نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا: براڈ شیٹ فرم

آورکزئی

محفلین
اگر جسٹس عظمت سعید کی جگہ شریف خاندان کو ریلیف دینے والے جسٹس قیوم کو لگا دیا جائے تو کیسا رہے گا؟

فوج کا پالتو لیٹائر جج اور نیب کا سابق پراسیکیوٹر، یہ وہی بد بخت جج ہے جو بحریہ ٹاؤن کو 2200 ارب مالیت کی زمین 460 ارب میں دے گیا تھا۔ فوجی جرنیلوں کی کرپشن اور کمشن خوری پر پردہ ڈالنے کے لیے شیخ عظمت سعید جیسی پرانی لعنت کا دوبارہ استعمال ہوگا
 
جاسم محمد

سمجھ سے باہر ہے اتنا اہم کیس ہے اور جج ایک متنازعہ شخص کو لگا دیا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
فوج کا پالتو لیٹائر جج اور نیب کا سابق پراسیکیوٹر، یہ وہی بد بخت جج ہے جو بحریہ ٹاؤن کو 2200 ارب مالیت کی زمین 460 ارب میں دے گیا تھا۔ فوجی جرنیلوں کی کرپشن اور کمشن خوری پر پردہ ڈالنے کے لیے شیخ عظمت سعید جیسی پرانی لعنت کا دوبارہ استعمال ہوگا
پھر جسٹس فائز عیسی کو لگا دیں؟ :)
 
بابا-جی

محفلین
آخر میں شاید ہومیوپیتھ ٹائپ مُنصف لگا دِیا جائے گا جو حکُومت اور اپوزِیشن دونوں کا بھرم رکھ لے گا، فوج کو بھی خُوش کرے گا، اور بے چاری عوام وقوعہ بھُلا کر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی بھُول بھلیوں میں گم ہو جائے گی۔ اِنصاف کی توقع رکھنا ہی غلط ہے۔ حکُومت کو معلوم ہے کہ ٹائم پاس کیسے کرنا ہے، اس جج کو لگایا ہی ہٹانے کے لِیے گیا ہے۔
 
آورکزئی

محفلین
پھر جسٹس فائز عیسی کو لگا دیں؟ :)

جاسم بھائی امید ہے اپ اللہ کو تو ضرور مانتے ہونگے اور ان کی وحدانیت کے بھی قائل ہونگے۔۔۔
اللہ کو حاضر و ناظر جان بولیں کہ یہ جج ایماندار ہے۔۔ امید ہے سیدھا سیدھا جواب دینگے۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم بھائی امید ہے اپ اللہ کو تو ضرور مانتے ہونگے اور ان کی وحدانیت کے بھی قائل ہونگے۔۔۔
اللہ کو حاضر و ناظر جان بولیں کہ یہ جج ایماندار ہے۔۔ امید ہے سیدھا سیدھا جواب دینگے۔۔۔
جج ایماندار ہے یا نہیں وہ بعد کا مسئلہ ہے۔ فی الحال تو یہی مسئلہ حل نہیں ہو رہا کہ جس الیکشن کمیشنر کو ن لیگ اور پی پی نے باہم مشاورت سے لگایا اس کے نیچے انتخابات تحریک انصاف کیسے جیت گئی؟ یا جس آرمی چیف کو ن لیگ اور پی پی نے ملکر ایکسٹینشن دلوائی وہ ان جماعتوں کو این آر او کیوں نہیں دے رہا؟ یا جس چیئرمین نیب کون لیگ اور پی پی باہم مشاورت سے لے کر آئی وہ تحریک انصاف کے کرپشن کیسز کیوں نہیں کھول رہا؟
یہاں دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔ اگر آج براڈ شیٹ سکینڈل کی انکوائری کیلئے جسٹس عظمت سعید کی جگہ اپوزیشن کی پسند کا جمہوری انقلابی جج آگیا تب بھی نتائج سامنے آنے پر چیخیں انہی کی نکلنی ہیں :)
 
Top