نومبر پھر اداس ہے

نیلم

محفلین
نومبرپھراُداس ہے
اجنبی سی راہوں میں
دورتک نگاوں میں
بےرُخی کاموسم ہے
آج پھرنگاوں کو بیتےپل کی پیاس ہے
پھررہی ہوں دربدر
مجزےکی آس ہے
ایسالگتاہےجیسے
نومبرپھراُداس ہے
بات توکرےکوئی
ساتھ توچلےکوئی
خاموشی کاپہراہے
زخم دل کاگہراہے
کسی اپنےکی مجھےتلاش ہے
نومبرپھراُداس ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
چند روز پہلے کسی دوست نے فیسبک پہ شئیر کی تھی۔ محفلیں کی نذر
وہ درجن بھر مہینوں سے
سدھا ممتاز لگتا ہے
نومبر کس لئے آخر
ہمیشہ خاص لگتا ہے
بہت سہمی ہوئی صبحیں
اداسی سے بھری شامیں
دوپہریں روئی روئی سی
وہ راتیں کھوئی کھوئی سی
گرم دبیز ہواؤں کا
وہ کم روشن اجالوں کا
کبھی گزرے حوالوں کا
کبھی مشکل سوالوں کا
بچھڑ جانے کی مایوسی
ملن کی آس لگتا ہے
نومبر کس لئے آخر
ہمیشہ خاص لگتا ہے؟؟؟
 

نیلم

محفلین
چند روز پہلے کسی دوست نے فیسبک پہ شئیر کی تھی۔ محفلیں کی نذر
وہ درجن بھر مہینوں سے
سدھا ممتاز لگتا ہے
نومبر کس لئے آخر
ہمیشہ خاص لگتا ہے
بہت سہمی ہوئی صبحیں
اداسی سے بھری شامیں
دوپہریں روئی روئی سی
وہ راتیں کھوئی کھوئی سی
گرم دبیز ہواؤں کا
وہ کم روشن اجالوں کا
کبھی گزرے حوالوں کا
کبھی مشکل سوالوں کا
بچھڑ جانے کی مایوسی
ملن کی آس لگتا ہے
نومبر کس لئے آخر
ہمیشہ خاص لگتا ہے؟؟؟
یس یہ میں نےبھی پڑھی تھی فیس بک پہ ہی:)
بہت خوب شیئرنگ
 
بہت خوب یعنی اب دسمبر کے ساتھ نومبر بھی اداس مہینوں میں شامل کر لیا جائے۔

ویسے نئی تحقیق کے مطابق سرد اور اندھیرے مہینوں میں اداسی روشنی کی کمی کے باعث ایک ڈپریشن بن کر عود آتی ہے اور یوں نومبر سے جنوری تک اداس شاعری جنم لیتی ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کمال ہے، دسمبر تو اداس ہوتا ہی تھا، اب نومبر بی ہو گیا۔
واہ رے واہ
کیا بات ہے!
کوئی ایک مہینہ تو سکون سے گزر جانے دیا کرو۔
اب اداس دنوں میں بقولِ شاعر
شعر لکھتے رہا کرو بیٹھے
 
اپریل پھراُداس ہے
اجنبی سی راہوں میں
دورتک نگاوں میں
بےرُخی کاموسم ہے
آج پھرنگاوں کو بیتےپل کی پیاس ہے
پھررہی ہوں دربدر
مجزےکی آس ہے
ایسالگتاہےجیسے
اپریل پھراُداس ہے
بات توکرےکوئی
ساتھ توچلےکوئی
خاموشی کاپہراہے
زخم دل کاگہراہے
کسی اپنےکی مجھےتلاش ہے
اپریل پھراُداس ہے۔

لو بھئی 5 ماہ کے فرق سے میں بھی شاعر ہوگیا۔۔۔:laugh:
 
Top