آپ درست کہہ رہے ہونگے کیونکہ ریختہ پر میں پانچ سے زائد صفحات بغیر رجسٹریشن کے نہیں دیکھ سکتا، لیکن آپ نے جو کتاب اپ لوڈ کی تھی اس کی پہلے صفحے کے بعد ہی ترتیب خراب تھی۔ "نوائے سروش" کا یہی ریختہ والا ایڈیشن ہی میرے پاس کتابی شکل میں موجود ہے اس میں کچھ صفحات کی ترتیب آگے پیچھے ہے اور یہی خرابی ریختہ پر بھی ہوگی، میں نے اپنی کتاب میں ہاتھ سے صفحات درست کیے ہوئے ہیں لیکن آپ نے جو کتاب اپ لوڈ کئی تھی اسکی ترتیب زیر و زبر تھی، پہلے دو صفحوں کے بعد کوئی نو سواں صفحہ ، اور پھر ہر جگہ ہی یہی بے ترتیبی۔
آپ نے کتاب ہٹا کر بہت اچھا کیا، اب اگر اپ لوڈ کریں تو صحیح نسخہ کر دیں، اس میں چند صفحات کی کوفت برداشت ہو جائے گی اور تھوڑے سے تردد سے ربط قائم ہو جاتا ہے۔
اور اس کتاب کے بارے میں اس قدر دریدہ دہنی کے لیے معذرت مگر یہ کہ "نوائے سروش" اردو شاعری میں میری پہلی محبت ہے!