فونٹ نور تحریری نستعلیق ریلیز

باسم

محفلین
17199210_1935744009988020_358266244_n.jpg

السلام علیکم!
اہلیان اردو محفل کی ایک عرصہ سے خواہش رہی ہے کہ نستعلیق کا ایک ایسا فونٹ ہونا چاہیے جو خطاطی کے معروف انداز سے ہٹ کر عام تحریرکے مشابہ ہو جیسے پاک ڈیٹا والوں نے پنسل نستعلیق بنایا ۔
آج سے تقریباَ آٹھ سال قبل ذیشان حیدر صاحب نے اپنے مراسلے کے ذریعے فونٹ ساز حضرات کو متوجہ کیا اور کچھ عرصے بعد خود اس پر کام شروع کیا مگر بیماری کے باعث اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکے۔
اس سے قبل کلک تحریری کی اشکال میں ردوبدل کرکے نستعلیق لائک کی بنیاد پر اردو تحریر فونٹ بنایا تھاجسے بعد میں اردو ویب تحریرکے نام سے دوبارہ بنایا اور یہی اس فونٹ کو بنانے میں معاون ثابت ہوا۔

اس فونٹ کے ممکنہ استعمال کی صورتیں درج ذیل ہوسکتی ہیں
1۔ ویب سائٹ میں ایمبیڈنگ کیلیے
2۔ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کیلیے۔
3۔ اردو مواجہ (یوزر انٹرفیس) رکھنے والے پروگرامز میں مینوز وغیرہ کیلیے
4۔ بچوں کو نستعلیق اندازِ تحریر سکھانے کیلیے

اس فونٹ کے اجراء پر میں ذیشان حیدر صاحب کاخصوصی طور پر شکر گزار ہوں کہ اگر وہ اپنے تجربات کو آگے منتقل نہ کرتے تو شاید یہ مزید تاخیر سے وجود میں آتا۔اللہ تعالٰی انکو مزید صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔ اس فونٹ کا نام ان کی بیٹی نور العین کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ان کے علاوہ arifkarim ، نبیل، اشتیاق علی، فاتح اور وہ تمام احباب جنہوں نے اس کی تیاری میں کسی بھی طرح کی معاونت کی ہے شکر گزار ہوں۔
تحریری نستعلیق فونٹ کی تیاریکے نام سے شروع کیے گئے دھاگہ میں اس کی تیاری کی تفصیلات موجود ہیں۔
والسلام
فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں۔
نور تحریری نستعلیق کا نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔
c000243.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

اشتیاق علی

لائبریرین
میری طرف سے ڈھیروں مبارکباد۔ باسم بھائی بہت ہی عمدہ خط تیار کیا ہے ۔ آپ کی اور دیگر احباب کی کاوشیں قابل رشک ہیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو باسم اب انشاء اللہ اسی کی بنیاد پر نقطہ دار بھی بن جائے گا :)
عارف بھائی! کیا کسی فونٹ ایڈیٹر میں ایسی کوئی آپشن ہے جو لائن کو نقطہ دار میں کنورٹ کر دے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کا نقطہ دار ورژن بنانا نہایت آسان ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی! کیا کسی فونٹ ایڈیٹر میں ایسی کوئی آپشن ہے جو لائن کو نقطہ دار میں کنورٹ کر دے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کا نقطہ دار ورژن بنانا نہایت آسان ہوگا۔
فونٹ ایڈیٹر میں تو شاید نہیں البتہ کورل، السٹریٹر وغیرہ میں ممکن ہے۔
 

arifkarim

معطل
بین الالفاظ اور سطور فاصلہ قدرے کم کیاہے۔ احباب دوبارہ فانٹ اتار کر چیک کر لیں۔ اگر مزید کم کرنا مقصود ہوتو مطلع کر دیں۔ شکریہ۔
لنک
اوپر والا ہی ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
فونٹ ایڈیٹر میں تو شاید نہیں البتہ کورل، السٹریٹر وغیرہ میں ممکن ہے۔
کورل اور السٹریٹر میں تو ممکن ہے ہی مگر میں فونٹ کریئٹر کے گلف ٹرانسفارم آپشن کی بات کر رہا ہوں۔ جیسے اس میں فونٹ بولڈ اٹیلک کرنے کی آپشن ہیں ۔ کیا اسی طرح کا ڈاٹڈ لائن ایکشن بنانا ممکن ہے جو ایک ہی بار پورے فونٹ پر اپلائی ہو سکے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
تحریری نستعلیق فونٹ کا اجراء یقینا اردو کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے نہ صرف ایک خوبصورت اور منفرد اردو فونٹ منظر عام پر آیا ہے بلکہ اس سے اردو کمپیوٹنگ پراجیکٹس کی ایک اور جہت بھی سامنے آتی ہے۔ اکثر آئیڈیاز کئی سال تک کانسپٹ اور پروٹوٹائپ فیز میں رہتے ہیں لیکن کسی نہ کسی مرحلے پر کسی دوست کی کاوشوں سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو ہی جاتے ہیں۔ اس سے قبل سعد نستعلیق فونٹ بھی اوریجنل آئیڈیا پیش کیے جانے کے پانچ سال پیش کیا گیا تھا۔ ایران نستعلیق فونٹ میں اردو سپورٹ فراہم کرنے کا کام بھی اسی طرح کئی سالوں کے انتظار کے بعد شروع ہو رہا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے۔
 

فرخ

محفلین
ماشاءاللہ۔۔بہت خوب، بہت عُمدہ اور دلچسپ بھی۔۔۔۔۔ بہت مبارک ہو جناب۔۔ اللہ یہ محنتین قبول و منظور فرمائے۔۔ آمین، یا رب العالمین۔۔۔۔۔
 
Top