نور سحر کے لیے دعا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم کچھ دنوں سے نور سحر بیمار ہے کبھی کھانسی ہو جاتی ہے اور کبھی بخار اور آج کل سینے میں ریشا ہے جس کی وجہ سے ساری رات نہیں سوتی اور کھانستی رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ نور سحر کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
 
نیلم

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ نور سحر کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
 
عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ تعالیٰ نور سحر کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، اسے جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اس نور کو سدا آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
سردی کا موسم ہے اس لئے ذرا احتیاط کریں۔ نور سحر کی پہلی سردیاں ہیں ناں یہ؟
 
السلام علیکم کچھ دنوں سے نور سحر بیمار ہے کبھی کھانسی ہو جاتی ہے اور کبھی بخار اور آج کل سینے میں ریشا ہے جس کی وجہ سے ساری رات نہیں سوتی اور کھانستی رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ نور سحر کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ نور سحر کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
خرم بھائی برائے مہربانی یہ تاسف کا ٹیگ ہٹائیے۔
مجھے جھٹکا لگا تھا شدید۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
خرم زیادہ پریشان مت ہوں ۔ بچے بیمار ہوتے ہیں
انشاءاللہ نور جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گی :)
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ تعالٰی نورِسحر کو صحت عطا فرمائے- کسی بچے کی طبیعت کی خرابی کا سُن کر تو میرا خون خُشک ہونے لگتا ہے اللہ تعالٰی سب کو
صحت مند اور ہنستا کھیلتا رکھے
 
شمشاد

لائبریرین
موسم کا اثر ہے، بچوں کو سردی سے بچا کر رکھنا چاہیے۔ اور پھر سوکھی سردی سے تو اور بھی احتیاط کرنی چاہیے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نور کس صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اللہ تعالیٰ نور سحر کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
خرم بھائی برائے مہربانی یہ تاسف کا ٹیگ ہٹائیے۔
مجھے جھٹکا لگا تھا شدید۔
معافی چاہتا ہوں انیس بھائی وہ غلطی سے تاسف کا ٹیگ لگ گیا تھا اب شاہد کسی منتظمین نے ہٹا دیا ہے شکریہ
 
عمر سیف

محفلین
اس عمر میں کھانسی اور ریشا ہونا بچوں کے لیے اچھا نہیں، احتیاط کریں۔ یہ ٹھنڈ بہت ظالم ہے۔ کسی اچھے بچوں کے ڈاکٹر کو بھی چیک کروائیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ نورِ سحر کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس عمر میں کھانسی اور ریشا ہونا بچوں کے لیے اچھا نہیں، احتیاط کریں۔ یہ ٹھنڈ بہت ظالم ہے۔ کسی اچھے بچوں کے ڈاکٹر کو بھی چیک کروائیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ نورِ سحر کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
جی ڈاکٹر کو چیک کروا رہے ہیں دوائی کھانے سے کچھ بہتر ہے۔ ڈاکٹر نے کہا تھا اگر ٹھیک نا ہوئی تو نمونیا ہونے کا ڈر ہے۔ آج تو کل سے کچھ بہتر ہے ابھی پھر ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے
 
سید زبیر

خرم شہزاد خرم بیٹا ! حکم ربی ہے کہ جب مصیبت میں ہو تو نماز اور صبر سے مدد لو ۔ فرض نماز تو ہم ادا کرتے ہی ہیں ایسے موقعوں پر دو یا چار رکعت نفل نماز برائے حاجت روائی ادا کر لینی چاہئیے یہ ذاتی طور پر بہت آزمودہ ہے اللہ کریم اپنا رحم فرمائے گا انشاء اللہ
 
عمر سیف

محفلین
جی ڈاکٹر کو چیک کروا رہے ہیں دوائی کھانے سے کچھ بہتر ہے۔ ڈاکٹر نے کہا تھا اگر ٹھیک نا ہوئی تو نمونیا ہونے کا ڈر ہے۔ آج تو کل سے کچھ بہتر ہے ابھی پھر ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے
انابیہ جب پونے دو سال کی تھی تب ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ 14 نومبر کو وہ بیمار ہوئی، ساری ساری رات نہیں سوتی تھی۔ لوکل ڈاکٹر کو دکھایا پر آرام نہ آیا۔ عید کے رتیسرے روز اسے شہر چیک کروانے لے گئے۔ تب پیروں تلے سے زمین نکل گئی کہ اسے Parapneumonic effusion ہے۔ جو کہ نمونیہ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایک سے ڈیڑھ ماہ لگا اسے ٹھیک ہونے میں۔ اسی لیے سختی سے کہہ رہا ہوں کہ احتیاط کریں، فورا کسی چائیلڈ سپیشلشٹ کو چیک کروایں۔ آج بھی اس بارے میں سوچتا ہوں تو دل کانپ جاتا ہے۔
 
جی ہم جس ڈاکٹر کو چیک کروا رہے ہیں وہ چائیلڈ سپیشلشٹ ہی ہیں۔ آج ماشاءاللہ کافی بہتر ہے۔ ابھی ڈاکٹر کے پاس جانا ہے امید ہے جلد ٹھیک ہو جائے گی انشاءاللہ انابیہ کا پڑھ کر تو مجھے بھی ڈر لگنے لگا ہے میں تو ویسے ہی کمزور دل ہوں۔
 
Top