جاسم محمد
محفلین
نوازشریف کے عدالتی فیصلے سے ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہوا: فواد چوہدری
فائل فوٹو: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے پر رد عمل میں کہا ہےکہ عدالتی فیصلے سے ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہوا ہے۔
اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو وہی حقوق دینے ہوں گے جو آزاد ریاست کو دیے جاتے ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور نہ کبھی ہو گا، ریاستی رٹ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اپنے شہریوں پر گولی چلائی جائے، لوگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا، لہو بہنے سے آگ بڑھکتی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو بار بار مذاکرات کی پیش کش کرچکا ہے، ہم ایک بار پھر بھارت کو تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، آئیں بیٹھیں، ہم اپنا موقف رکھیں گے اور آپ اپنا رکھیں۔
بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے عدالتی فیصلے سے ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہوا ہے، اس وقت بلاتفریق احتساب ہورہا ہے، نیب کومضبوط کرنے کے لیے نیب میں مزید ترامیم کریں گے، قوم اپنے لوٹے ہوئے پیسوں کا احتساب چاہتی ہے، ہمارے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کیا گیا ہم نے کچھ نہیں کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارا کوئی ایشو نہیں ہے بس آپس کی بات ہے، مسئلہ ذاتی نہیں اصول کا ہے، وزیر اعظم سےآج ملاقات ہوجائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی اور مشاہد اللہ جلتی پر تیل نہ ڈالیں، ہم رہیں یا نہ رہیں احتساب کا عمل جاری رہے گا