تاسف نوید صادق صاحب کے بڑے بھائی کا انتقال پُر ملال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ایم اے راجا

محفلین
اناللہ و انا الیہ راجعون​

آج صبح سات بجکر چونتیس منٹ پر مجھے جو پہلا ایس ایہم ایس موصول ہوا وہ نہایت دردناک تھا، میسیج معروف شاعر و محفلین محترم نوید صادق صاحب کا تھا، جس میں انہوں نے یہ افسوسناک خبر دی کے بہاولپور میں ان کے بڑے بھائی مسعود صادق انتقال فرما گئے ہیں، چونکہ اس وقت میں نیٹ سے دور تھا سو ابھی گھر پہنچتے ہی پہلا کام یہی کر رہا ہوں کہ یہ خبر اہلِ محفل تک پہنچاؤں۔

یقینن یہ ہم سب کے لیئے بہت دکھ بھری خبر ہے، خاص طور پر میرے لیئے کیونکہ میں حال ہی میں یہ صدمہ برداشت کر چکا ہوں، اور جانتا ہوں کے یہ سدمہ کتنا بڑا ہے، بھائی سے بڑا رشتہ شاید ہی کوئی ہو وہ بھی چھوٹے بھائی کے لیئے بڑے بھائی کا، جو کہ باپ کی جا ہوتا ہے، لیکن انسان تقدیر کے آگے نہایت بے بس ہے۔

آئیے ہم سب احباب مل کر اللہ تعٰالٰی کے حضور دعا کریں کہ وہ نوید صادق صاحب کے بھائی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(راجا صاحب اطلاع پہنچانے کا بہت شکریہ)
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون،
دلی رنج ہوا، مالک و مولیٰ مسعود بھائی کی مغفرت فرمائے ۔
اور نوید بھائ سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
آمین
(چونکہ میرا موبائل گر کر خراب ہوگیا تھا سو یہ مکتوب مجھے آج موصول ہوا، میں لڑی بنانے کے لیے آیا تو راجہ کا مراسلہ نظر آیا۔ )
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

واقعی بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ نوید صاحب کو یہ صدمہ برداشت کرنی کی ہمت اور طاقت عطا فرمائیں، کچھ ماہ قبل ان کے والد صاحب کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر۔ اللہ رب العزت نوید صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم پر اپنی رحمتوں کے خزانے کھول دے ۔ (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top