نندی پور پاور پراجیکٹ ؛ ٹائم لائن

الف نظامی

لائبریرین
13 اگست 2016
نندی پور پاور پلانٹ کے آپریشنز اور مینٹی نینس چینی کمپنی کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع جنکو ہولڈنگ کے مطابق چینی کمپنی ہیپ بیک کو عالمی بولی کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔
بولی میں چار عالمی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ بولی میں چین کی دو کمپنیوں ہیپ بیک اور سیپکو 3 نے حصہ لیا۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک‘ ملائشیا کی ٹی ایف بی نے بھی بولی میں حصہ لیا۔ چینی کمپنی سب سے کم بولی دے کر کامیاب قرار پائی۔ چینی کمپنی ہیپ بیک کو جلد پاور پلانٹ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ آپریشنز کو آوٹ سورس کرنے کے لیے نیپرا کے معیارات کو مدنظر رکھا گیا۔ نیپرا نے نندی پور پاور پلانٹ کے آپریشنز کے لیے 48 پیسے فی یونٹ کا نرخ مقرر کر رکھا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
7 جنوری 2018
نندی پور پاور پراجیکٹ کو 10سال کیلئے چینی کمپنی حیپسک کے حوالے کردیا گیا،پاور پلانٹ میں گزشتہ روز اس سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نندی پور پاور پلانٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان اور چینی کمپنی کے افسروں نے شرکت کی،تقریب میں پاور پلانٹ کے آپریشنل و انتظامی معاملات کو باقاعدہ طور پر نجی چینی کمپنی کے حوالے کردیا گیا۔ اندرونی و بیرونی سکیورٹی کے سٹاف کی تعیناتی اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگی پاکستانی حکومت کے ذمے ہوگی۔
فریقین کے درمیان معاہدہ 6فروری 2017کو طے پایا تھا جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کیا گیا ہے اور یہ معاہدہ 5جنوری 2028تک چلے گا۔ معاہدے کے مطابق پاکستانی حکومت ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کو66پیسے فی کلو واٹ کے حساب سے رقم ادا کرے گی، اور اگر نندی پور کی چاروں ٹربائنیں 24گھنٹے بجلی پیدا کریں تو کمپنی کو لگ بھگ 25 کروڑ روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے ۔پاور پلانٹ میں اس موقع پر دو یادگاری پودے بھی لگائے گئے ۔
 
Top