الف عین
لائبریرین
اب تک قوافی پر بحث چل رہی تھی اس لئے میں نہیں کودا تھا۔ کہ میں اس شعبے میں صفر ہوں، ویسے تو اصلاح کے شعبے میں بھی من آنم کہ من دانم، لیکن احباب نے اس شعبے کی ذمے داری تفویذ کر رکھی ہے۔
قوافی اگر درست مانے بھی جائیں تو ہر لفظ میں جمع بنانا اچھا نہیں لگتا، جب کہ واحد سے ہی بات مکمل ہو سکتی ہے، اس لئے میرا مشورہ تو یہ ہو گا کہ پہلے ردیف ہی بدل دی جائے۔ ممکن ہے اس کوشش میں کچھ دوسری اغلاط درست ہو جائیں، یا نئی در آئیں۔ اس لئے بعد میں دیکھتا ہوں میں بھی اور دوسرے احباب بھی۔