مہوش علی
لائبریرین
۔ "مسیار شادی" والے تھریڈ میں بات موضوع سے الگ ہو کر"نکاح المتعہ" پر چل نکلی۔ سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ یہ بحث اپنی بنیاد سے نہیں چلی ہے، اور اس مسئلے پر بحث اس انداز میں کی جا رہی ہے جبکہ پڑھنے والوں کی اکثریت کو نکاح المتعہ کے بنیادی مسائل کا ہی علم نہیں ہے۔
اختلافی مسائل اپنی جگہ، مگر اس موضوع سے انصاف کا سب سے پہلے تقاضہ یہ ہے کہ بنیاد کو سمجھا جائے یعنی بذات خود عقد المتعہ کو مکمل طور پر سمجھا جائے، اسکے متعلق شرعی احکامات کو سمجھا جائے، اور پھر سب سے آخر میں جا کر اختلافی مسائل پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔
۔ پھر انیس بھائی نے پیغام کے ذریعے اسی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ الگ تھریڈ میں دوسری بحوث میں پڑنے سے قبل سب سے پہلے عقد متعہ کا تفصیلی تعارف کروایا جائے کیونکہ مخالفت برائے مخالفت میں عقد متعہ کے متعلق بے تحاشہ غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اور بے تحاشہ ایسے غلط الزامات لگے ہوئے ہیں جن کا پردہ چاک کیے بغیر ہم آگے بڑھ ہی نہیں سکتے۔
۔ انصاف کا سب سے پہلا تقاضا یاد رہے کہ آپ نے غیر جانبدار ہو کر ٹھنڈے دل سے اللہ کو اپنا گواہ بناتے ہوئے ہر فریق کو پورا موقع دینا ہے کہ وہ اپنا مؤقف بیان کرے اور غور و فکر کے بعد ہی آپ نے کسی حتمی فیصلے پر پہنچنا ہے۔
آئیے اللہ کے بابرکت نام سے شروع کرتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ فریقین کو ایک دوسرے کا مؤقف سمجھنے کا موقع ملے گا اور یوں پیدا شدہ بہت سی غلط فہمیاں اور غلط الزامات دور ہوں گے۔ امین۔