شیخ صالح ابن فوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:
خلیفہ یا حاکم اس بات کا ذمہ دار ہے کہ اپنے نیچے سرکاری عہدوں پر صرف اہل، بااعتماد اور قابل لوگوں کو رکھے. اللہ تعالی کا فرمان ہے:
مسلمانو ! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہلِ امانت کے سپرد کرو ،اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو. (سورۃ النسآء-5
یہ حکم خلیفہ اور اصحاب اقتدار کے لئے ہے. یہاں امانت کا مطلب سرکاری عہدہ ہے جس پر وہ فائز ہو گا اور سرکاری فنڈز اسکے تصرف میں ہونگے جنکی حفاظت کا خلیفہ خود ذمہ دار ہے. اسی لیئے اہل، بااعتماد اور قابل لوگوں کو رکھنا ضروری ہے.
اسلام سوال و جواب: 111836