بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
آج میں "سورۃالبقرۃ" پر کام کر رہا تھا۔ جس میں مجھے کچھ مسئلہ آیا اور باقی چند مشورے تھے فانٹ کے بارے میں وہ پیش کر رہا ہوں اگر ہو سکے تو ان کو حل کر کے فانٹ کو مزید بہتر بنایا جائے۔۔۔
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ یہ والی چھوٹی "میم" جو اوپر والی تصویر میں سرخ دائرے کے کے اندر ہے اسے کیسے لکھنا ہے۔۔۔ کیا یہاں بھی رموزِ اوقاف والی "میم" ہی لکھنی ہے۔۔۔؟
• اس کے علاوہ جب کسی آیت میں رموزِ اوقاف آتے ہیں تو اُن کو ٹھیک جگہ پر لکھنے کے لئے تقریباً 7 سے 11 بار سپیس دینی پڑتی ہے۔ کیا یہ ایسے ہی کرنا ہو گا یا اس کا کوئی حل بھی ہے؟ ان رموزِ اوقاف کو میں نے نیلا دائرہ لگا کر ظاہر کیا ہے۔۔۔
• بعض جگہ پر اعراب اور کسی جگہ پر حرف ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں یعنی ان میں اتنا وقفہ نہیں ہوتا کہ وہ ایک دوسرے سے دور رہ سکیں جیسے "ر" کے بعد "ج" ہو تو یہ تو بہت ہی نزدیک ہوتے ہیں۔۔۔ اور اسی طرح اعراب بھی ہیں۔۔۔لفظ "رَبَّکمْ" میں تو "ب" کی زبر اور "ک" تو ایسے مل جاتے ہیں کہ پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔ اس کے علاوہ لفظ "خَلَقَکُمْ" میں "ل" اور "ق" کی زبریں بھی آپس میں مل جاتی ہیں۔۔۔ ان سب کو سرخ دائرے سے ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔
• میرے خیال میں رموزِاوقاف اور آیت نمبر کا سائز تھوڑا بڑا کیا جائے کیونکہ جب ہم م س ورڈ میں کسی آیت کا سائز 24 یا 26 کرتے ہیں تو آیت تو ٹھیک پڑھی جاتی ہے لیکن رموزِاوقاف اور آیت نمبر بہت چھوٹا ہو جاتا ہے اور پڑھنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔ آیت نمبر لکھنے کے لئے جو بریکٹس استعال ہوتی ہیں ان کا ڈیزائن بے شک چھوٹا ہی رہے لیکن لکھے جانے والے نمبر کو بڑا کیا جائے۔۔۔
• پہلے نورِقرآن فانٹ کے ورژن میں برصغیری قرآنی علامات کی یونیکوڈ ویلیوز سلیم فانٹ جیسی ہی تھی لیکن اس ورژن میں مختلف ہیں۔ اور وہ بھی کسی اور علامات کی ویلیوز برصغیری قرآنی علامات کو دی گئی ہے۔ میرے خیال میں یہ بہتر نہیں۔ بلکہ جیسے سلیم فانٹ میں ویلیوز استعمال ہیں ویسے ہی کی جائیں تو بہتر ہے۔۔۔ اس سے اگر کوئی فانٹ بدلنا بھی چاہے تو آسانی ہو گی۔۔۔
• 0 سے 9 تک کے لئے 0660 سے 0669 یونیکوڈ ویلیوز استعمال کی گئی ہیں میرے خیال میں ان کو بھی تبدیل کیا جائے اور 06F0 سے 06F9 تک والی استعمال کی جائیں۔ کیونکہ باقی فانٹس میں 06F0 سے 06F9 تک استعمال ہو رہی ہیں اور اس فانٹ میں دوسری اس طرح تو ہمیں ہر فانٹ کے لئے علیحدہ علیحدہ کلیدی تختے کی ضرورت پڑے گی۔۔۔ اور کل کو سرچ کرنے میں بھی مسئلہ آئے گا۔۔۔ اس لئے جناب جیسے پہلے یونیکوڈ ویلیوز استعمال ہو رہی ہیں ویسے ہی استعمال کی جائیں۔۔۔
• جو فائل قرآن پاک کی آپ نے مہیا کی ہے اس میں "ی" "ہ" اور "ک" اردو والے استعمال ہو رہے ہیں یا عربی والے اس بارے میں بھی بتا دیجئے گا۔۔۔ شکریہ
باقی میرے بھائی ان باتوں کو تنقید ہرگز نہ سمجھئے گا۔ میں تو صرف مشورہ دے رہا ہوں باقی کرنا تو وہی ہے جو آپ کی مرضی ہوئی۔۔۔ کیونکہ میں اس بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین