نوری نستعلیق

رضا

معطل
السلام علیکم!
نوری نستعلیق فونٹ کو ونڈو میں بنانے کیلئے ناقص مشورہ:
ان پیج کے فولڈر میں نوری نستعلیق کے 89 فونٹس فائلیں ہوتی ہیں۔۔Noorin01 تا Noorin89 ()اگر ان کو اوپن کریں فونٹ بنانے والے سوفٹوئیر میں تو ان میں جو جو اشکال ہیں آپ کو نظر آئیں گی۔
میرا خیال ہے کہ اگر ان تمام اشکال کو اکٹھا کرکے ایک فونٹ کی فائل بنائی جائے تو نوری نستعلیق فونٹ بن سکتا ہے۔
نئے سرے سے محنت کرنے سے اگر اسی کو اپ ڈیڈ کیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔
اگر نہیں بن سکتا تو اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟
محسن حجازی ،اعجاز اختر اور شاکر بھائی اس سلسلے میں بہتر بتا سکیں گے۔
محسن بھائی سے اہم سوال:
غالبا آپ نے کسی دھاگے میں فونٹ بنانے والی کتاب کا تذکرہ کیا تھا۔وہ کتاب اگر آپ اردو محفل کی لائبریری میں پوسٹ کردیں تو میرے جیسے کتنوں کا بھلا ہوجائے گا۔
معیار اور مقدار کو نہ دیکھیں جتنی اور جس قدر بھی ہے وہ عطا فرما دیں۔اس سے ہمیں کچھ نہ کچھ تو مدد مل ہی جائے گی۔بقیہ وقتا فوقتا آپ سے پوچھا بھی جاسکتا ہے۔
نبیل بھائی نے ایک دھاگہ سٹارٹ کیا تھا "فونٹ بنانے میں مدد" کیلئے اس میں بھی کسی نے کوئی قابل ذکر مدد نہیں فرمائی۔
برائے کرم! اک نظر کرم ادھر بھی۔۔۔۔
اگر کچھ غلط لکھ گیا تو ایڈوانس معافی۔۔۔۔
والسلام مع الاکرام
عبید رضا
جُمُعہ،7 ذوالحجۃ الحرام 1427ھ
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضا، میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ پہلے متعلقہ زمرہ جات کے پیغامات کو پڑھ لیں، اس سے آپ کو آپ کے سوال کا جواب ملنے میں مدد مل سکتی ہے۔

محسن ایک مرتبہ پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ نوری نستعلیق لگیچرز (ترسیموں) کا نظام ہے اور اسے ایک قابل استعمال اوپن ٹائپ فونٹ نہیں بنایا جا سکتا۔ جہاں تک نستعلیق کی اشکال کا تعلق ہے تو شاکرالقادری پہلے ہی اس سلسلے میں ابتدائی کام کر چکے ہیں۔

یہاں کچھ نہ کچھ فونٹ بنانے سے متعلق معلومات پیش ہوتی رہی ہیں۔ آپ چاہیں تو یاہو پاک ٹائپ گروپ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ وہاں کے فائل سکیشن میں چند مفید ڈاکومنٹ اور ٹولز مل سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
آخر ان پیج کے نوری نستعلیق کو ہی کیوں بنیاد بنایا جائے؟ اب ہمارے پاس تین نستعلیق فانٹ موجود ہیں، ان میں ہی بہتری لائ جائےتو بہتر ہے۔ ویسے نوری نستعلیق سے فانٹ بنانا ناممکن نہیں۔ نبیل، ترسیمے بھی وولٹ میں ڈیفائین کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن اتنے طویل ترسیمے اگر کسی طرح وولٹ میں لگا بھی دئے جائیں تو سوچیں کہ یہ سارے فانٹس ملا کر بیس پچیس ہزار گلفس یا شکلیں اگر ایک اوپن ٹائپ ٹیبل میں سما بھی جائیں تو فانٹ کی کیا حالت ہو گی؟ نفیس نستعلیق ہی اپنے ہزار کے لگ بھگ گلفس میں سست ہے تو ایسے فانٹ کو کیا قابلِ استعمال کہا جا سکے گا جس میں بیس ہزار گلفس ہوں اور اسی حساب سے ہزاروں قوانین۔ مثلاًً ج س ت ج و اگر یکے بعد دیگرے ٹائپ کیے فائیں تو "جستجو" والا گلفس پیش کیا جائے!!۔ بلکہ مکمل لفظ نستعلیق بھی واحد گلف کی شکل میں ہے نوری نستعلیق میں،
 

رضا

معطل
اعجاز اختر نے کہا:
آخر ان پیج کے نوری نستعلیق کو ہی کیوں بنیاد بنایا جائے؟ اب ہمارے پاس تین نستعلیق فانٹ موجود ہیں، ان میں ہی بہتری لائ جائےتو بہتر ہے۔ ویسے نوری نستعلیق سے فانٹ بنانا ناممکن نہیں۔ نبیل، ترسیمے بھی وولٹ میں ڈیفائین کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن اتنے طویل ترسیمے اگر کسی طرح وولٹ میں لگا بھی دئے جائیں تو سوچیں کہ یہ سارے فانٹس ملا کر بیس پچیس ہزار گلفس یا شکلیں اگر ایک اوپن ٹائپ ٹیبل میں سما بھی جائیں تو فانٹ کی کیا حالت ہو گی؟ نفیس نستعلیق ہی اپنے ہزار کے لگ بھگ گلفس میں سست ہے تو ایسے فانٹ کو کیا قابلِ استعمال کہا جا سکے گا جس میں بیس ہزار گلفس ہوں اور اسی حساب سے ہزاروں قوانین۔ مثلاًً ج س ت ج و اگر یکے بعد دیگرے ٹائپ کیے فائیں تو "جستجو" والا گلفس پیش کیا جائے!!۔ بلکہ مکمل لفظ نستعلیق بھی واحد گلف کی شکل میں ہے نوری نستعلیق میں،
آخر ان پیج کے نوری نستعلیق کو ہی کیوں بنیاد بنایا جائے؟ اب ہمارے پاس تین نستعلیق فانٹ موجود ہیں، ان میں ہی بہتری لائی جائےتو بہتر ہے۔
اعجاز بھائی کمپیوٹر میں(ان پیج میں ہی سہی) نوری نستعلیق سے بہتر فونٹ دستیاب نہیں ہے۔بقیہ تین فونٹ بھی اتنے خوبصورت نہیں ہیں جتنا نوری نستعلیق۔
میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ایک کتاب شائع(Print on Paper) کرنی ہو تو آپ نوری نستعلیق میں ہی شائع کریں گے۔حب آپ نوری نستعلیق کو ترجیح دیں گے تو عام لوگ تو دیتے ہی ہیں۔میں اپنے دوست احباب جو ان پیج استعمال کرتے ہیں ان کو عرض کرتا رہتا ہوں کہ جو کام آپ ان پیج میں کرتے ہیں وہ یہی کہتے ہیں کہ م ایس ورڈ و ایکسل میں فونٹس(نوری نستعلیق اور عربی) اور ديگر مسائل Poetry Allignment،زير زبر پیش اور کئی علامات ہيں جو ادھر دستیاب نہيں،
جتنے فونٹس اور دیگر سہولیات ان پیج میں ہیں جب تک وہ اور ان سے زیادہ سہولت نہيں ہوگی تو کیسے لوگ ان پیج کو چھوڑ دیں۔
اس کی مثال پاکستان میں تقریبا سارے اخبارات(ماسوائے انگلش کے) ان پیج میں ہی کمپوز کئے جاتے ہیں۔
اگر ان کو ہم ورڈ میں لانا چاہتے ہيں تو ورڈ میں ان پیج سے زیادہ اچھے فونٹس دینے ہوں گے۔
دوسرا جو آپ نے فرمایا کہ نوری نستعلیق بنانا تو ممکن ہے لیکن ہزار ہا گلفس ہونے کی وجہ سے سست رفتار بلکہ استعمال ہی مشکل سے ہوگا۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان پیج میں تو یہ بڑا زبردست اور اچھی رفتار سے کام کرتا ہے۔آخر ان پیج والوں نے کیا ٹیکنالوجی استعمال کی کہ وہ اتنے ہزارہا گلفس ہونے کے باوجود ان پیج میں اچھی رفتار سے کام کرتا ہے؟؟؟
ہے سوچنے کی بات اسے بار بار سوچ۔۔۔
مجھ نکمے کی اگر کوئی بات بری لگی ہو تو مجھے معاف فرما دیجئے گا۔ٹائپو گرافی کے بارے میں اتنا جانتا نہیں ہوں بس شوق ہے۔
مجھے تو دکھ ہوتا ہے کہ کیا ہم سب مسلمان کمپیوٹر میں پورا قرآن پاک بھی نہیں لکھ سکتے؟(چھوٹی مد تو اور بڑی مد تو ہے ہی نہیں) کاش! کوئی اس کیلئے بھی کام کرے۔۔۔
والسلام مع الاکرام
رضا
جمعہ،7ذوالحجۃ الحرام 1427ھ
 

دوست

محفلین
بھائی جی ان پیج خصوصی طور پر کمپوزنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔۔
میں آپ کو بتاتا ہوں پاک نستعلیق میں 198 اشکال ہیں۔۔
نوری نستعلیق میں بیاسی فونٹ فائلیں ہیں جن کا وزن میگا بائٹس میں جاتا ہے اور شکلیں ہزار سے کیا ہی کم ہونگی۔۔
نوری نستعلیق کے کام کرنے کا انداز اور ہے۔۔اس کا انداز ایسا ہے کہ اگر "نستعلیق" لکھنا ہے تو یہ اس طرح لکھا جائے گا
"نس" اس کے بعد "نست" پھر "نستع" پھر "نستعل" پھر "نستعلی" اور بالآخر "نستعلیق"۔۔اصل میں ہر حرف لکھنے کے بعد کمپیوٹر انتظار کرتا ہے کہ اگلا حرف کیا لکھا جائے تاکہ اس کے مطابق گلائف ظاہر کیا جائے۔۔اب جتنے اوپر کیس بنے ہیں اتنی ہی اشکال ہونگی کمپیوٹر میں‌ محفوظ شدہ یعنی فونٹ کے اندر۔ یہی وجہ ہے کہ نوری نستعلیق کی ایک آدھ نہیں بیاسی فائلیں ہیں۔۔اب آپ تصور کریں کہ اتنے بڑے فونٹ کو جب کمپیوٹر میں نصب کیا جائے اور جب اسے چلنا ہو تو وہ سارے کا سارا ریم میں لوڈ ہوتو کمپیوٹر کیا کرے گا؟؟
جب کہ پاک نستعلیق صرف 158 کلو بائٹ کا ہے۔۔اور اس میں صرف 198 اشکال ہیں یعنی اگر ایک "ی" والا گلائف ہی لے لیں تو ہر کی،جی یی۔ وغیرہ جن کے آگے ی آتا ہے ان میں یہی "ی" استعمال ہوگی اور اگے آگے بڑھا جائیں‌ جیسے
کی سے "کیا" تو "ی" والا گلائف اپنے مترادف سے بدل جائے گا جو کہ ایک دندے پر مشتمل ی ہوگی اور ساتھ ایک الف والا گلائف لگ جائے گا۔۔تینوں الگ الگ گلائف ہونگے۔۔جبکہ نوری نستعلیق میں "کیا" ایک پورا گلائف ہوگا۔۔امید ہے کہ میں وضاحت کرنے میں‌ کامیاب رہا ہونگا۔۔
اگرچہ آپ کی بات درست ہے کہ نوری نستعلیق خوبصورت ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یونیکوڈ میں بھی خوبصورت فونٹس بن سکتے ہیں اور انشاءاللہ بنیں گے بھی۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
رضا بات یہ ہے کہ آپ کمپیوٹر سافٹوئیر کی اندرونی ساخت سے ناواقفیت کے سبب فرق نہیں سمجھ پا رہے۔
ان پیج میں‌نوری نستعلیق کا ظاہر ہونا اور تیز رفتاری کا کوئی تعلق نہیں، ان پیج ایم ایف سی میں پروگرام کیا گیا ہے۔ اگر صرف پروگرام کرنے کی بات ہو تو نوری نستعلیق سے بھی کہیں‌ بہتر حل سامنے لایا جاسکتا ہے۔
ہمارے سامنے مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی فائل میں‌ قواعد و اشکال کس طرح سموئی جائیں کہ ونڈوز کا رینڈرنگ انجن انہیں پڑھ کر متن دکھا سکے۔ اور صرف اگر اتنا ہی کیا جائے تو نفیس نستعلیق والی صورت حال سامنے آتی ہے جس کے سبب ہمیں‌ اشکال و قواعد میں اختصار پر بھی زور دینا پڑتا ہے۔
تیسری بات شاکر والی کہ یہ ابتداء ہے۔ دیکھیں‌ نفیس نستعلیق سے پہلے تصور ہی نہیں تھا کہ نوٹ پیڈ میں‌ نستعلیق ٹائپ کیا جا سکے گا۔ پھر پاک نستعلیق آیا اور اس کے بعد یہ ممکن ہوا کہ انٹرنیٹ پر نستعلیق میں صفحات بن سکیں، اب ایک ریلیز 22 دسمبر کو مزید جاری کی گئی تھی۔ ایک اور ریلیز 22 جنوری تک متوقع ہے جس میں کہ کئی اشکال کی حالت مزید بہتر ہوگی۔ اگر اسی طرح ریلیز پر ریلیز آتی گئی تو کیا خیال ہے بہتر نہیں ہوتا جائے گا؟ قطرہ قطرہ دریا ہوتا ہے، اگر ایسا ارتقاء جس کا کہ ہم وعدہ کر چکے ہیں، جاری رہے تو شاکر کی بات درست ہے کہ اسی خوبصورتی کے ساتھ فونٹس آئیں گے جیسے کہ نوری نستعلیق۔
دوم یہ کہ آپ کے پاس جو کی بورڈ لے آؤٹ ہے، اس میں‌ اعراب شامل نہ ہوں تو فونٹ کا اس میں‌کوئی عمل دخل نہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ جتنے صوتی کلیدی تختہ جات ہیں، سب کے سب بے کار ہیں اور ان میں اعراب وغیرہ مکمل طور پر شامل نہیں ہیں۔ میں جلد ہی وہ کلیدی تختہ آپ کو ارسال کرتا ہوں جو کہ میں خود استعمال کرتا ہوں اس سے انشاءاللہ آپ کو شکایت نہیں ہوگی۔
 

رضا

معطل
سلام!
جزاک اللہ محسن بھائی میری الجھن دور کرنے کا اور اتنی معلومات فراہم کرنے کا۔
22جنوری کی ریلیز کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ کرے آپ اس کو ریلیز کرنے میں کامیاب ہو جائیں خیر و عافیت کے ساتھ۔واقعی اگر ایسے یہ اپڈیٹ ہوتا رہے تو بہت بہتر ہوجائے گا۔ان شاء اللہ عزوجل۔(شا کے الف کے اوپر بڑی مد ہوتی ہے کیسے لگے گی؟؟؟)
اگر جلدی کلیدی تختہ بھیج دیں تو کرم نوازی ہوگی۔مجھے انتظار رہے گا۔(میں ونڈوز کا ڈیفالٹ کی بورڈ استعمال کرتا ہوں)
ایک اور بات پوچھنا تھی کہ م ایس آفس جو اردو مواجہہ پیک سے اردو میں ہوجاتا ہے۔ کیا ہم ان کے مینیوز کو پاک نستعلیق یا اور کوئی فانٹ لگا سکتے ہیں؟؟؟
 

محسن حجازی

محفلین
یہاں تو پوسٹ کرنے کی آپشن نہیں‌ ہے میں نستعلیق فورم پر کیے دیتا ہوں۔
دوم رضا:
ابھی تک ان پروگرامز پر نستعلیق لگانا ممکن نہیں ہو سکا کیوں کہ سائز کا مسئلہ ہو جاتا ہے بہرطور تجربات جاری ہیں۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
Top