ننھی تیراک،ایسے سوئمنگ کرتی ہے کہ بڑے بڑے دَنگ رہ جائیں

کاشفی

محفلین
ننھی تیراک،ایسے سوئمنگ کرتی ہے کہ بڑے بڑے دَنگ رہ جائیں
ngt-swimming_7-2-2013_107586_l.jpg
لندن…کئی فٹ گہرے پول میں سوئمنگ کرنا بیحد مہارت کا کام ہوتا ہے جوصرف ماہر تیراک ہی باآسانی کرتے نظر آتے ہیں ورنہ عام پیراک تو اس معاملے میں اُلٹے سیدھے ہاتھ پاؤں مارتے دکھائی دیتے ہیں۔اس وڈیو میں نظر آتی صرف 16ماہ کی یہ ننھی بچی تو شاید ابھی سے کسی ماہر پیراک کو مات دیتی ہوئی نظرآتی ہے ۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے الزبیتھ کو اس چھوٹی سی عمر میں بھی سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے میں ایسی مہارت حاصل ہے کہ بغیر پانی میں ڈوبے ایک سانس میں مکمل پول پار کر لیتی ہے ۔اس ننھی بچی کی ماہرانہ تیراکی کی یہ وڈیو ہزاروں افراد اب تک انٹرنیٹ پر دیکھ چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
 
arifkarim

معطل

ایک سائنسی آرٹکل میں یہ پڑھا تھا کہ دو سال تک کے بچے کو اگر پانی میں ڈالا جائے تو وہ ڈوبتا نہیں بلکہ سانس از خود رک جاتا ہے اور پانی پھیپڑوں تک پہنچ نہیں پاتا۔ شاید اسی لئے اتنے چھوٹے بچے باآسانی تیراکی کر سکتے ہیں۔
 
سید ذیشان

اور یہ صرف چند سیکنڈ تک ہی ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ بھی ڈوب جاتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
تو وہ بھی تو انسان ہی کے بچے ہیں، کسی مچھلی کے نہیں جو پانی میں بغیر ہوا کے سانس لے سکیں۔

آپ کی پوسٹ سے کچھ ایسا ہی گمان ہو رہا تھا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک سال میں امریکہ میں ہزاروں 2 سال سے کم بچے تالابوں میں ڈوب کر مر جاتے ہیں۔
 
Top