نور ہدایت - قرآن کریم و تفسیر عثمانی کا مکمل اور فری سافٹو

arshadmm

محفلین
گو کہ کہیں کسی پرانی پوسٹ میں اس سافٹو کا ذکر ہے مگر نور حرا والے دھاگے میں‌ضمنی سا ذکر آنے پر اس فورم کے محترم ممبران باسم اور صدیقی صاحب نے تجویز کیا کہ نورہدایت سافٹو کا ذکر علیحدہ سے دھاگے کی صورت میں کیا جائے سو تعارف حاضر ہے۔

اس وقت تازہ ترین ورژن 1۔1 ہے جس میں‌کہ

مکمل تلاوت از شیخ عبد الباسط عبدالصمد (مجود)
اردو آڈیو ترجمہ از مولانا فتح‌محمد جالندھری
مکمل قرآن کریم کا متن (‌سکین شدہ مصحف مدینہ)
مکمل یونی کوڈ تفسیر عثمانی از مولانا شبیر احمد عثمانی رح نو تشکیل اور اضافہ عنوانات از مولانا محمد ولی رازی صاحب
اردو ترجمہ یونی کوڈ از مولانا محمود الحسن رح
اردو ترجمہ یونی کوڈ از مولانا فتح محمد جالندھری رح
انگریزی ترجمہ از مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
انگریزی ترجمہ از ڈاکٹر محمد محسن خان
خلاصۃ‌القرآن یونی کوڈ از مفتی عتیق الرحمٰن رح
شامل ہیں اس کے علاوہ مکمل اردو ترجمہ کی سرچ اورموضوعات شامل ہیں۔

خاص بات یہ کہ پاکستان میں‌کہیں‌بھی اس سافٹو کی سی ڈی معہ ترسیل مفت طلب کی جا سکتی ہے۔ ڈاون لوڈ‌کرنے کیلئے یہاں تشریف لائیں۔

ملاحظہ کیجئے نور ہدایت 1۔1 سافٹو کا سکرین شاٹ

noorehidayat.jpg
 
الف عین

لائبریرین
سافٹو؟ ،شاید سافٹ وئر کو پیار سے کہہ رہے ہیں ۔۔
ادھر قرآن کی اردو رفسیر و ترجمہ والوں سے گزارش ہے کہ یونی کوڈ فائلیں بھی الگ سے کسی ربط پہ مہیا کر دیں، شکریہ کے ساتھ برقی کتابوں کی سائٹ پر دے دی جائیں گی۔

http://kitaben.ifastnet.com
 
بلال

محفلین
جیسا کہ میں نے پہلے بھی کسی دھاگہ میں بتایا تھا کہ میں نے اس سافٹ ویئر کی سی ڈی منگوائی تھی۔ جب کاپی کر کے کسی دوست کو دیتا ہوں تو کاپی ہوئی سی ڈی سے ٹھیک طرح انسٹال نہیں ہوتا۔ اور ہارڈ ڈسک پر جو کاپی ہوتی ہے وہاں سے بھی ٹھیک انسٹال نہیں ہوتا۔ باقی اوریجنل سی ڈی سے ہو جاتا ہے۔ اس بار میں ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ کیا مسئلہ ہے جبکہ نور ہدایت والوں کی جانب سے یہ اجازت ہے کہ یہ سی ڈی کاپی کر کے اور لوگوں کو دے سکتے ہیں۔
 
ماشااللہ بہت خوب ۔ اللہ تعالی آپ كو اور ہمت اور طاقت عطا كریں ۔ مجھے اس سوفٹ وئر میں ایك چیز بہت اچھی نظر آئی اس كو انسٹال كرنے كی ضرورت نہیں اسكے ساتھ ساتھ ڈاٹ نیٹ فریم ورك اور اردو سپورٹ كو انسٹال كرنے كی ضرورت بھی نہیں ہے سب كچھ اسكی ایكزی فائل كےاندر موجود ہے۔ صرف ایكزی فائل كو چلائیں سوفٹ وئر چل پڑتا ہے۔ شائد thinstallاستعما ل كر رہے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
جیسا کہ میں نے پہلے بھی کسی دھاگہ میں بتایا تھا کہ میں نے اس سافٹ ویئر کی سی ڈی منگوائی تھی۔ جب کاپی کر کے کسی دوست کو دیتا ہوں تو کاپی ہوئی سی ڈی سے ٹھیک طرح انسٹال نہیں ہوتا۔ اور ہارڈ ڈسک پر جو کاپی ہوتی ہے وہاں سے بھی ٹھیک انسٹال نہیں ہوتا۔ باقی اوریجنل سی ڈی سے ہو جاتا ہے۔ اس بار میں ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ کیا مسئلہ ہے جبکہ نور ہدایت والوں کی جانب سے یہ اجازت ہے کہ یہ سی ڈی کاپی کر کے اور لوگوں کو دے سکتے ہیں۔

بھائی آپ اس سی ڈی کا ڈیٹا کاپی کرنے کی بجائے اسکی ایک iso فائل بنا لیں اور پھر اسکی کاپنیاں بنا لیں!
 
arshadmm

محفلین
سافٹو؟ ،شاید سافٹ وئر کو پیار سے کہہ رہے ہیں ۔۔
ادھر قرآن کی اردو رفسیر و ترجمہ والوں سے گزارش ہے کہ یونی کوڈ فائلیں بھی الگ سے کسی ربط پہ مہیا کر دیں، شکریہ کے ساتھ برقی کتابوں کی سائٹ پر دے دی جائیں گی۔

http://kitaben.ifastnet.com

جی الف عین بھائی سچ یہی ہے یہ کہ یہ پیار ہی ہے۔ اور یہ رہے یونی کوڈ فائلز کےلنک

ترجمہ قرآن کریم از مولانا فتح محمد جالندھری رح

ترجمہ قرآن کریم از مولانا محمود الحسن رح

تفسیر عثمانی از مولانا شبیر احمد عثمانی رح
 
Top