نول

knol گوگل کی وکی پیڈیا کے مقابلے میں لاؤنچ کی گئی ویب سائٹ ہے۔ یہ ایک انسائیکلو پیڈیا تو نہیں مگر ایک Journal کی مانند ضرور ہے جہاں پر اپنے مضامین اپنے نام سے اپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ نول پر ایک انٹرویو تجرباتی طور پر تحریر کیا ہے۔ جس کا لنک درج ذیل ہے۔
http://knol.google.com/k/wahab-ijaz/ڈاکٹر-وزیر-آغا-سے-انٹرویو/342441uy531jd/2#
اس ذریعے کو کس طرح سے اردو کے لیے بہتر سے بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
 
کوئی ڈیڑھ سال قبل ہم نے نول کو آزمایا تھا۔ لیکن اس وقت کچھ خاص ایسا نظر نہیں آیا کہ اردو کے حوالے سے کچھ توقعات وابستہ کرتے۔ ویسے بھی یہ گوگل کے ان پروجیکٹس میں سے ایک ہے جن کو کچھ خاص کامیابی یا شہرت نہیں ملی۔ لہٰذا مستقبل میں اس کے معدوم ہونے کے پورے چانسیز ہیں۔ ماضی میں گوگل نے ایسی کئی سروسیز کو ان پلگ کیا ہے جنھیں متوقع توجہ حاصل نہ ہو سکی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سائیٹ کیسی ہے، اس کے متعلق تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ایک اچھی تحریر پڑھنے کو ضرور ملی ہے۔
 
وکی کے مقابلے میں نول میں کچھ اچھی خصوصیات بھی ہیں۔ جن میں سے ایک تو بہتر سپیڈ ہے۔ یعنی ایڈیٹر پر مختلف فارمیٹنگ اور مضمون کو محفوظ کرنے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ ان کا ایڈیٹر بھی کافی بہتر ہے۔ اس کے بعد وہ اختیارات جو وکی اپنے منتظمین کو دیتا ہے نول اپنے عام صارف کو انہی اختیارات سے نوازتا ہے۔ تعلیمی یا علمی نوعیت کے مضامین کو محفوظ رکھنے کا یہ اچھا ذریعہ ہے۔ اردو بلاگرز اگر اپنے ایسے تمام مضامین نول پر محفوظ رکھیں تو ایک تو ڈیٹا مزید محفوظ ہوگا اور اس تک مزیدرسائی بھی ممکن ہوگی۔ دوسرا اس کا ترجمہ اشد ضروری ہے ۔ تاکہ اس کا اردو ورژن بھی گوگل کی جانب سے منظر عام پر لایا جانا ممکن سکے۔
 
Top