نوم کی پو فائلیں اینٹرانس پر

زیک

مسافر
میں نے gnome کی تمام پو فائلیں اینٹرانس پر ڈال دی ہیں۔ یہ کل 36 ہزار سٹرنگ ہیں جن کا ترجمہ کرنا ہے۔ یہ کافی محنت اور افرادی قوت کا متقاضی ہے۔
 

دوست

محفلین
ایٹرانس میں ویب پیڈ بھی شامل کردیجیے اب۔ اس کا ایک مسئلہ ہے ایک وقت میں ایک ہی پیغام سامنے آتا ہے ترجمے کےلیے لانچ پیڈ اس سلسلے میں لاجواب تھا ایک ہی بار دس پیغام اترتے تھے تسلی سے ترجمہ کرکے چڑھا دو۔
 

زیک

مسافر
دوست: ویب‌پیڈ شامل کر رہا ہوں۔

ایک وقت میں سارے سٹرنگ مدون کرنے کے لئے لسٹ والے صفحے پر اوپر دائیں طرف Edit All کلک کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زکریا۔ میرے خیال میں یہ تاریخی ڈیویلپمنٹ ہے۔ اب سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا ایک بہت اچھا پلیٹ فارم مہیا ہو گیا ہے۔ ہمیں اس کا بہہترین انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ کام کے magnitude کو دیکھتے ہوئے ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کام کی طرف بلانا چاہیے۔ میرے خیال میں اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ اور اردو لغت کے بعد اب اردو ویب پر ایک بڑے اور اہم پراجیکٹ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک ہے میں سمجھ گیا۔
ایٹرانس کا اپنا ماحول ہے پھر بھی۔ ویب پیڈ پر جو ترجمہ کردیا شائع ہوگیا ادھر پہلے ناظم کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ خیر میں تو زیادہ آفلائن ترجمہ کرنا پسند کروں گا۔
نبیل بھائی کی بات ٹھیک ہے اس کی ذرا تشہیر فرما دی جائے۔ اپنے فورم کے بلاگ پر ہی نہیں میرا تو خیال ہے دوسرے اردو فورموں پر بھی تاکہ ذرا لوگ اکٹھے ہوں کام کرنے کے لیے۔
اب لائبریری والا حال تو ہے نہیں کہ اردو ویب کے علاوہ کوئی فورم ہی دستیاب نہ تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ کو یاد ہوگا کہ لائبریری پراجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے آپ نے کچھ لکھا تھا۔ اگر امتحانوں سے فارغ ہو جائیں تو کچھ اسی طرز کا سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کی اہمیت کے بارے میں بھی موزوں ہو جائے۔۔ کیا خیال ہے؟ :)
 

دوست

محفلین
جی ضرور میں اس سلسلے میں کوشش کروں گا شاید دوران امتحان ہی ایک پرچے میں 3 چھٹیاں ہیں‌ سو کچھ وقت دوں گا ادھر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی اور زکریا بھائی، اس سلسلے میں اگر ایک چھوٹا سا ٹیوٹوریل لکھ دیں‌تو مجھ جیسے کئی دوست یہ کام کرنے پر تیار ہو جائیں گے۔
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
نبیل: میں ایک تعارفی پوسٹ بلاگ پر لکھتا ہوں۔ باقی دوست ایک اثرانگیز تحریر لکھ دیں گے۔

قیصرانی: کام کافی آسان ہے مگر پھر بھی ایک ٹٹوریل لکھا دیتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ زکریا بھائی، کہ ابھی میں‌ کافی دن فارغ ہوں گا۔ تو سوچا کہ یہ کام بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے گا۔ ہو سکے تو اس کا ڈائریکٹ لنک بھی دے دیں جب لکھ لیں‌تو۔
بےبی ہاتھی
 

دوست

محفلین
لیں جی لینکس پاکستان کے فورم سے میں نے بسم اللہ کردی ہے ۔
http://www.linuxpakistan.net/forum/viewtopic.php?p=27263#27263
یہاں کچھ لکھنے کی کوشش کی ہے اپنی “پاکستانی“ انگریزی میں امید ہے پڑھنے والے کو سمجھ آجائے گی۔ شاید کوئی اچھا ردعمل ملے یہاں‌سے۔
اردو کے سلسلے میں بھی کچھ کرتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
میرا خیال یہ ہے کہ جنوم کے ترجمے کے بجائے ابنٹو کا ترجمہ کیا جائے اس سے ایک تو جنوم کافی حد تک ترجمہ ہوجاتا دوسرا اس کی فوری ایمپلیمینٹیشن بھی ابنٹو پر دیکھی جاسکتی۔ وہاں پہلے ہی ایک چھوٹی سی ٹیم کام کررہی ہے۔ اگر اردو ویب کی ٹیم بھی اپنی کاوشیں وہاں صرف کرے تو بہت زیادہ کام ہوجانے کی توقع ہے۔

روزیٹا پر ایک اور خوبی یہ ہے کہ آپ فارسی سے سجیشن لے سکتے ہیں۔ اور دوسرے لوگوں کے ترجموں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں چونکہ یہ ویب بیسڈ ہے تو کسی ہر ایک سطر فوری شامل ہوجاتی ہے اور دوسرے مترجم اسے فورا دیکھ سکتے ہیں۔

ہوسکتا ہے میرا اندازہ غلط ہو مگر انٹرانس میں اردو کی بورڈ‌ کی انٹرگشن سے کئی مسائل کھڑے ہونگے جیسے اگر مجھے ایک ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ کے درمیان کوئی لفظ ٹائپ کرنا ہوتو اردو سے انگریزی سوئچ اور پھر اردو اور پھر انگریزی مشکل ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ بھی ہے۔
واقعی اس بارے میں کچھ ہونا چاہیے۔
انڈ لینکس والوں سے بھی کوئی تعاون نہیں ملا ابھی تک عملی طور پر۔
نعمان آپ رابطہ کررہے ہو یا میں وقاص عالم کو ای میل کروں؟؟
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی آپ بھی انہیں ای میل کریں۔ میرے خیال میں ہمیں ایک متحرک کوآرڈینیٹر کی ضرورت ہے ورنہ اسطرح تو یہ کام شاید کبھی پورا نہ ہو۔
 
Top