آپ باقی سب باتیں اور بحثیں چھوڑیں۔۔۔ مجھے صرف یہ بتائیں کہ یہ سکرین شاٹ اور اردو میں ٹیکسٹ باکس کیسے بنائے جاتے ہیں
ہاہاہا
یہ مجبوری میں بنائے جاتے ہیں جب محفل کے ایڈیٹرمیں کام مشکل لگے تو پھر ان کی مدد لی جاتی ہے۔ ابھی بتاتا ہوں
آپ کے کی بورڈ پر ایک بٹن ہے پرنٹ سکرین کا اس کو دبانے سے اس وقت جو منظر سکرین پر ہوتا ہے نقل ہو جاتا ہے پھر اس کو پینٹ میں جا کر پیسٹ کر دیتے ہیں اور فائل کو جے پی جی فارمیٹ یا کسی اور میں محفوظ کر لیتے ہیں۔ اور اردو میں ٹیکسٹ باکس بنانے کے لیے اردو کی بورڈ انسٹال کرتے ہیں پھر ایکسل میں مطلوبہ سیل پر
RIGHT CLICK کرتے ہیں وہاں ایک آپشن ہوتی ہے
INSERT COMMENTS اسکو کلک کرتے ہیں پھر باکس ظاہر ہوتا ہے اس میں اردو لکھتے ہیں اور پھر دوبار اسی سیل پر ماؤس RIGHT CLICK سے
SHOW COMENTSپریس کرتے ہیں۔ اور کام ختم