شکریہ عارف۔ کیا یہ طریقہ صرف ورڈ 2007 سے کاپی کرنے پر چلتا ہے؟ ایک مرتبہ مجھے جہانزیب کی ایک ای میل بھی نوری نستعلیق فونٹ میں ملی تھی جس میں انگریزی میں یہ ہنٹ بھی موجود تھا کہ اس ای میل کو پڑھنے کے لیے نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کریں۔ میں نے اس ای میل کا سورس دیکھنے کی کوشش کی تو یہ ایچ ٹی ایم ایل کی بجائے کوئی کوڈ فارمیٹ لگ رہی تھی۔
میں نے کافی عرصہ پہلے کسی تحریر میں اس کا ذکر سنا تھا تو اس وقت بھی بڑے آرام سے میں تقریباً تمام ای میل کلائنٹس پر "جمیل یا علوی" نستعلیق فانٹس استعمال کر لیا تھا۔ مجھے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اس ضمن میں۔
وہ کیسے استعمال کر لیا تھا۔ مجھے تو مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ میں آفس2003استعمال کر رہا ہوں۔
میں نے جی میل سے یاہو پر میل بھیجی تو جی میل کے ایڈیٹر میں ٹیکسٹ ٹھیک پیسٹ ہو گیا تھا نستعلیق فونٹ میں لیکن یاہو پر میل چیک کرنے پر تھا تو یونی کوڈ میں لیکن فونٹ نستعلیق نہ تھا۔ کیوں؟
اچھا میں نے ساری بحث نہیں پڑھی اس لئیے معذرت کے ساتھ پوچھ رہا ہوں۔ کوئی مجھے یہ بتا دے کہ اگر میں ورڈ 2003 سے یا ورڈ پیڈ سے جمیل نستعلیق میں لکھ کر ہاٹ میل،یاہو میل یا جی میل میں کاپی کرتا ہوں اور کسی کو بھی بھیج دیتا ہوں تو اگر اگلے بندے کے کمپیوٹر کی ونڈوز کے فانٹس کے فولڈر میں جمیل نستعلیق نہیں پڑا ہوا تو کیا اس بندے کو نستعلق میں ہی ای میل نظر آئے گی یا arial فانٹ میں؟
کیا آپنے یاہو میل کلاسک یا ایڈوانسڈ رکھی ہوئی ہے؟
کلاسک ہے۔ کیا ایڈوانسڈ استعمال کروں؟؟
نہیں ڈی وی ڈی صرف ڈی وی ڈی پلیئر پر ہی چلے گیاگر کسی کے پاس صرف سی ڈی پلیئر ہو تو کیا اس پر ڈی وی ڈی چل جائے گی؟