نوری نستعلیق فانٹ میں ای میل کریں!

جہانزیب

محفلین
شکریہ عارف۔ کیا یہ طریقہ صرف ورڈ 2007 سے کاپی کرنے پر چلتا ہے؟ ایک مرتبہ مجھے جہانزیب کی ایک ای میل بھی نوری نستعلیق فونٹ میں ملی تھی جس میں انگریزی میں یہ ہنٹ بھی موجود تھا کہ اس ای میل کو پڑھنے کے لیے نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کریں۔ میں نے اس ای میل کا سورس دیکھنے کی کوشش کی تو یہ ایچ ٹی ایم ایل کی بجائے کوئی کوڈ فارمیٹ لگ رہی تھی۔
نبیل اس طرح ای میل بھیجنے کے لئے میں تھنڈر برڈ کا استعمال کرتا ہوں اور میں نے اس پر کافی تجربات کئے تھے۔ ای میل ایچ ٹی ایم ایل سے ہی فارمیٹ ہوتی ہے لیکن اکثر میل ریڈرز اور ویب ای میلز ہیڈر میں دئے گئے سٹائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ اس بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سٹائل کا استعمال بجائے ہیڈر کے پیراگراف کے شروع میں کیا جائے، اس طرح فارمیٹ کی گئی ای میل، جی میل، ہاٹ میل یا ونڈوز لائیو اور یاہو تمام سروسز میں درست نظر آتی ہے بشرطیکہ آپ کے پاس فانٹ موجود ہو اور ایچ ٹی ایم ایل فعال ہو ۔
میں اپنے ای میل کے لئے تیار کردہ ٹیمپلیٹ کو ہدایات کے ساتھ ارسال کر دوں گا ۔
 

dxbgraphics

محفلین
یہ طریقہ ورڈ 2010 میں کام نہیں کرتا ہے۔ اور 2007 میں نے ہٹا دیا ہے اور کوئی طریقہ؟
 

راج

محفلین
میرے پاس 2010 ہے میں نے کوشش کی یہ بالکل ویسا ہی کام کررہا ہے جیسا کے بتایا گیا ہے-
 

راج

محفلین
میں نے 2010 سے کاپی کر کے اسے جی میل پر پیسٹ کیا اور اپنے ہی ای میل ایڈریس پر جو کہ آفس کا ہے آوٹ لک پر بھیجا -
نتیجہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ بتایا گیا ہے-
 

راج

محفلین
ابھی دوسرا ٹیسٹ کیا جس میں ایک کاپی آوٹ لک کو اور ایک کاپی اپنے ہی جی میل کو کی زبردست نتیجہ اخز ہوا-
دونوں طرف یعنی جی میل کے ان باکس میں اور آوٹ لک دونوں جگہ نستعلق نظر آرہا ہے-
 

عثمان

محفلین
میل پوری کی پوری ایڈیٹر میں لکھنے کی ضرورت نہیں۔ صرف ایک حرف ایڈیٹر میں لکھیے۔ اور اسے جی میل میں پیسٹ کردیں۔ اور باقی میل وہیں جی میل میں تحریر کریں۔ جی میل خود ہی متعلقہ نستعلیق فونٹ پکڑ لے گا۔
 
Top