نواز شریف کا بیان پاکستان کیخلاف عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش

جاسم محمد

محفلین
کس کس بیان کو چھپائیں گے کس کس کا انکار کریں گے

یاد رہے کہ یہ اس ضمن میں مشرف کا پہلا بیان نہیں۔ وہ ماضی میں کئی بار اعتراف کر چکے ہیں جہادی تنظیمیں جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد وغیرہ پاک فوج نے بنائی ہیں۔
اور اس کا جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ جیسے بھارت نے مختی بانی کی پشت پناہی کر کے مشرقی پاکستان کو توڑا تھا۔ وہی کام اب ہم کشمیر میں کریں گے۔
جس کے جواب میں بھارت نے بھی پاکستان میں بلوچ حریت پسندوں اور پی ٹی ایم وغیرہ کی سپورٹ شروع کر رکھی ہے۔ یہ آگ ہے برابر دونوں طرف لگی ہوئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
بُری خبر یہ تھی کہ عالمی عدالت میں بھارتی وکیل کی طرف سے نواز شریف کی پاکستان مخالف ویڈیو پاکستان کے خلاف ثبوت پر دی گئی.
اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی وکیل نے جواب میں کہا کہ اس شخص کو ہماری سب سے بڑی عدالت جھوٹا اور بدیانت قرار دے چُکی ہے لہذا اس کی کوئی ویلیو نہیں ۔
پاکستان زندہ باد ۔
 

فرقان احمد

محفلین
بُری خبر یہ تھی کہ عالمی عدالت میں بھارتی وکیل کی طرف سے نواز شریف کی پاکستان مخالف ویڈیو پاکستان کے خلاف ثبوت پر دی گئی.
اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی وکیل نے جواب میں کہا کہ اس شخص کو ہماری سب سے بڑی عدالت جھوٹا اور بدیانت قرار دے چُکی ہے لہذا اس کی کوئی ویلیو نہیں ۔
پاکستان زندہ باد ۔
نواز شریف صاحب نے جو کچھ کہا، وہ من و عن درست ہے۔ ہندوستانی وکیل نے سچ بات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی وکیل نے جواب میں جو کچھ کہا وہ تکنیکی طور پر درست ہے۔ تاہم، آپ اس سارے قضیے سے بچگانہ اور جذباتی نوعیت کا نتیجہ نکال رہے ہیں، جو کہ درست نہیں ہے۔ :) حقائق جذباتی بیانیہ اختیار کر لینے سے بدل نہیں سکتے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
حجور جب آپ بھی دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن گئے تو فوجیں بھیج دیجئے گا۔ بنا اور کما کچھ سکتے نہیں اور ہمسایہ ممالک میں دہشت مچائی ہے

بہت فرق ہے۔

امریکہ ساری دنیا پر کنٹرول چاہتا ہے اور ہم صرف اپنے موجودہ وطن کا دفاع! جنگ بالخصوص سرد جنگ میں کیا کیا ہوتا ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ سو یہ تنگ آمد بجنگ آمد والی بات ہے، اسے سمجھیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اور ہم صرف اپنے موجودہ وطن کا دفاع
افغان جہاد کے بعد جب افغانستان سے روسیوں کا انخلا ہوا اور خانہ جنگی شروع ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان کی معصوم سی اسٹیبلشمنٹ نے وہاں طالبان کی پشت پناہی کر کے اٹھایا۔ جس غلط پالیسی کا نتیجہ مستقبل قوم و ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا نے بھگتا۔
اگر پاک فوج اس افغان خانہ جنگی میں ٹانگ نہ اڑاتی وہ وہ خود ہی لڑ بھڑ کر اپنی من پسند حکومت بنالیتے۔ پاکستانی اسٹیبلیشہ کی مداخلت کے بعد وہاں قائم والی طالبان حکومت نے عالمی دہشت گرد تنظیم القائدہ کو پناہ فراہم کی۔ جس کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ میں 9،11 حملے ہوئے۔ اور یوں امریکہ بہادر کو دوبارہ خطے میں واپس آنا پڑا۔ ڈالروں کے بدلے عسکریوں کی حکومت نے ماضی کی پالیسی تبدیل کی اور جن جہادیوں کو سپورٹ کرتے رہے تھے ان کی پکڑ دکھڑ شروع کردی۔ جوابا انہوں نے پاکستان طالبان بناکر 70 ہزار سے زائد معصوم پاکستانی شہید کر دئے۔
الغرض یہ سب "دفاع وطن" کرنے والوں کے کالے کرتوت ہیں جو قوم کے گلے پڑے ہوئے ہیں۔
 
Top