نوائے عجب

ساجد

محفلین
کشش ہے کس بلا کی دیکھنا ، اس ملک میں یارو
جسے دیکھو ، وہ کہتا ہے میں امریکہ جاتا ہوں
اُدھر اک دلبرانہ شان سے امریکہ کہتا ہے
کہ صاحب آپ کیوں زحمت کریں ، میں خود ہی آتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سخاوت میں بھلا امریکیوں کا کون ثانی ہے
جو بوٹی مانگئیے تو مرغ سالم بھیج دیتے ہیں
پھر اپنے ملک پر تو ان کی اس درجہ عنایت ہے
کہ صاحب ایڈ کے پیکج میں حاکم بھیج دیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تشویش و اضطراب میں کہتا تھا اک کسان
امریکی سنڈیاں مرے کھیتوں میں آ گئیں
میں نے کہا میاں تجھے فکر کھیتوں کی ہے
امریکی سنڈیاں تو تیرا ملک کھا گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی دیکھتے تھے جو تفسیر قرآن
وہ اب دورِ نو کی پھبن دیکھتے ہیں
لگائی ہے لو جب سے امریکیوں سے
سنن کی جگہ سی این این دیکھتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، ان اشعار کو نوائے عجب کا نام تو میں نے خود ہی دیا ہے لیکن مجھے گمان ہے کہ یہ کلام پروفیسر عنایت علی خاں ٹونکی کا ہے۔
 

Fari

محفلین



پھر اپنے ملک پر تو ان کی اس درجہ عنایت ہے
کہ صاحب ایڈ کے پیکج میں حاکم بھیج دیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تشویش و اضطراب میں کہتا تھا اک کسان
امریکی سنڈیاں مرے کھیتوں میں آ گئیں
میں نے کہا میاں تجھے فکر کھیتوں کی ہے
امریکی سنڈیاں تو تیرا ملک کھا گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی دیکھتے تھے جو تفسیر قرآن
وہ اب دورِ نو کی پھبن دیکھتے ہیں
لگائی ہے لو جب سے امریکیوں سے
سنن کی جگہ سی این این دیکھتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا خوب کہا ہے--
 
آپ ان ظالمین کے ملک سے احتجاجاً واپس پاکستان آجائیں۔ ;)

احتجاج میدان چھوڑ کر نیہں میدان میں رہ کر ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی کافی ظلم ہو رہا ہے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچا کبھی آپ نے ( مغربی ممالک میں جا بسنے کے سوا (‌ ;)

ویسے ظلم میں تو پوری دنیا میں ہو رہا ہے تو کیا احتجاجا دنیا چھوڑ دوں :cool:
 
محب ،
(شاعر سے معذرت کے ساتھ)
کبھی ہم بھی تم سے تھے آشنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

بادشاہ سلامت ،

آپ کو یہ بندہ بھول سکتا ہے بھلا۔ اس دور میں جب لوگوں کی ترکش میں طنز کے تیر بھرے ہوں اور کبھی جگر ، کبھی دل کا نشانہ لے کر چلاتے ہوں تو آپ جیسے دوستوں کا ساتھ ہی تو غنیمت ہوتا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
احتجاج میدان چھوڑ کر نیہں میدان میں رہ کر ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی کافی ظلم ہو رہا ہے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچا کبھی آپ نے ( مغربی ممالک میں جا بسنے کے سوا (‌ ;)

ویسے ظلم میں تو پوری دنیا میں ہو رہا ہے تو کیا احتجاجا دنیا چھوڑ دوں :cool:

دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

یا بقول انور مسعود
بالک جے پرچانا ہووے لکھ دلیلاں انور
:)
 
Top