نورِ سحر پہلی بار بابا کے ساتھ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اتنے چھوٹے بچے تو میں کسی کے بھی نہیں اٹھاتا ہوں لیکن نورِ سحر تو میری اپنی بیٹی ہے اس لیے اس کا زیادہ خیال رکھنا پڑا مجھے۔ اصل میں مجھے ڈر لگتا تھا اٹھاتے ہوئے کیونکہ بہت چھوٹی ہے اور مجھے ڈر لگتا ہے کہیں گر نا جائے اس لیے اٹھاتا ہی نہیں تھا لیکن آج پہلی دفعہ میں نے اپنی بیٹی کو اپنے اتنے قریب کیا۔ ماشاءاللہ
اور ہاں ایک مزے کی بات اور جب میں نے اس کو اپنے بہت قریب کیا تو ایک شعر میری زبان سے خود نکل گیا۔ میں نے سب کو سنایا تو سب کی ہنسی نکل گئی وہ کیوں یہ آپ خود پڑھ کے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں شعر کچھ یوں ہیں۔

میری پیاری بیٹی ہے​
راج دلاری بیٹی ہے​
جتنے پیارے بابا ہیں​
اتنی پیاری بیٹی ہے​

403813_3246130482686_1747042568_n.jpg


599846_3246131682716_2107216529_n.jpg
600077_3246167683616_1153052304_n.jpg
 

نایاب

لائبریرین
پاپا کی جان ہے بلا شبہ
ماشاءاللہ
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھے آمین
ناقابل فراموش لمحات قید کر لیئے کیمرے کی آنکھ نے
خرم بھائی آپ کے جذبات و احساسات مکمل معنویت سے آشکارہ ہو رہے ہیں ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پاپا کی جان ہے بلا شبہ
ماشاءاللہ
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھے آمین
ناقابل فراموش لمحات قید کر لیئے کیمرے کی آنکھ نے
خرم بھائی آپ کے جذبات و احساسات مکمل معنویت سے آشکارہ ہو رہے ہیں ۔
جزاک اللہ جزاک اللہ بہت شکریہ ہمیں تو انتظار ہے نورِ سحر کب بولنا شروع کرے گی
 

عمر سیف

محفلین
اللہ نظرِبد سے بچائے ۔۔۔ ماشاءاللہ ۔۔
اللہ بیٹی کے نصیب اچھے کرے ۔۔ آمین
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھے ۔۔ آمین
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ماشاءاللہ خرم بھائی
آپ کو بہت بہت مبارک ہو اور نورِ سحر کے لئے ڈھیر ساری دعائیں
اللہ تعالیٰ نورِ سحر کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
ماشااللہ بہت پیاری بٹیا رانی ہے۔
واقعی جب میرا بیٹا چھوٹا تھا تو اسے اٹھاتے ہوئے خوف آتا تھا۔ شروع شروع میں تو ہاتھ بھی کپکپاتے تھے۔۔:)
 
Top