نوری کریکٹر فونٹ کا سورس

السلام علیکم
حسب وعدہ نوری کریکٹر کا سورس پیش کر رہا ہوں۔ چونکہ کافی عرصہ سے یہ پروجیکٹ سرد خانہ میں پڑھی رہی ہے اسلئے توجہ نہ دینے کے سسب اس کے بعض ٹیبلز کو جنکو اپڈیٹ کرنا تھا نہ کرسکیں ہیں۔
نوری کریکٹر کا سورس 2 فائلوں میں پیش کر رہا ہوں ایک فائل ہے نوری کریکٹر کا کیلٹ اور کرس مکمل کے ساتھ لیکن اسمیں ب درمیانی جوڑ کا مسئلہ موجود ہے دوسری فائل میں وولٹ کے بتدائی ٹیبلز ،Initial, Medial, Final اور ب کی اس جوڑ کا کیلٹ موجود ہے جوکہ لوپ ہورہا ہے اسمیں لوپ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہمارے خیال میں یہ طریقہ کار صحیح نہیں ہے لوپ کیلئے امید ہے کہ اسپر محسن بھائی ضرور روشنی ڈالیں گے میں اس ٹیبل کو نوری کریکٹر کے لیٹسٹ سورس میں شامل نہ کرسکا ہوں اسلئے اسکو الگ سے اپلوڈ کرکے پیش کر رہا ہوں۔ ساتھ میں دری نستعلیق کا وولٹ اور فجر نوری نستعلیق کا وولٹ بھی پیش خدمت ہے
نوری نستعلیق کریکٹر کا لیٹسٹ سورس
http://files.getdropbox.com/u/13794...er Noori Nastalique 15-12-2006_Final_Volt.ttf
نوری کریکٹر ب کے جوڑ والے ٹیبل کا سورس
http://files.getdropbox.com/u/1379496/fonts for uplad/Noori Character_6.ttf
دری نستعلیق اور فجر نوری نستعلیق کا سورس
http://files.getdropbox.com/u/1379496/fonts for uplad/Nastaleeq_Volt.ttf
http://files.getdropbox.com/u/13794...er Noori Nastalique 15-12-2006_Final_Volt.ttf
 

arifkarim

معطل
بہت شکریہ مجید ۔ اُمید ہے محسن بھائی اور باقی ممبران ان سورسز کا تحقیقی مطالعہ کرکے اسکے مسائل کے حل پر روشنی ڈالیں گے۔
ابتداء سے لیکر اب تک جو مسائل اس نوری کیرکٹر فانٹ میں آئے ہیں، انکی لسٹ یہ ہے، ہم پہلے مسئلہ کو حل کرکے اگلے کی جانب بڑھیں گے:

۱۔ یہ فانٹ اڈوب انڈیزائن سی ایس ۴ میں‌لوڈ ہونے کے بعد حروف تہجی بھی مکمل و درست نہیں لکھ سکتا ۔ مطلب اسکی بیس اوپن ٹائپ کے اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہے۔ یا تو اسمیں کچھ ٹیبلز مسنگ ہے ہیں‌یا کرپٹ ہیں۔
حل: سب سے پہلے اسکی بنیاد کو مکمل اسٹینڈرڈ پر کرنا ہوگا۔ اسکے لئے ان نستعلیقی فانٹس کی بیسز کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے جو انڈیزائن پر کام کر رہے ہیں، مثال کے طور پر دری و ایران نستعلیق۔

۲۔’’ب‘‘ کسشتی کی اشکال کا کیلٹ درست نہیں‌بنتا۔ ۴ جوڑوں کے بعد لوپ کی ضرورت ہے جوکہ وولٹ کے ذریعہ ممکن نظر نہیں آتی ۔ پاک نستعلیق میں شائد پائتھون کے ذریعہ یہ لوپ حاصل کیا گیا ہے۔
حل: اڈوبی فانٹ ڈویلپمنٹ کٹ کے ذریعے فانٹ کی ابتدائی پروگرامنگ کی جائے۔ کیونکہ یہ ٹولز سب سے زیادہ اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کی ترجمانی کرتے ہیں۔ اس کٹ کے ذریعہ بنائے گئے فانٹس اگر درست کمپائل ہو جائیں۔ تو یہ کراس پلیٹ فارمز پر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جیسے دری یا ایران نستعلیق ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف اور عبدالمجید، اگر کسی خود کار کوڈ جنریشن کی ضرورت ہے تو تم مجھے اس کے بارے میں بتا سکتے ہو۔ میں اس کے لیے پروگرام لکھ دوں گا۔
ایڈوبی ایف ڈی کے کے ذریعے کام کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔ کیا اس کے لیے مینولی کوڈ لکھنا ہوگا یا اس کا کوڈ بھی جنریٹ کیا جا سکتا ہے؟
 
نبیل بھائی چونکہ اڈوبی ایف ڈی کے کمانڈ لائن بیس ہے اسلئے ہم اسکو استعمال نہیں کرسکے ہیں اسکے بارے میں تحقیق کی ضرورت ہے
 
پاک نستعلیق اڈوبی پلیٹ فارم پر مکمل طور سے نہیں چل پاتا پاک نستعلیق کو جب اڈوبی میں استعمال کیا جاتا ہے تو وہ کرس ٹیبل تو استعمال کرپاتا ہے لیکن کیلٹ ٹیبل استعمال نہیں کرسکتا ہے جہاں تک میرا خیال ہے کہ پاک نستعلیق کا کیلٹ بنانے کیلئے کوئی تھرڈ پارٹی پروگرام استعمال کیا گیا ہے شاید پائتھون اور اسی وجہ سے پاک نستعلیق کا کیلٹ اڈوبی پلیٹ فارم پر چلنے کے قابل نہیں ہے
 

arifkarim

معطل
عارف اور عبدالمجید، اگر کسی خود کار کوڈ جنریشن کی ضرورت ہے تو تم مجھے اس کے بارے میں بتا سکتے ہو۔ میں اس کے لیے پروگرام لکھ دوں گا۔
ایڈوبی ایف ڈی کے کے ذریعے کام کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔ کیا اس کے لیے مینولی کوڈ لکھنا ہوگا یا اس کا کوڈ بھی جنریٹ کیا جا سکتا ہے؟

جہاں تک میں نے پڑھا ہے۔ AFDK میں تمام کام مینولی اسکرپٹس کے ذریعہ ہوتا ہے۔ خوش آئین بات یہ ہے کہ اس کی ذاتی زبان پائتھون فانٹ لیب کی بیس پر ہی مبنی ہے۔ یعنی پائتھون کی اسکرپٹس بھی اسمیں کام کرتی ہیں۔ چونکہ ہم پہلے بھی پائتھون میں کامیابی سے ٹولز بنا چکے ہیں۔ اسلئے امید ہے کہ نئے کوڈز لکھنا مشکل نہیں ہوگا۔ باقی انفارمیشن آپ پروگرامرز احباب ٹول کٹ کی مین سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں:
http://www.adobe.com/devnet/opentype/afdko/
 

محسن حجازی

محفلین
جہاں تک میں نے پڑھا ہے۔ AFDK میں تمام کام مینولی اسکرپٹس کے ذریعہ ہوتا ہے۔ خوش آئین بات یہ ہے کہ اس کی ذاتی زبان پائتھون فانٹ لیب کی بیس پر ہی مبنی ہے۔ یعنی پائتھون کی اسکرپٹس بھی اسمیں کام کرتی ہیں۔ چونکہ ہم پہلے بھی پائتھون میں کامیابی سے ٹولز بنا چکے ہیں۔ اسلئے امید ہے کہ نئے کوڈز لکھنا مشکل نہیں ہوگا۔ باقی انفارمیشن آپ پروگرامرز احباب ٹول کٹ کی مین سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں:
http://www.adobe.com/devnet/opentype/afdko/

معاملہ فونٹ ڈیویلپمنٹ میں flaw کا نہیں ہے بلکہ اس کی صراحت میں ٹیلی فون پر کر چکا ہوں مختصرا دوبارہ عرض کیے دیتا ہوں۔
اوپن ٹائپ کے بہت سارے فیچرز خاص طور پر curs ایڈوب کے پراڈکٹس کے ٹیکسٹ رینڈرنگ انجنز میں implement نہیں کیے گئے۔ اس سبب آپ جو مرضی کر لیجئے ایڈوب میں کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹس نہیں چلیں گے۔ یہ چیزیں میں آج سے تین سال قبل اچھی طرح ٹھوک بجا کر دیکھ چکا ہوں بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ میرا کام ہی یہی تھا۔

اس میں ناکامی کے سبب ہی ہمیں ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کی طرف آنا پڑا تھا تاآنکہ Adobe InDesign میں نستعلیق کمپوز کیا جا سکے کیوں کہ ادارے کے ڈائریکٹر صاحب کے ذاتی کاموں کے لیے یہ ناگزیر تھا۔
میرا نہیں خیال کہ ایرانی یا دری نستعلیق InDesign پر چلتا ہے۔
اور یہ لوپ والی بات میں کچھ سمجھا نہیں۔ :rolleyes:
پائتھون کے آپ نے کونسے ٹولز لکھے ہیں؟ :confused:

میں شاید مصروفیت کے سبب تسلسل سے وقت نہ دے پاؤں تاہم گاہے بگاہے جائزہ لیتا رہوں گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، خدا کا شکر ہے کہ تم نے اس جانب توجہ کی۔ تم پلیز ایک مرتبہ عارف کے فراہم کردہ روابط کو بھی دیکھ لو جہاں اس نے ان ڈیزائن پر ایران (دری) نستعلیق کے استعمال کے نتائج پوسٹ کیے ہیں۔ عبدالمجید کا اشارہ غالباً تمہاری جانب تھا کہ تم نے پاک نستعلیق میں مختلف اوپن ٹائپ فیچرز implement کرنے کے لیے پائتھون کے پروگرام استعمال کیے ہیں۔ لوپ والی بات تو عبدالمجید ہی سمجھا سکیں گے۔

ہمیں اس سلسلے میں تمہاری رہنمائی کی مستقل ضرورت رہے گی۔ پلیز اس جانب وقت نکال کر کچھ دیکھتے رہو۔
 

محسن حجازی

محفلین
Gsub اور gpos میں ایسا کیا ہے جو مائیکروسافٹ وولٹ سے فونٹس میں شامل نہیں کیا جاسکتا؟ اس طرح تو اور بھی کئی متبادل ہیں میں لکھے دیتا ہوں:
1۔ اوپن ٹائپ کمپائلر۔ آپ ایک ٹیکسٹ فائل میں متبادلات وغیرہ تجویز کرتے ہیں اور ٹیبلز جنریٹ کر دیئے جاتے ہیں۔ استعمال کر چکا ہوں۔
2۔ فونٹ لیب۔ gsub اور gpos کی سپورٹ تو وہاں بھی موجود ہے بلکہ آج سے چار سال پہلے بھی تھی۔ استعمال کر چکا ہوں۔
3. فونٹ فورج۔ یہ بھی gsub اور gpos کے ٹیبلز شامل کرنے کے لیے اٹرفیس دیتا ہے۔ میں خود استعمال کر چکا ہوں۔
4۔ فونٹ ٹولز۔ پائتھون میں لکھی ہوئی لائبریری۔ میں نے کافی استعمال کی ہے۔
5۔ ٹی ٹی ایکس۔ gsub اور gpos کو ایکس ایم ایل کے طور پر ڈمپ کرتا ہے اور آپ ایکس ایم ایل سے واپس فونٹ جنریٹ کر سکتے ہیں۔ استعمال کر چکا ہوں۔
6۔ فری ٹائپ۔ gsub اور gpos تک رسائی دیتا ہے تاہم یہ میں نے خود استعمال نہیں کی مگر api کھنگال چکا ہوں۔
7۔ مائکروسافٹ وولٹ۔
تو پھر اس میں ایسا کیا ہے؟ یہ ایڈوب کی کٹ بھی فونٹ لیب سے ہی ڈرائيوڈ ہے۔
 

arifkarim

معطل
اوپن ٹائپ کے بہت سارے فیچرز خاص طور پر curs ایڈوب کے پراڈکٹس کے ٹیکسٹ رینڈرنگ انجنز میں implement نہیں کیے گئے۔ اس سبب آپ جو مرضی کر لیجئے ایڈوب میں کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹس نہیں چلیں گے۔ یہ چیزیں میں آج سے تین سال قبل اچھی طرح ٹھوک بجا کر دیکھ چکا ہوں بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ میرا کام ہی یہی تھا۔
اس میں ناکامی کے سبب ہی ہمیں ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ کی طرف آنا پڑا تھا تاآنکہ Adobe InDesign میں نستعلیق کمپوز کیا جا سکے کیوں کہ ادارے کے ڈائریکٹر صاحب کے ذاتی کاموں کے لیے یہ ناگزیر تھا۔
میرا نہیں خیال کہ ایرانی یا دری نستعلیق InDesign پر چلتا ہے۔
السلام علیکم۔ ہم آپکی مصروفیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اسلئے زیادہ وقت لئے بغیر صرف مین ایشو یعنی ایسے فانٹ کی بنیاد پر کام چاہتے ہیں۔ جو کہ اوپن ٹائپ کے اصولوں پر سو فیصد پورا اترتا ہو۔
آپکی انڈیزائن پر تحقیق کا نتیجہ بلا شبہ سچ ہے کیونکہ اسکے cs3 ورژن تک واقعی curs کی اسپورٹ نہیں تھی۔ البتہ cs4 ورژن میں خاکسار نے کنفرم کر لیا ہے کہ اسمیں دری و ایران نستعلیق ۱۰۰ فیصد درست کام کرتے ہیں (تصدیق کیلئے اس پوسٹ میں موجود روابط دیکھیں : http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=24209)
۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان جیسے فانٹس کو بنیاد بنا کر اپنا نوری کیرکٹر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اگر ان دو فانٹس کا سورس اپنے تجربہ کی رو سے مطالعہ کر لیں تو انکے key elements تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔ جسکے بعد ایک بنیاد scratch فانٹ تخلیق کر کے یہاں فراہم کر دیا جائے۔ اس بنیادی فانٹ کو انڈیزائن پرٹیسٹ کرکے پھر خاکسار اور عبدالمجید بھائی وولٹ کے ذریعہ مزید کام کریں گے۔

اور یہ لوپ والی بات میں کچھ سمجھا نہیں۔ :rolleyes:
پائتھون کے آپ نے کونسے ٹولز لکھے ہیں؟ :confused:
اس مسئلہ کو سمجھنے کیلئے یہ اسنیپ دیکھیں:
b047.gif

سوائے آپکے پاک نستعلیق کے، کسی بھی نستعلیق فانٹ میں ’’ب‘‘ کشتی کا calt مکمل نہیں ہے۔ اسکی ایک وجہ وولٹ میں پروگرامنگ کا فقدان ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تخلیق کے دوسرے مرحلہ میں تمام اشکال كے درست calt ٹیبلز بنا کر انکو انڈیزائن پر ٹیسٹ کیا جائے۔
ہمنے اپنے نوری کیرکٹر میں اس مسئلہ کا حل calt ٹیبلز کو repeat کرکے قابو لانے کی کوشش کی تھی۔ مگر ایسا کرنے سے باقی اشکال کے calt پر مسئلہ آرہا تھا۔ خیر یہ لوپ پرابلم دوسرا مرحلہ ہے۔ پہلے ابتدائی بیس پر توجہ کی ضرورت ہے۔ شکریہ
عارف
 

arifkarim

معطل
gsub اور gpos میں ایسا کیا ہے جو مائیکروسافٹ وولٹ سے فونٹس میں شامل نہیں کیا جاسکتا؟
تو پھر اس میں ایسا کیا ہے؟ یہ ایڈوب کی کٹ بھی فونٹ لیب سے ہی ڈرائيوڈ ہے۔

یہ بات تو طے ہے کہ مائکروسافٹ وولٹ میں کمپائیل شدہ فانٹس خود مائکروسافٹ پروڈکٹس میں بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ یعنی اصل مسئلہ ان اوپن ٹائپ ٹیبلز کی پروفنگ کا ہی ہے۔ میرے خیال میں جو پروفنگ ٹولز afdko میں شامل ہیں، اگر انکی مدد سے فانٹس کمپائیل اور پروف کئے جائیں تو یہ بلاشبہ ہر اڈوبی پراڈکٹ میں سو فیصد کام کریں گے۔
 
ہمارا سب سے پہلا ترجیح فونٹ کا بیس ہے کہ کیا وجہ ہے کہ فونٹ اڈوبی پراڈکٹس میں بلکل بھی چلنے کے قابل نہیں ہے میں نے پاک نستعلیق اور نوری کریکٹر کے سکرین شاٹس دیئے ہیں نیچے آپ خود تجزیہ کرسکتے ہیں کہ ہمیں کس مشکل کا سامنا ہے فونٹ کا اڈوبی پراڈکٹس میں چلانے کا۔
Noori%20Chr.JPG

Pak%20Nastaliq.JPG
 
آپ حضرات مندرجہ بالا سنیپ میں دیکھ سکتے ہیں کہ پاک نستعلیق کے متن میں حروف کرس کی پوزیشن بلکل درست لے رہے ہیں لیکن کیلٹ کے جوڑ تبدیل نہیں ہورہے ہیں جبکہ نوری کریکٹر میں کیلٹ اور کرس تو چھوڑیں جناب ابتدائی ضروری ٹیبلز یعنی انیشل، مڈل، فائنل ہی کام نہیں کر رہے ہیں اڈوبی پراڈکٹس میں محسن بھائی سے درخواست ہے کہ وقت نکال کر اپلوڈ شدہ نوری کریکٹر فونٹ کا وولٹ سورس مطالعہ کرکے اپنے ماہرانہ رائے سے آگاہ کردیں۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید اور عارف، تمہارے سوالات کا جواب تو محسن ہی دے سکیں گے۔ میں بھی کچھ معاملے کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اوپر عارف نے لکھا ہے کہ صرف پاک نستعلیق ہی ایسا فونٹ ہے جس میں حرف ب کا calt درست ڈیفائن ہوا ہے جبکہ بعد میں عبدالمجید نے لکھا ہے کہ پاک نستعلیق میں کیلٹ کام نہیں کر رہا ہے۔ تو اصل میں کیا درست ہے؟

دوسرے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر نوری کیریکٹر کے لیے کیا بالکل نیا فونٹ تیار کیا جا رہا ہے؟ کیا پہلے سے موجود کسی کیریکٹر بسیڈ نستعلیق فونٹ کا سورس اس کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا؟ عبدالمجید نے فجر نستعلیق اور جوہر نستعلیق کا سورس حاصل کر لیا ہے۔ محسن کے پاس بھی (غالباً) پاک نستعلیق کا سورس موجود ہوگا۔ کیا ان میں سے کسی کو مجوزہ فونٹ کی بیس نہیں بنایا جا سکتا؟
 
نبیل بھائی جیسا کہ عارف نے کہا ہے کہ دوسرے نستعلیق فونٹس کے مقابلے میں پاک نستعلیق میں ب کا کیلٹ مکمل ہے لیکن مائکروسافٹ کے پلیٹ فارم پر۔ میں نے جو لکھا ہے کہ پاک نستعلیق کا سارا کیلٹ ہی صحیح نہیں ہے تو اس سے میری مراد ہے اڈوبی کے پلیٹ فارم پر اوپر میں نے سنیپ بھی اڈوبی فوٹوشاپ کے ہی پیش کیئے ہیں ۔
نوری کریکٹر کو بلکل نئے بیس پر بنایا گیا ہے نوری کریکٹر کو بنانے میں ہم نے پہلے سے موجود کسی بھی فونٹ کا بیس استعمال نہیں کیا ہے یہاں تک کہ کسی نسخ فونٹ کا بیس بھی نہیں البتہ یہ بات کہ اسکے لئے پہلے سے موجود کسی فونٹ کا بیس استعمال کیا جائے تو اسکے لئے فجر نوری نستعلیق کا بیس مناسب ہے لیکن وہ کافی لمبا پراسس ثابت ہوگا اسلئے ہم جانا چاہتے ہیں کہ ہمارے موجودہ بیس میں آخر کیا مسائل ہے اور کیا وجہ ہے کہ یہ اڈوبی پلیٹ فارم پر چلنے کے قابل نہیں ہے اسکا صحیح جواب محسن بھائی ہی دے پائیں گے
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں محسن آج کل دن میں کم از کم ایک مرتبہ فورم پر آ رہے ہیں اور وہ ان سوالات کے جواب بھی فراہم کرتے رہیں گے۔ بصورت دیگر پہلے کی طرح انہیں بلانا پڑے گا۔

عبدالمجید کیا تمہارے فونٹ کی بیس مائیکروسوفٹ کے سوفٹویر میں کام کر رہی ہے؟ یہ بات مجھے بھی بہت عجیب لگتی ہے کہ اوپن ٹائپ کی GSUB, GPOS ٹیبلز ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں اور دوسری پر نہیں۔ کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی بیس نئے سرے تیار کرنا آسان کام نہیں ہے اور اس کے لیے کافی مہارت درکار ہے۔ میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ پہلے سے موجود کسی نستعلیق فونٹ کے سورس کو استعمال کر لو۔ محسن نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ پاک نستعلیق کا سورس کافی compact ہے۔ اگر اس کے سورس کو استعمال کر لیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ایک اور سوال یہ ہے کہ کسی موجودہ فونٹ کے سورس کو بیس بنانے میں زیادہ وقت لگے گا یا نئے سرے سے بیس تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میرے ذہن میں ایک اور خیال بھی آ رہا ہے۔ کیوں نہ ہم اس کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی تیاری کو خود کے لیے سیکھنے کا ایک موقعہ تصور کریں۔ اگرچہ ایک سے زائد کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ تیار ہو چکے ہیں لیکن ابھی بھی اس فن کے ماہر بہت کم لوگ ہیں۔ ایک مرتبہ محسن نے فورم پر اس سلسلے کا آغاز بھی کیا تھا کہ from scratch تمام اشکال تیار کی جائیں اور ایک نستعلیق فونٹ تیار کیا جائے، لیکن یہ سلسلہ بوجوہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ تو کیوں نہ اب اس سلسلے کو آگے بڑھانا شروع کریں۔ اگر آپ لوگ میرے خیال سے متفق ہوں تو پہلے مرحلے میں صرف دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے ایک فونٹ تیار کیا جانا چاہیے۔ اس کی تیاری نہ صرف آسان ہوگی بلکہ اسے مائیکروسوفٹ اور ایڈوبی دونوں کے پلیٹ فارم پر آسانی سے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔ مزید براں اسی کام کو بنیاد بناتے ہوئے زیادہ جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے بھی فونٹ تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اب چونکہ نوری کیریکٹر کی اشکال موجود ہیں تو اشکال کی تیاری کا کام بچ جائے گا۔
کیا خیال ہے آپ لوگوں کا اس کے بارے میں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں میں محسن کے تیار کردہ ایک ڈاکومنٹ کا ربط پوسٹ کر رہا ہوں جس میں انہوں نے نستعلیق فونٹ کے لیے contextual analysis کی تفصیل پیش کی ہوئی ہے۔ اگرچہ اس ڈاکومنٹ میں صرف دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کا جائزہ لیا گیا ہے، لیکن اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ جوڑ والے ترسیمہ جات کا جائزہ لینا بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ محسن سے گزارش ہے کہ اگر ان کے پاس اس جیسی اور معلومات ذخیرہ ہیں تو انہیں بھی یہاں فراہم کر دیں۔

[ame="http://www.scribd.com/doc/8321618/Contextual-Analysis-of-KhatENastaleeq"]Contextual Analysis of Khat-E-Nastaleeq@@AMEPARAM@@/docinfo/8321618?access_key=key-1q5ma1klkjkkoei1jqa0@@AMEPARAM@@8321618@@AMEPARAM@@key-1q5ma1klkjkkoei1jqa0[/ame]
 
Top