تعارف نوا پیرا ہو اے بلبل تیرے سوز ترنم سے ۔۔۔۔۔۔کبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیدا

السلام علیکم اردو محفل ۔
میرا نام یاقوت ہے ۔اردو کا دیوانہ ہوں۔ادب اور شاعری میری خوارک ہیں۔اردو میری کمزوری بھی ہے مجبوری بھی۔کچھ وقت کوچہ پروگرامنگ کی خاک بھی چھانی لیکن۔۔۔۔۔۔پھر سمجھ میں آیا

ایں سعادت بزور بازوئے نیست
اردو سے منسک سارے علوم و فنون میرا جنون ہیں۔خطاطی،نقاشی،نثر نگاری وغیرہ۔
اردو کی اس محفل میں خود کو پاکر بے حد خوش ہوں ۔اللہ پاک اس محفل کی انتظامیہ کو سدا خوشیوں سے نوازیں اور اس محفل کو قائم و دائم رکھیں۔اردو زبان کے ایک ساتھ اتنے عشاق اور خدمت گار دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔طالب علم بھی خود کو اردو کا ایک ادنی خادم مانتا اور سمجھتا ہے۔اس محفل کے ساتھ کام کرنا مقام سعادت ہوگا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے پہلے خوش عام دید۔۔۔۔

میرا نام یاقوت ہے ۔
اصلی والا؟
سچی۔۔۔
نہ کریں۔۔
جانے دیں۔۔
واقعی۔۔
اللہ دی قسم؟

اردو کا دیوانہ ہوں۔
الٹی ہیں چال چلتے دیوانگان عشق کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

ادب اور شاعری میری خوارک ہیں۔
سوڈے میں کیا لیتے ہیں؟ یا "شاٹ" ہی؟

اردو میری کمزوری بھی ہے مجبوری بھی۔
دیوانگی کمزوری ہے۔۔۔ تو طاقت کیا ہوتی ہے بھلا؟

کچھ وقت کوچہ پروگرامنگ کی خاک بھی چھانی لیکن۔۔۔۔۔۔پھر سمجھ میں آیا
ایں سعادت بزور بازوئے نیست
یہ شعبہ ہی فضول ہے۔۔۔ اللہ محفوظ رکھے۔۔۔

ردو سے منسک سارے علوم و فنون میرا جنون ہیں۔خطاطی،نقاشی،نثر نگاری وغیرہ۔
خود بھی خطاط ہیں؟ نقاشی کا ہنر بھی جانتے ہیں؟

اردو کی اس محفل میں خود کو پاکر بے حد خوش ہوں ۔
خوشی کی بات ہے کہ آپ خوش ہیں۔

اللہ پاک اس محفل کی انتظامیہ کو سدا خوشیوں سے نوازیں اور اس محفل کو قائم و دائم رکھیں۔
آمین۔۔۔

اردو زبان کے ایک ساتھ اتنے عشاق اور خدمت گار دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔
شروع میں ٹھنڈی ہی ہوتی ہیں۔ ویسے جہاں آپ "اشتہاری کوچہ" میں تبصرہ جات فرما رہے تھے۔ وہاں تو ہر چیز گرم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔


تفنن برطرف۔۔۔ خوش عام دید ایک بار پھر۔۔۔۔
طالب علم بھی خود کو اردو کا ایک ادنی خادم مانتا اور سمجھتا ہے۔اس محفل کے ساتھ کام کرنا مقام سعادت ہوگا۔
ان شاء اللہ آپ کی معرفت لطف رہے گا۔
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
سب سے پہلے خوش عام دید۔۔۔۔
لفظ کی لہک تو بجا ہے لیکن کیا املاء "آمدید" ہوگا یا "عام دید" طالب علم کو راہنمائی درکار ہے۔

یا قوت تو میرے ہی لیے بنایا گیاہے (بلحاظ انسان) اس طرح سے میں کسی نہ کسی طرح حقیقت ہوں تو سہی نا جی۔

ارے جی جی یقین کریں۔

تو کیا کریں؟؟؟؟؟؟

کسے اور کہاں؟؟؟؟؟؟؟

جہاں ہاں واقعتاََ حقیقتاََ

شیخ سعدی نے فرمایا تھا قسم دینےوالا اپنی قوم کا سب سے جھوٹا شخص ہوتا ہے۔ تو کیا آپ چاہیں گے کہ میں سچاہو کر بھی جھوٹا رہوں ؟؟؟؟؟

الٹی ہیں چال چلتے دیوانگان عشق کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
ان کے بارے میں بس اتنا عرض کروں گا کہ " آنکھوں کو بند کرتے ہیں دیدار کیلئے"

سوڈے میں کیا لیتے ہیں؟ یا "شاٹ" ہی؟
سوڈےمیں دودھ سوڈا لیتے ہیں۔

دیوانگی کمزوری ہے۔۔۔ تو طاقت کیا ہوتی ہے بھلا؟
اہل علم کہتے ہیں کہ حقیقت میں انسان کی سب سے بڑی کمزوری ہی اسکی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔

یہ شعبہ ہی فضول ہے۔۔۔ اللہ محفوظ رکھے۔۔
نہیں نکمی کوئی چیز قدرت کے کارخانےمیں ۔لیکن آپ نے بھی صحیح کہا۔

خود بھی خطاط ہیں؟ نقاشی کا ہنر بھی جانتے ہیں؟
جی الحمدللہ خطاطی سے کچھ آشنائی ہے لیکن نقاشی اثر نداز ہوتی ہے بہت ارمان رکھنے کے باوجود نقاشی کچھ سیکھ نہیں پایا۔

خوشی کی بات ہے کہ آپ خوش ہیں۔
میں اسکا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا۔

ثم اٰمین۔۔

شروع میں ٹھنڈی ہی ہوتی ہیں۔ ویسے جہاں آپ "اشتہاری کوچہ" میں تبصرہ جات فرما رہے تھے۔ وہاں تو ہر چیز گرم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔
یہ قابلیت انسان کی پرورش کا مظہر ہے کہ کیا ،کب اورکہاں اس پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔

تفنن برطرف۔۔۔ خوش عام دید ایک بار پھر۔۔۔۔
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ

ان شاء اللہ آپ کی معرفت لطف رہے گا۔
اللہ پاک آپ کے الفاظ قبول فرمائیں
 
Top