سعادت
تکنیکی معاون
جی، نبیل بھائی۔ نوٹو نستعلیق کا ڈیزائن مجموعی طور پر فارسی طرزِ نستعلیق کے قریب ہے۔ ڈیزائنر کے بارے میں کچھ خاص علم نہیں، البتہ فونٹ کے میٹا ڈیٹا میں مونوٹائپ امیجنگ کا نام ملتا ہے۔بہت شکریہ سعادت۔ اردو ٹائپوگرافی اور خاص طور پر نستعلیق سے متعلقہ کوئی خبر سامنے آ جائے تو گویا سوکھے دھانوں پر پانی پڑ جاتا ہے۔
نوٹو نستعلیق بظاہر تو اچھا نظر آ رہا ہے۔ یہ ٹائپوگرافی کے ماہرین ہی بتا سکیں گے کہ کس موجودہ نستعلیق فونٹ سے اس کی زیادہ مشابہت ہے۔
ابھی تک تو میں فونٹ کا سورس ڈھونڈنے میں ناکام رہا ہوں کیونکہ نوٹو فونٹس کی ریپازٹری میں صرف کمپائل شدہ فونٹ فائلز ہی موجود ہیں۔ (شاید مجھے مزید ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔) ویسے تمام نوٹو فونٹس اپاچی لائسنس کے تحت ہیں، سو ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مکمل طور پر جائز ہے۔گوگل کوڈ پر اس پراجیکٹ کی موجودگی سے معلوم ہو رہا ہے کہ اس فونٹ کا سورس بھی دستیاب ہوگا۔ یہ بھی احباب کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔
میرا اندازہ تو یہ ہے کہ اس فونٹ کی تیاری میں اڈوب کی AFDKO کا استعمال کیا گیا ہے، اور fonttools کا استعمال تو ہے ہی (جیسا کہ اس کمِٹ پیغام سے ظاہر ہے)۔نیز اسکا وولٹ سورس بھی اگر مل جائے سونے پہ سہاگا۔
بھی نوٹو فونٹ پراجیکٹس کی رپازٹری ڈاؤنلوڈ کی ہے اور اس میں ان فونٹس کی تیاری کے دوران استعمال کیے گئے ٹولز بھی شامل ہیں۔ ان کا مطالعہ بھی اردو ٹائپوگرافی کے ماہرین کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
آجکل فونٹ اور ٹائپ ڈیزائن انڈسٹری میں کافی دلچسپ سرگرمیاں جاری ہیں۔ اڈوب کی AFDKO آزاد مصدر ہو چکی ہے، fonttools کا استعمال بھی کافی عام ہو گیا ہے (پائتھون پروگرامنگ زبان تو عرصے سے فونٹ انڈسٹری کی لاڈلی رہی ہے)، اور فونٹ فورج کا بھی حال ہی میں نیا ورژن سامنے آیا ہے۔ عربی سکرپٹ کے علاوہ دیگر پیچیدہ سکرپٹس (جیسے دیوناگری یا کانجی وغیرہ) میں بھی ٹائپ ڈیزائنرز کی دلچسپی کافی بڑھ رہی ہے۔