نمک

محمد خلیل الرحمن بھائی کی فرمائش پر
مفلسی کے دور میں اک گھر کا جو کھایا نمک
عمر اس در پر گزاری، اس قدر بھایا نمک
"باس کی بیٹی" سے شادی کے لئے مجبور تھا
لے گیا آغوشِ الفت میں مجھے کالا نمک
میرے آنے کی خوشی میں وہ تو پاگل ہو گئی
ڈال دی سالن میں چینی، کھیر میں ڈالا نمک
لنچ کا وعدہ تھا مجھ سے، لے گیا اس کو کزن
اس طرح ظالم نے زخموں پر مرے چھڑکا نمک
سالیوں نے سامنے رکھ دی تھی "مصری" کی پلیٹ
شرم کے مارے وہ دلہا کھا گیا سارا نمک
اس کو دے دے کر صدائیں دکھ گیا میرا گلہ​
اور غراروں کے لئے اس نے فقط پھینکا نمک
ہے فشارِ خون بڑھنے کا سبب بیگم میری
اس لئے بیگم کا میں نے نام ہے رکھا نمک
بیگم اور معشوق میں نمکین سا اک فرق ہے
اک طرف پھانکا نمک ہو، اک طرف چکھا نمک
عاشقوں کو قدر اس کی آ گئی پھینٹی کے بعد
جب ٹکوروں کے لئے زخموں پہ تھا رکھا نمک
 
شکریہ شمشاد بھائی، آپ کی داد بھی میرے لیئے نمک کا کام کرتی ہے :)
آپ نے فشار خون بڑھنے کے اندیشے کا اظہار فرمایا تو جناب عرض ہے

ہے فشارِ خون بڑھنے کا سبب بیگم میری
اس لئے بیگم کا میں نے نام ہے رکھا نمک

بیگم اور معشوق میں نمکین سا اک فرق ہے
اک طرف پھانکا نمک ہو، اک طرف چکھا نمک
:)
 

الف عین

لائبریرین
سنجیدگی سے یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر فنی اسقام نہ ہوں تو تم میں اچھے مزاح نگار کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ یہاں ’شرم‘ اور ’قدر’ تم کو شرم بھی دلا رہے ہیں اور نا قدری بھی کر رہے ہیں۔
 
الف عین بھائی، آپ نے جس سنجیدگی سے میرے مزاح نگار ہونے کی نوید سنائی ہے، (اسقام کے نقص کو دور کرنے کی شرط کے ساتھ) کہ دل کرتا ہے کہ باقاعدہ مزاح لکھنا شروع کردوں، بہت حوصلہ ملا مجھے۔ لیکن کیا کروں نہیں لکھ سکتا، جو تھوڑا بہت لکھا بھی تو آپ دوستوں کی تفریح کی غرض سے فی البدیہہ لکھ ڈالا، ورنہ مجھے نہیں لگتا کہ میں مزاح لکھ سکتا ہوں۔

"شرم" نے واقعی شرمندی کردیا، اور "قدر" نے بھی نا قدری کے ساتھ ساتھ بے قدری کا احساس دلایا، اس لئے دونوں اشعار میں پنجابی کی بجائے اردو کی "شرم" اور "قدر" شامل کر رہا ہوں، اپنی ماہرانہ رائے سے ضرور نوازئے گا۔ شکریہ۔

سالیوں نے سامنے رکھ دی تھی "مصری" کی پلیٹ
شرم کے مارے وہ دلہا کھا گیا سارا نمک

عاشقوں کو قدر اس کی آ گئی پھینٹی کے بعد
جب ٹکوروں کے لئے زخموں پہ تھا رکھا نمک
 
سراہنے والی باتیں نہ کیجیئو شمشاد بھیا!

اس نے میری ہر ادا کو جب سراہا پیار سے
خود نکمی ہو گئی، مجھ کو بھی لوفر کر دیا
وہ نکمی ہو کے بھی قسمت کی رانی بن گئی
اور مجھے لوفر سے آخر اس نے شوہر کر دیا
:(
 
Top