نوکیا کا نیا شاندار موبائل نوکیا 6

ایک زمانہ تھا کہ میں نوکیا کا دیوانہ ہوا کرتا تھا، نوکیا کی این سیریز، کیا زبردست موبائل تھے۔ جب نوکیا این 73 دیکھا پہلی بار تو اسکا کیمرہ رزلٹ دیکھ کر میں تو حیران ہی رہ گیا۔ پھر نوکیا این 85 بھی خریدا اور خوب استعمال کیا۔ مگر پھر انڈرائد کے آپریٹنگ سسٹم کے آنے کے بعد نوکیا فلاپ ہونا شروع ہوا تو مجھے مجبورا سامسنگ پر آنا پڑا۔

اور اب ایک بار پھر نوکیا نے اپنا نیا موبائل نوکیا 6 متعارف کروا کر موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ 16 میگا پکسل کیمرہ ۔۔۔ کیا زبردست فیچرز ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ پاکستان میں اسکی قیمت محض 30،000 روپے تک ہوگی۔
Nokia-6-front-display-fingerprint-sensor.jpg


اتنے زبردست موبائل کے بعد میرے جیسے بہت سے نوکیا کے چاہنے والے نوکیا پر واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اور میں نے بھی بالآخر نوکیا پر واپسی کا فیصلہ کر ہی لیا۔ یہ فیصلہ کرتے ہی میں نے کل ہی پچھلے ۵ سال میں اپنا پہلا نوکیا موبائل خرید لیا۔۔۔ جی ہاں میرا نیا نوکیا موبائل ہے نوکیا 105 ۔ ۔ ۔ ۔
5302013124902PM_635_nokia_105.png


نوکیا 6 بھی اللہ دے گا انشاءاللہ۔ :biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin:
 

یاز

محفلین
شکریہ جناب معلوماتی پوسٹ کے لئے۔

لیکن یہ والا موبائل خرید کے تو آپ نے کچھ ویسا ہی کام کیا ہے۔ جیسے بندہ بی ایم ڈبلیو کا اشتہار دیکھ کر یاماہا کی موٹر بائیک خرید لے۔
 
شکریہ جناب معلوماتی پوسٹ کے لئے۔

لیکن یہ والا موبائل خرید کے تو آپ نے کچھ ویسا ہی کام کیا ہے۔ جیسے بندہ بی ایم ڈبلیو کا اشتہار دیکھ کر یاماہا کی موٹر بائیک خرید لے۔

یاما ہا پھر بھی بہتر ہے جناب۔ روڈ پرنس یا یونائٹڈ یا پھر کسی اور چائنا کے بائیک کی بات کریں۔ :cowboy1::cowboy1::cowboy1::cowboy1::cowboy1:
 
Top