نور سحر کے دانت آ رہے ہیں ماشاءاللہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ ہماری نور سحر 7 ماہ کی ہوگی ہے اور اس کے دانت نکلنا شروع ہوگے ہیں۔ یہ دیکھیں ایک دانت نظر آ رہا ہے ماشاءاللہ
227742_3956518881952_185680323_n.jpg
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے دین و دنیا کی نعمتیں نصیب فرمائے آمین
بٹیا تو ماشاءاللہ دانت نکالنے لگی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

اپنی انگلی پر شہد لگا کر اس کے منہ میں لگاتے رہنا جہاں جہاں سے دانت نکلنے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے دین و دنیا کی نعمتیں نصیب فرمائے آمین
بٹیا تو ماشاءاللہ دانت نکالنے لگی ۔
آمین، ماشاءاللہ دعا کریں خیریت سے دانت نکال لیں کبھی کبھی تنگ کرتی ہے۔ ویسے ماشاءاللہ باقی تمام بچوں کی نسبت بہت صبر والی ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پل یہ تو توت جائیں گے :D

:p ٹوٹ تو جائیں گے لیکن پہلے آنے تو دیں۔ ویسے عسکری بھائی وقت کا پتہ نہیں چلتا کل تک یہ چھوٹی سی تھی اب ماشاءاللہ سے آٹھ ماہ کی ہونے والی ہے اور پتہ ہی نہیں لگے گا جب اسے کے دودھ کے دانت ٹوٹ جائیں گے۔ اور۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔ مبروک ۔۔
اب دندیاں کاٹے گی ۔:D
یہ بات تو درست ہے۔ مجھے تو ابھی تک اس نے کچھ نہیں کہا لیکن دو دن پہلے ناز پری نے اس کے منہ میں انگلی ڈالی تھی تو اس نے کاٹا تھا۔ جس پر بنت شبیر نے مذاق کیا تھا کہ ابھی سے کاٹنے لگ پڑی ہے۔ پھر ناز پری نے اس کو کہا کہ خود اس کہ منہ میں انگلی دے کر چیک کر لو۔ جب بنت شبیر نے نور سحر کہ منہ میں انگلی ڈالی تو اس کو بھی کاٹا تھا:p
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاء اللہ

اپنی انگلی پر شہد لگا کر اس کے منہ میں لگاتے رہنا جہاں جہاں سے دانت نکلنے ہیں۔
جزاک اللہ۔ شکریہ شمشاد بھائی اس بارے میں مجھے علم نہیں تھا۔ شاہد امی جی یا پھر ناز ایسا کرتے ہو البتہ میں آج ہی ان کو بتا دوں گا۔ ویسے بھی یہ جہاں سے دانت نکلتا ہے وہاں زبان لگاتی رہتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شہد لگانے سے جہاں سے دانت نکلتا ہے وہ جگہ نرم ہو جاتی ہے۔
آپ کو علم ہونا چاہیے کہ جب بچہ دانت نکالتا ہے تو سب سے زیادہ تکلیف اسی وقت ہوتی ہے۔ بچہ اپنا سر نیچے پھینکتا رہتا ہے، ہر چیز کو منہ میں ڈال کر کاٹتا ہے، اس کے لیے بازار میں مختلف قسم کے teether ملتے ہیں جو ربڑ کے بنے ہوتے ہیں اور بچہ منہ میں لیکر اس کو کاٹتا رہتا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
یہ بات تو درست ہے۔ مجھے تو ابھی تک اس نے کچھ نہیں کہا لیکن دو دن پہلے ناز پری نے اس کے منہ میں انگلی ڈالی تھی تو اس نے کاٹا تھا۔ جس پر بنت شبیر نے مذاق کیا تھا کہ ابھی سے کاٹنے لگ پڑی ہے۔ پھر ناز پری نے اس کو کہا کہ خود اس کہ منہ میں انگلی دے کر چیک کر لو۔ جب بنت شبیر نے نور سحر کہ منہ میں انگلی ڈالی تو اس کو بھی کاٹا تھا:p

:) انابیہ کے جب دانت نکلنا شروع ہوئے تو میں خود انگلی ڈال کر چیک کرتا تھا اور پھر جب انابیہ کو کہنا کہ چاچو یا پھپھو کو کاٹی کرو تو فوراً ایسا کرتی تھی۔
 
Top