلاس
2- کالی مرچیں حسب ذائقہ
3- پیاز ایک
4- چکن کیوب ایک یا حسب ذائقہ نمک
5- پانی چاولوں کی نسبت ڈیڑھ گنا مثلا اگر چاول 1 گلاس ہیں تو پانی ڈیڑھ گلاس
6- آئل یا گھی تھوڑا سا جس میں کٹا ہوا پیاز بھیگ جائے

طریقہ:
سب سے پہلے چاولوں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
پیاز کاٹیں اور دیگچے میں آئل یا گھی میں ڈال کر گرم کریں یہاں تک کہ براؤن ہو جائے خیال رہے کہ جلے نہ۔ پھر چاولوں سے ڈیڑھ گنا پانی دیگچے میں ڈال دیں اس میں کالی مرچیں شامل کریں اور نمک یا چکن کیوب بھی ڈال دیں چمچے سے ہلائیں تاکہ پوری طرح حل ہوجائے۔ پھر چاول اس دیگچے میں ڈال دیں اور تھوڑا سا ہلا کراتنا کہ پورے دیگچے میں برابر پھیل جائے ۔ اسے بیس منٹ دم دے دیں ، دم دینے کے لئے دیگچے کے اوپر کاغذ یا کپڑا رکھ اوپر ڈھکن رکھ دیں۔ بیس منٹ بعد چاول پک گئے ہونگے۔

ڈیڑھ گنا پانی کا فارمولہ اختیار کر کے آپ کسی بھی پکے ہوئے سالن، مثلا مٹر، آلو، مکس سبزی، گوشت سے لذیذ پلاؤ بنا سکتے ہیں۔

مندرجہ بالا طریقہ اختیار کر کے خواتین اور شادی شدہ مرد بھی (مجبوری کے عالم میں) چاول پکا سکتے ہیں۔
 
قارئین ایک بات کی تسلی رکھیں کہ یہ کوئی نقل شدہ طریقہ نہیں بلکہ میرا ذاتی طریقہ ہے جس سے میں کئی دفعہ چاول پکا چکا ہوں اور آئندہ بھی ارادہ ہے۔ کسی کنفیوژن کی صورت میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ جواب کے لئے حاضر ہوں۔
 
چاول کی کونسی قسم ؟ باسمتی،
جی باسمتی
عموما بازار سے عام ملنے والے چاول، زیادہ گہرائی میں جا کر گائے مہنگی نہ کریں
جب کوکنگ کا عمل شروع کریں تب ہی بھگو دیں اتنی دیر تک بھگونا کافی ہو گا۔ یعنی بھگو کر پیاز کاٹنا شروع کر دیں
 
محمداحمد

لائبریرین
قارئین ایک بات کی تسلی رکھیں کہ یہ کوئی نقل شدہ طریقہ نہیں بلکہ میرا ذاتی طریقہ ہے جس سے میں کئی دفعہ چاول پکا چکا ہوں اور آئندہ بھی ارادہ ہے۔ کسی کنفیوژن کی صورت میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ جواب کے لئے حاضر ہوں۔

تسلی تو ہمیں ہے :)
لیکن آپ نے کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ آپ یہ چاول کھاتے بھی ہیں نیز یہ کہ آپ کو یہ خود ساختہ غذا کتنی مرغوب ہے؟ یا محض مجبوری کا نام شکریہ والا معاملہ ہے۔ :) :)
 
اس کو نمکین چاول نام دینے کی کوئی خاص وجہ؟
ورنہ میں نے زردہ، متنجن ، کھیراور گڑ والے چاول کے علاوہ جتنی بھی چاول کے پکوان کھائے، وہ نمکین ہی نکلے۔
 
عموما بازار سے عام ملنے والے چاول، زیادہ گہرائی میں جا کر گائے مہنگی نہ کریں
بات مہنگی کرنے کی نہیں ہے۔
چاول کی ہر قسم کو بھگونے کا وقت الگ الگ ہوتا ہے اور اس میں کمی بیشی ڈش کی فائنل شکل پر اثر انداز ہوتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بات مہنگی کرنے کی نہیں ہے۔
چاول کی ہر قسم کو بھگونے کا وقت الگ الگ ہوتا ہے اور اس میں کمی بیشی ڈش کی فائنل شکل پر اثر انداز ہوتی ہے۔

لگتا یہ کہ آپ کو چاول پکانے آتے ہیں اور محض لئیق بھائی کا امتحان لینے کے لئے سوال جواب پوچھ رہے ہیں۔ :):D:p
 
لگتا یہ کہ آپ کو چاول پکانے آتے ہیں اور محض لئیق بھائی کا امتحان لینے کے لئے سوال جواب پوچھ رہے ہیں۔ :):D:p
مجھے چاول پکانے بالکل بھی نہیں آتے ہیں اور یہ اچھی بات ہی ہے کہ مجھے چاول بطور خوراک کوئی خاص پسند نہیں ہیں۔ البتہ معلومات کی وجہ یہ ہے کہ میں کم و بیش چار سال ایک رائس ایکسپورٹ نیٹ ورک سے منسلک رہا ہوں۔
 
لیکن آپ نے کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ آپ یہ چاول کھاتے بھی ہیں نیز یہ کہ آپ کو یہ خود ساختہ غذا کتنی مرغوب ہے؟ یا محض مجبوری کا نام شکریہ والا معاملہ ہے
مجھ سمیت سب گھر والے کھا لیتے ہیں :)
آپ کو یہ شبہ کیونکر ہوا کہ یہ غذا لذیذ نہیں ہوگی؟
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے چاول پکانے بالکل بھی نہیں آتے ہیں اور یہ اچھی بات ہی ہے کہ مجھے چاول بطور خوراک کوئی خاص پسند نہیں ہیں۔ البتہ معلومات کی وجہ یہ ہے کہ میں کم و بیش چار سال ایک رائس ایکسپورٹ نیٹ ورک سے منسلک رہا ہوں۔

اچھا۔۔۔!

چلیے بطورِ خوراک نہیں بطورِ روزگار ہی سہی۔ :)

دراصل چاول کی ترکیب میں آپ کی دلچسپی سے ہرگز پتہ نہیں چلتا کہ آپ کو چاول بطور خوراک پسند نہیں ہیں۔ :) :) :)
 
دراصل چاول کی ترکیب میں آپ کی دلچسپی سے ہرگز پتہ نہیں چلتا کہ آپ کو چاول بطور خوراک پسند نہیں ہیں۔ :) :) :)
مہینے میں ایک آدھ بار کھا لینے میں کوئی حرج نہیں لیکن ہر دوسرے تیسرے روز یا ہفتے میں ایک بار چاول کھانا میرے لیے بہت مشکل ہے۔
تراکیب میں دلچسپی یا اس میں مزید سوالات کرنے کی واحد وجہ سب کی معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔
 
ہمارے ایک خالو بہاری ہیں۔ ان کے گھر روز ایک وقت چاول ضرور بنتے ہیں۔ :)
 
بات مہنگی کرنے کی نہیں ہے۔
چاول کی ہر قسم کو بھگونے کا وقت الگ الگ ہوتا ہے اور اس میں کمی بیشی ڈش کی فائنل شکل پر اثر انداز ہوتی ہے۔
آپ کی بات درست ہے عام طور پر بازار سے زیادہ تر باسمتی چاول ہی ملتے ہیں۔ اگر آپ نے زیادہ دیر تک چاول بھگو دیے تو پکاتے وقت پانی کم کرنا پڑے گا۔
ہن ایہ نہ پچھ لینا کہ کنے منٹ زیادہ بھگون دے بعد کنا پانی گھٹ کرنا اے
 
Top