A jabbar
محفلین
گر اتحادیوں کے سہارے حکومت بنانا اور چلانا پڑے، تو بہتر ہے کہ حکومت کی بجائے اپوزیشن کی جائے۔ جمہوریت، نظام کے تسلسل اور معاشی استحکام کے لئے ایسا ہونا بہت ضروری ہے۔لہر والا معاملہ الگ ہی ہوتا ہے۔ اس پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر میاں صاحب کے خلاف کاروائی میں آنچ زیادہ لگ گئی اور ہمدردی کی لہر پھیل گئی تو کچھ بھی ممکن ہے۔ تاہم ہمارے خیال میں اب نون لیگ کو اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنا چاہیے۔
کیونکہ انہیں برداشت نہ کرنے کا عزم صمیم انہیں کام کرنے نہیں دے گا۔ گزرے سالوں کی طرح ملک مسلسل عدم استحکام کا شکار اور معیشت بے حال اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار رہے گی۔ بہتر ہوگا تبدیلی کے نعرے والوں کی تبدیلی کی حقیقت عوام کے سامنے آنے دی جائے۔
لیکن اگر بلا شرکت غیرعوام انہیں اعتماد سے نواز دیں تو معاملہ اور ہے۔ تب ذمہ داری سے بھاگا نہیں جا سکے گا۔