جزاک اللہ ارشد بھائی۔۔۔۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں قرآن فانٹ ڈویلپرز اس نور ہدایت و حرا فانٹ کے مطابق فانٹس ڈیزائن کریں، تو اسکے لئے پھر آپکو ان فانٹس کا سورس یا وولٹ ورک فراہم کرنا ہوگا۔۔۔۔
المصحف اور نور ہدایت اسلحاظ سے مطابقت رکھتے ہیں کہ ان دونوں کی بنیاد پیچھے سے عربی خطوط پر مبنی ہے۔
دوسری طرف مُحمدی فانٹ والے بھی ااپنے فانٹ میں مکمل قرآن پاک (پروف شدہ) فراہم کر چکے ہیں۔
جبکہ آجکل القلم قرآن و المجیدفانٹ کا متن ۲۱ اسپاروں تک مکمل پروف ریڈہو چکا ہے۔
میری نظر میں یہ تین اقسام کے قرآنی فانٹس ، صارف کو مختلف ورائیٹی فراہم کرتے ہیں
جیسے نور ہدایت و حرا ،عثمانی انداز خطاطی کے زیادہ قریب لگتا ہے نیز اسمیں آیات کے نشان بھی حجازی ترتیب پر ہیں۔ ان فانٹس کی خوش آئین بات یہ ہے کہ ویب پربہترین کام کرتے ہیں۔
محمدی قرآنی و بولڈ ، برصغیری رسم الخط کے زیادہ قریب ہے، لیکن اسمیں نستعلیقی کرسیو خوبصورتیوں کا دھیان نہیںرکھا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ نسخ اسٹائل سا لگتا ہے۔
جبکہ تیسری طرف المجید قرآنی فانٹ منفرد پروگرامنگ کے باعث گو بہتر برصغیری خطاطی کا عکاس ہے، لیکن دوسری جانب ویب کی مکمل اسپورٹ دینے سے قاصر ہے۔
سو ہمنے یونی ورسل برصغیری قرآنی متن فراہم کرنے کا ایک انوکھا فارمولا یہ ترتیب دیا ہے کہ علامات و آیت کے نشانوں کو سیمبلز میں کر دیا جائے۔ اسکے ساتھ ہی قرآنی متن بمع اعراب کے لگیچرز بناکر فانٹ میں شامل کئے جائیں۔ کم و بیش ۱۴۰۰۰ لگیچرز کی لسٹ پہلے ہی تیار ہو چکی ہے۔ انکی کٹائی میں کچھ وقت تو لگے گا، لیکن پھر آخر کار ہم سب کو انشاءاللہ ایک مکمل لگیچر بیسڈ صحیح برصغیری رسم الخط میں قرآن پاک مہیا ہو جائے گا۔ جو کہ ویب اور دوسرے پلیٹ فارمز پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔۔۔۔ ہمیں اُمید ہے کہ اُردو کے نوری نستعلیق اسٹینڈرڈ کی طرح ایک قرآن پاک کا اسٹینڈرڈ کامیاب ثابت ہوگا۔۔۔۔۔ اسکے ساتھ چھوٹی نوعیت کے حرفی بنیادوں پر مبنی قرآنی فانٹس پر کام جاری رکھئے۔۔۔۔ ہمیں سرچنگ اسٹینڈرز پر بھی کام کرنے کی ضرورت پڑے گی