نواز شریف کے کاغذات نامذدگی بھی مسترد

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: شہباز کے بعد، نواز شریف بھی نااہل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔ نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے امیدوار تھے۔ نواز شریف اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
نواز شریف کے مخالف امیدواروں نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ طیارہ سازش کیس اور ہیلی کاپٹر ریفرنس کیس میں سزا یافتہ ہیں، سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور نادہندہ ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کسی کالم نگار کا یہ جملہ بہت پسند آیا۔
سیاست دانوں کو باہم متفق کرنا مینڈک تولنے کے مترادف ہے ، جب تک آپ کسی ایک کو پکڑ کر پلڑے میں ڈال رہے ہوتے ہیں ، اسی عرصے میں دو تین مینڈک پلڑے سے باہر کود چکے ہوتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
کسی کالم نگار کا یہ جملہ بہت پسند آیا۔
سیاست دانوں کو باہم متفق کرنا مینڈک تولنے کے مترادف ہے ، جب تک آپ کسی ایک کو پکڑ کر پلڑے میں ڈال رہے ہوتے ہیں ، اسی عرصے میں دو تین مینڈک پلڑے سے باہر کود چکے ہوتے ہیں۔


بہت خوب نظامی صاحب۔۔۔
کیا برجستگی ہے۔۔۔ واہ۔۔
 

زینب

محفلین
اب لگتا ہے ن لیگ کے پاس بایئکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے میاں شہباز شریف کے کاغزات بھی مسترد ہو چکے ہیں مشرف نے کافی اچھی گیم کھیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی
 

باسم

محفلین
الیکشن لڑنے کا اعلان کریں تو منظور ہوجائیں گے
صرف دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہے
 
Top