نوری نستعلیق کے لیے درکار پروگرام

arifkarim

معطل
لیکن اعراب کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟ مار دیا جائے یا چھوڑ دیا جائے؟

اس بارے میں پہلے بھی گزارش کر چکا ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاک نستعلیق، لگیچرز پر اعراب لگانے کے بعد ٹوٹ کر لگیچرز بیسڈ پاک نستعلیق کا استعمال کرے گا، تو پھر ہمیں ان اعراب والے گلفس کی ضرورت ہی‌ نہیں ہے۔
باقی دوستوں کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
 
محسن حجازی

محفلین
ویسے اس پروگرام کے بعد ہمارے لگ بھگ چالیس ہزار روپے بچ گئے ہیں! :grin:
اب ایشیا سٹوڈیو نہیں لینا پڑے گا۔
نبیل بھائی ہم gnu make کی طرح کی کوئی چیز استعمال کریں گے to glue these pieces all to gather
شاید rake یا پھر make
 
نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے محسن۔
میرے ذہن میں صرف یہ خیال تھا کہ جب فونٹ مرج کرنے کے پراسیس میں تمام ڈیٹا میموری میں ہے تو اسی وقت باقی پراسیسنگ بھی کر لی جائے۔ مختلف ٹولز کو پائپ لائن میں رن کرنے سے کئی مرتبہ اتنے بڑے ڈیٹا کو لوڈ اور ان لوڈ کرنا پڑے گا۔ اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا کہ سسٹم اس پراسیسنگ کے لوڈ کو سہار سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس بارے میں پہلے بھی گزارش کر چکا ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاک نستعلیق، لگیچرز پر اعراب لگانے کے بعد ٹوٹ کر لگیچرز بیسڈ پاک نستعلیق کا استعمال کرے گا، تو پھر ہمیں ان اعراب والے گلفس کی ضرورت ہی‌ نہیں ہے۔
باقی دوستوں کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
جب کچھ ترسیمہ جات پر اعراب لگے لگائے دستیاب ہیں تو انہیں چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں۔
 
Top