نوری نستعلیق فونٹ کی اہمیت!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس سے پہلے کہ ہم نوری نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کریں، میں اس فونٹ کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ دوستوں کے ذہن میں یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اب جبکہ متعدد نستعلیق فونٹ موجود ہیں جن میں سے کچھ کا وولٹ ورک بھی دستیاب ہے تو پھر ترسیموں پر مبنی ایسے فونٹ کی کیا ضرورت ہے جس میں اردو کے تمام الفاظ بھی ٹائپ نہ کیے جا سکتے ہوں؟ اس کے علاوہ یہ سوال بھی کیا جا سکتا ہے کہ کیا نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری کی بجائے پہلے سے موجود نستعلیق فونٹس کی بہتری پر کام کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا؟

میرے خیال میں ان سوالات کے جواب نستعلیق ٹائپوگرافی کی گزشتہ کئی سال کی تاریخ کو دیکھ کر کسی حد تک مل جاتے ہیں۔ اب تک جتنے اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ منظر عام پر آئے ہیں، ان میں سے کوئی بھی اس حد میچیور نہیں ہیں کہ انہیں پبلشنگ، کمپوزنگ یا اپلیکیشن پروگرامنگ میں استعمال کیا جا سکے۔ اگرچہ اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ ‌میں نستعلیق فونٹ کی گنجائش موجود ہے لیکن اوپن ٹائپ ابھی تک بنیادی طور پر لاطینی ٹائپوگرافی کی ہی ارتقائی شکل ہے، اور اس میں نستعلیق ٹائپوگرافی کو سپورٹ کرنے والی فیچرز after-thought کے طور پر شامل کی گئی لگتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک دستیاب نستعلیق فونٹ میں مختلف طرح کے مسائل پائے جاتے ہیں جن میں اشکال کا غیر تسلی بخش ہونا، سست رفتاری اور نقطہ پلیسمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ہنٹنگ کا تو ذکر ہی کیا کرنا۔ یہی وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے نستعلیق فونٹ ابھی تک ویب اور ڈیسک ٹاپ پر قابل استعمال نہیں ہیں۔

اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ میں نستعلیق ٹائپوگرافی کی ناکافی سپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ابھی تک بڑی اور مقبول اپلیکیشنز میں بھی نستعلیق فونٹس کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ اگرچہ مائیکروسوفٹ آفس میں نستعلیق فونٹس کو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک فوٹو شاپ اور دوسرے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر میں نستعلیق فونٹس کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے نستعلیق فونٹس ان پیج کی جگہ نہیں لے سکے ہیں اور ان پیج ابھی تک اردو کمپوزنگ کے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے قائم ہے۔

بالا کی صورتحال کا ایک ایڈہاک حل یہی ہے کہ ان پیج کے ترسیمہ جات کو اوپن ٹائپ کے سانچے میں ڈھال کر اس کا ایک فونٹ تشکیل دے دیا جائے۔ یہ کہنے کو عارضی حل ہوگا لیکن اس کی افادیت بہت دور رس ثابت ہوگی۔ لیکن ساتھ ساتھ ہی موجودہ نستعلیق فونٹس کو بہتر بنانے کا کام جاری رہنا چاہیے کیونکہ جلد یا بدیر نستعلیق ٹائپو گرافی اس سطح پر ضرور پہنچے گی جہاں اس طرح کے ترسیموں پر مبنی فونٹ کی ضرورت نہیں رہ جائے گی۔ بہرحال اس وقت تک ہمیں اس عارضی حل کی تلاش کے لیے کام کرنا چاہیے اور اسے عوام الناس کے فائدے کے لیے پیش کرنا چاہیے۔ میرے ذہن میں مجوزہ نوری نستعلیق فونٹ کے کئی مصرف ہیں۔ یہ فونٹ تیار ہو جانے کے بعد اردو لائبریری میں اچھی کوالٹی کی ای بکس کی تیاری ممکن ہو جائے گی۔ نوری نستعلیق فونٹ کی بدولت اردو ویب سائٹس کو نیا روپ مل سکتا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کی بدولت اردو کمپوزنگ اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں انقلاب آ سکتا ہے۔

آپ دوست اس تھریڈ پر اس موضوع پر اظہار خیال کر سکتے ہیں۔ میں اس پراجیکٹ کے باقاعدہ آغاز کے لیے کچھ دیر میں ایک اور تھریڈ شروع کروں گا۔

والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
after thought.... بہت خوب! میں بھی یہی نکتہ نظر رکھتا ہوں۔ بلکہ عملی طور پر اس کا تجربہ بھی ہے۔
میں اس سلسلے میں ورک فلو پر کچھ بات کرنا چاہوں گا گر اجازت ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن تم اپنی تحریر تیار رکھو۔ میں کچھ ہی دیر میں اس پراجیکٹ‌ پر باقاعدہ کام کے آغاز کے بارے میں لکھوں گا، اس کے بعد میدان تمہارے اور باقی دوستوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ :)
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم،

اس سے پہلے کہ ہم نوری نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کریں، میں اس فونٹ کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ دوستوں کے ذہن میں یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اب جبکہ متعدد نستعلیق فونٹ موجود ہیں جن میں سے کچھ کا وولٹ ورک بھی دستیاب ہے تو پھر ترسیموں پر مبنی ایسے فونٹ کی کیا ضرورت ہے جس میں اردو کے تمام الفاظ بھی ٹائپ نہ کیے جا سکتے ہوں؟ اس کے علاوہ یہ سوال بھی کیا جا سکتا ہے کہ کیا نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری کی بجائے پہلے سے موجود نستعلیق فونٹس کی بہتری پر کام کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا؟

والسلام

بھائی جان آپ انپیج کو بہت اہمیت دے رہے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ انپیج کیا کرتا ہے؟ انپیج کا مین فانٹ نوری نستعلیق نہیں بلکہ نوری کیرکٹر ہے، جو کہ اوپن ٹائپ ٹیکنالجی میں‌مزید بہتر بن سکتا ہے۔ جو لگچر نوری نستعلیق کی 22000 کی ڈیٹا بیس میں نہیں ہوتا تو وہ لگچر ٹوٹ کر کیریکٹر بیس نوری کیریکٹر کا استعمال کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر ایک اعراب بھی ڈالا جائے تو لگچر ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر چونکہ نوری کیرکٹر کی اشکال نوری نستعلیق سے بہت قریب ہیں اسی لئے ایک عام بندے کو یہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ فانٹ تبدیل ہو گیا ہے! دوسرا نوری کیریکٹر میں اعراب اور نقطہ پلیسمنٹ رینڈملی ہوتی ہے جسکی وجہ سے بہت سے الفاظ خراب ہو جاتے ہیں۔ اتنا کمزور ہے ہمارا مشہورر انپیج! اس سے بہتر تو جوہر نستعلیق ہے جو کم از کم اعراب اور نقطہ پلیسمنٹ‌تو ٹھیک دیا ہے۔ اسی لئے میں نے دوسری پوسٹ میں‌ ذکر کیا تھا کہ ایک نوری کیریکٹر جیسے اوپن ٹائپ فانٹ کو بیس بنائے بغیر ہمارا اس پراجیکٹ پر کام کرنا وقت کا ضیاع ہوگا!

اگر ہمارا یہ کام عارضی ہے تو یہ کام تو جواد بھائی اور سولنگی بھائی بھی کر چکے ہیں۔ تو پھر ہم دوبارہ سے یہ عارضی کام کیوں کریں؟؟؟؟ کل کلاں کو ایک اور بندہ یہ عارضی کام پھر شروع سے کر رہا ہوگا:)
اور ایک بات بتا دوں کہ موجودہ اوپن ٹائپ ٹیکنولوجی میں کیریکٹر کی بیسس پر ایک مکمل نوری نستعلیق بن ہی نہیں سکتا۔ جب انپیج والے اپنی ٹیکنولوجی میں یہ کام نہ کر سکے تو اوپن ٹائپ میں‌کیسے ممکن ہوگا؟؟؟؟
یہاں‌ تک کہ sil والے بھی اپنے مشور کمپلکس رینڈرنگ انجن گریفائٹس پر بھی ایک مکمل نوری نستعلیق فانٹ نہ بنا سکے۔ ہر پلیٹ فارم پر نوری نستعلیق کی ناکامی رینڈرنگ انجن یا ٹیکنولوجیی کا فقدان نہیں بلکہ نوری نستعلیق خط کی کمپلیکسٹی ہے۔ آپ جتنے مرضی اصول ڈیفائن کر دیں۔لیکن لیگچرز کے بغیر اصل رزلٹ حاصل کر ہی نہیں‌سکتے!

دوسرا آپ نے کہا کہ اڈوبی کے پروگرامز میں نستعلیق فانٹس کام نہیں کرتے۔ آپ کی بات درست ہے، مگر اسکی وجہ فانٹ نہیں بلکہ اڈوبی والوں کا یونی اسکرائب انجن کی بجائے اپنا انجن استعمال کرنا ہے۔ جسکی وجہ سے ان پروگرامز کے مڈل ایسٹ ورژنز پر کچھ فانٹس ٹھیک کام کرتے ہیں، مگر سارے پھر بھی نہیں‌کرتے۔ یہ نمونہ لیٹسٹ‌فوٹو شاپ سے:
a104.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، میں آپ کی اکثر باتوں کا جواب دوسری پوسٹ میں دے چکا ہوں۔ میں نے اگرچہ لفظ عارضی کا استعمال کیا ہے لیکن یہ اصل میں یہ کافی دیر پا حل ثابت ہوگا اور یہ محض گزارے لائق فونٹ ہی نہیں رہے گا بلکہ ہم ایسا فریم ورک تشکیل دیں گے اس میں مسلسل بہتری لائی جانی ممکن ہو۔
فوٹو شاپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
لگیچر بیسڈ نوری نستعلیق کا ''مزاحیہ'' قسم کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے املاء کے مسائل بہت حد تک کم ہو جائیں۔ اکثر لوگ ء ے غلط لکھتے ہیں اور بہت سی غلطیاں کرتے ہیں۔ لیکن اس فانٹ کے استعمال سے تمام غلط الفاظ پاک نستعلیق میں ظاہر ہونگے، جو کہ نوری نستعلیق سے مشابہت تو رکھتا ہے لیکن اسکے کیریکٹرز نوری نستعلیق سے تھوڑے مختلف ہیں۔ اس طرح تمام غلط الفاظ کو باآسانی ڈھونڈ کر درست کیا جاسکتا ہے! :)
 
Top