یہاں پر میں نے آجکل جو نیو بورن بچیوں کے نام سنے ہیں ان میں ۔۔ عیشل ، عیشال ، عائش ، فجر ، اُشنا ، اِلسہ ، افراح شامل ہیں ۔۔
اور بھی ملتے ہیں تو پھر میں شیئر کرتی ہوں ۔۔
میں سمجھا کہ فرزانہ کی کسی نظم کا عنوان ہے۔ اور شاید دلاور فگار کی نظم یاد آ گئی۔
اے مرے نورِ نظر، لختِ جگر۔ پیدا نہ ہو۔۔۔
کہ مبادا نیناں نو مولود بچوں کو یہی پیغام دینا چاہ رہی ہیں!!
بہت بہت شکریہ سارہ
پلیز مزید نام لڑکے اور لڑکوں کے پوسٹ کرتی رہیں، یعنی جو بھی آجکل تازی کھیپ کے ہیں (ہی ہی ہی )۔
ہمارے رشتے داروں میں کسی کے یہاں بےبی گرل پیدا ہوئی ہے
اب وہ سبھی سے اچھے اچھے نئے نام پوچھ رہے ہیں۔ ۔ ۔
مگر کیوں؟ اتنی دیر کیا کرتے رہے؟
میں نے تیلے بھیا کو ایک طویل لسٹ ناموں کے مطلب سمیت بھیجی تھی، وہ شاید میں نے سیو ہی نہیں کی۔
پیدائش کے بعد نام پوچھ رہے ہیں؟؟؟؟
ارے آپ کس طرح کے پاکستانی ہیں آپ کو خبر نہیں کہ ہمارے لوگ ہمیشہ اسی رفتار سے کام کرتے ہیں، مجھے تو شاذ و نادر کوئی ایسا جوڑا ملا ہے جس نے پہلے سے نام طے کر رکھا ہو !
ویسے زیادہ تر لوگ دونوں صنفوں کے نام پسند کر لیتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ پیدائش کے بعد بے بی کی پرسنالٹی کے حساب سے منتخب کریں گے (اور یہ انگریزوں کا بھی وطیرہ ہے)۔
ایک صنف کے تو میں لکھ دیتا ہوں، (بشرطیکہ پٹھان ہوں)، اس میں یہ بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ نومولود کی پیدائش کہاں اور کن حالات میں ہوئی ہے :
شیر خان - اگر جنگل میں پیدا ہوے
شربت خان - گرمیوں میں پیدا ہوے
بارود خان - جنگ کے دوران۔۔۔۔۔
سمندر خان ۔ سمندر کے ارد گرد۔۔۔۔۔
عجب خان ۔ عجیب و غریب حالات میں۔۔۔۔۔
مستی خان ۔ وقت سے پہلے ۔۔۔۔
گُل خان ۔ کسی باغ میں یا باغ کے قریب ۔۔۔۔
غضب خان - غصے کی حالت میں ۔۔۔۔
ہیبت خان - دہشت کی حالت میں ۔۔۔
نادیہ خان - (جیو ٹی وی) - فنون لطیفہ کے مزے لیتے ہوئے ۔۔۔
بہادر خان - خود کُش حملے کے بعد۔۔۔۔
شاہد خان آفریدی - ہنر تو ہے لیکن دماغ نہیں کی حالت میں ۔۔۔
عبد القدیر خان - فخر پاکستان کی حالت میں
برداشت خان - پرویز مشرف کی حکومت میں ۔۔۔۔
ارے آپ کس طرح کے پاکستانی ہیں آپ کو خبر نہیں کہ ہمارے لوگ ہمیشہ اسی رفتار سے کام کرتے ہیں، مجھے تو شاذ و نادر کوئی ایسا جوڑا ملا ہے جس نے پہلے سے نام طے کر رکھا ہو !
ویسے زیادہ تر لوگ دونوں صنفوں کے نام پسند کر لیتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ پیدائش کے بعد بے بی کی پرسنالٹی کے حساب سے منتخب کریں گے (اور یہ انگریزوں کا بھی وطیرہ ہے)۔
پکڑ کیوں لایا اور کہاں سے لایا، میں خود خان ہوں۔