نواز شریف کو ایک بار پھر جلا وطن کر دیا گیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کا رہنما کو کو دوبارہ ملک بد کیا گیا ہے۔
آخر ایک آمر کو نواز شریف سے کیا خطرہ ہے؟
اور سعودی حکمران جن کے ملک میں خود جمہوریت نہیں وہ کیوں طیارہ لے کر آئے (آمر آمر کا ساتھ دیتا ہے
چودھری شجاعت جھوٹ کا پلندہ ہے، جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بولتا؟ آخر کیوں؟
کیا موجودہ حکومت نوزشریف سے ڈر رہی ہے؟
کیا کورٹ کے حکم کی صریحا خلاف ورزی نہیں؟
آپ کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے؟
 

قسیم حیدر

محفلین
ہماری حکومت ایک گھٹیا بدمعاش کا کردار ادا کر رہی ہے۔ معاہدے کی پاسداری کا درس وہ دے رہے ہیں جنہوں نے ملک کے خلاف سازش کر کے منتخب حکومت کا تختہ الٹا، اپنے حلف کو توڑا، ملکی آئین کو پامال کیا، وردی اتارنے کا وعدہ کرکےمکر گئے، اپنے ہی شہری پکڑ پکڑ کر دیے اور اس کا فخریہ اقرار بھی کیا۔اب سپریم کورٹ کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ اللہ انہیں‌ درست فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے (امین)
 

ملنگ بابا

محفلین
ایک سوالاور بھی ہے کہ اب نواز شریف کو کیا کرنا چاہیے ؟
اور پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے ان معاملات کے بعد؟
 

زیک

مسافر
نواز شریف بیوقوف سیاستدان ہے۔ اسے چاہیئے تھا کہ جیسے ہی عدالت نے فیصلہ سنایا پہلی فلائٹ پر پاکستان آ جاتا اور اپنی پارٹی میں استقبال کی تیاریاں پہلے سے کر کے رکھتا۔ اس طرح حکومت کو اتنے دن اپنا پلان سوچنے کو نہ ملتے اور نواز لیگ میں جذبہ بھی شاید تازہ ہوتا۔
 

دوست

محفلین
مجھے زیک کی بات سے اتفاق ہے۔
خیر ابھی تو میدان سجے گا۔ وہ معاہدہ کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں۔ اسے تو بندوق کی نوک پر بھی کروایا جاسکتا تھا۔
 

زینب

محفلین
باہر کے ممالک کا ہاتھ ہے اس ڈیل میں نہیں تو شاید آج پھر سے جلا وطن نا کیا جاتا۔۔۔۔۔۔ویسے پاکستانی ہونے کے ناطے جو کچھ آج ہوا سرا سر غلط ہے۔۔۔۔۔۔جاب مسلم لیگ ۔۔۔۔۔ق۔۔۔۔ پاور کا ڈھول پیٹتی ہے تو کھل کے مقابلہ کریں۔۔۔۔۔۔ڈرتے کیوں ہیں۔۔۔۔
 
Top