*. نکاح .*

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

القرآن:-

اور اسکی نشانیوں سے ہے۔ تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت رکھی

پارہ 21۔۔۔۔۔۔ سورت 30 سورت الروم آیت 21

القرآن:-

اور وہی ہے جس نے پانی سے بنایا آدمی پھر اس کے رشتے اور سسرال مقرر کی۔اور تمہارا رب قدرت والا ہے

پارہ 19 سورت 25 سورت الفرقان آیت 51

حدیث:-

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:- "نکاح میری سنت ہے۔

ابن ماجہ جلد 1 حدیث 1913

حدیث:-

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:- تم میں سے جو 'بیوی کے' حقوق ادا کرنے کی طاقت رکھے تو نکاح کر لے کیوں کہ یہ نظر کو جھکاتا اور شرمگاہ کو محفوظ رکھتا ہے۔

ابو داؤد جلد 2 حدیث 278
 

بنت آدم

محفلین
حدیث:-

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:- جب بندہ شادی کرتا ہے۔تو اسکا آدھا دین مکمل ہو جاتا ہے۔ ' شادی کرنے کے بعد بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ہے

بہیقی

حدیث:-

کنواری لڑکی کا نکاح اسکی اجازت کے بنا نہ کیا جائے اور نا بیوہ کا جب تک وہ حکم نا دے

بخاری جلد 3 حدیث 1856
 

بنت آدم

محفلین
حدیث:-

جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے اگر وہ اسے دیکھنا چاہے تو دیکھ لے

ابو داؤد

حدیث:-

دو محبت کرنے والو کے لیے نکاح سے بہتر کچھ نہیں

"یعنی جب کوئی لڑکا لڑکی محبت کرتے ہوں تو ان کے والدین کو انکا نکاح کر دینا چاہیے"

ابن ماجہ جلد 1 حدیث 1914

اسلام Love Marriage کے خلاف نہیں مگر شادی سے پہلے ملنے بے حیائی والدین کی نافرمانی کے اسلام خلاف ہے۔
 

بنت آدم

محفلین
حدیث:-

مومن اللہ سے ڈرنے کے بعد جو اپنے لیے بہتر تلاش کرتا ہے وہ نیک بیوی ہے

ابن ماجہ جلد 1 حدیث 1924
 

بنت آدم

محفلین
حدیث:-

جب تمہں ایسا شخص 'تمہاری بہن بیٹی کے لیے' نکاح کا پیغام دے جسکا دین اور اخلاق تمہیں پسند ہو تو اس سے نکاح کر دو اگر ایسا نہ کرو گے تو زمیں میں بہت بڑا فتنہ پیدا ہو گا

ترمذی شریف جلد 1 حدیث 1076

حدیث:-

عورتوں سے انکے حسن کی وجہ سے شادی نہ کرو ہو سکتا ہے اسکا حسن تمہیں برباد کر دے۔ نہ ان سے انکے مال کی وجہ سے شادی کرو ہو سکتا ہے اسکا مال تمہیں گناہوں میں مبتلا کر دے

بلکہ دین داری کی وجہ سے شادی کرو کالی،دبلی،بد صورت خادمہ اگر دین دار ہو تو وہی بہتر ہے۔

ابن ماجہ حدیث 1926


حدیث:-

دنیا کے سامان میں نیک بیوی سے زیادہ کوئی اچھی چیز نہیں

ابن ماجہ حدیث 1922

اکثر لڑکے لڑکیاں کورٹ میرج کر لیتے یا لیتی ہیں چھپ کر

حدیث:-

کوئی عورت اپنا نکاح خود نہ کرے ' بالکہ نکاح میں والدین کی مرضی بھی شامل کرے

ابن ماجہ جلد 1 حدیث 1950

 

بنت آدم

محفلین
حدیث:-

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ کے ساتھ نکلے۔ ہم جوان تھے لیکن نکاح کی استطاعت نہیں رکھتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- اے جوانو: تمہارے لیے نکاح بہت ضروری ہے۔ کیونکہ یہ آنکھوں کو نیچا رکھتا ہے اور شرمگاھ کی حفاظت کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شادی کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو وہ روزے رکھے اس لیے کہ روزوں سے شہوت ختم ہو جاتی ہے

ترمذی شریف جلد 1کتاب النکاح حدیث 958

حدیث:- ترک نکاح کی ممانعت

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون کو ترک نکاح کی اجازت نہیں دی ورنہ ہم خصی ہو جاتے

ترمزی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 959

نکاح کب فرض کب سنت کب مکروہ کب ناجائز ہے؟؟

1۔ غلبہ شہوت کی وجہ سے زنا میں مبتلا ہونے کا خوف ہو تو => فرض

2۔ غلبہ شہوت نہ ہو کفالت کر سکتا ہو تو => سنت

3۔ بیوی کے لیے اخراجات نہ ہو بیوی پر ظلم کا اندیشہ ہو تو=> مکروہ

4۔ کوئی نا مکمل مرد بیوی کے حقوق زوجیت ادا کرنے کے قابل نا ہو تو اسے نکاح کرنا جائز نہیں

فقہ کی ہر کتاب جس میں مسائل نکاح ہو اس میں یہ معلومات مل جائے گی

حدیث:- بغیر ولی کے نکاح نہیں ہوتا

حضرت ابو موسی کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا

ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 977

سوال:- شرعی طور پر مرد میں شادی کے لیے خوبیاں کیا دیکھی جائیں؟

جواب:- عورت کو چاہیے مرد دین دار خوش خلق مالدار "کفالت کے قابل مالدار" سخی سے نکاح کرے۔ فاسق بدکار سے نہ کرے۔ نہ کسی بوڑھے سے نکاح کرے

ردالمختار

فتوی

عورت اپنے والدیں کے گھر ہفتے میں 1 بار جا سکتی ہے اور محارم بھائی بہن وغیرہ کے گھر سال میں 1 بار جا سکتی ہے اور بنا اجازت رات کو کہیں رک نہیں سکتی

fatwa e ridwia جلد 10
 

بنت آدم

محفلین

القرآن:-

چار عورتوں سے نکاح جائز ہے۔

اگر انصاف نہ کر سکے تو صرف ایک عورت سے نکاح کرے


تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش آئیں دو،دو، اور تین ، تین اور چار چار پھر اگر ڈرو کہ 2 بیویوں کو برابر نہ رکھ سکو گے تو ایک ہی کرو

پارہ 4 سورت 4 سورت النساء آیت 3
 

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

القرآن:-

تو نکاح کر دو اپنوں میں ان کا جو بے نکاح ہوں اور اپنے لائق بندوں اور کنیزوں کا اگر وہ فقیر ہوں تو اللہ انہیں گنی کر دے گا اپنے فضل کے سبب اور اللہ وسعت والا علم والا ہے

پارہ 18 سورت 24 سورت النور آیت 32
 

بنت آدم

محفلین
کسی کے پیغام پر پیغام نکاح بھیجنے کی ممانعت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" کوئی شخص اپنے بھائی کی بیچی ہوئی چیز پر وہی چیز اس سے کم قیمت میں فروخت نہ کرے۔ اور نہ کوئی اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام بھیجے

ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 1007
 

بنت آدم

محفلین
حدیث:-

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان کے درمیاں انصاف اور عدل نہ کرتا ہو تو قیامت کے دن اس کے بدن کا آدھا حصہ مفلوج ہوگا۔۔

ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 1014
 

بنت آدم

محفلین
نکاح شغار کی ممانعت

"شغر کے معنی یہ ہیں کہ کوئی شخص اپنی بیٹی یا بہن کا نکاح اس شرطپر کسی کے ساتھ کرے کہ وہ بھی اس سے اپنی بہن یا بیٹی کا نکاح کرے اور ان میں مہر کا تقرر نہ ہو (مترجم)

حدیث:- حضرت عمران بن حصیں رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسلام میں جلب جنب اور شغار نہیں ہیں اور جو شخص کسی کے مال پرظلم کرتے ہوئے قبضہ کر لے وہ ہم میں سے نہیں

ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 997

حدیث:- حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا

ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 998

i87966_untitled.JPG

 

میم نون

محفلین
اللہ توبہ اللہ توبہ:surprise:

ایک تو مجھ سے کام کراتے رہے کہ تمہاری فیس معاف ہے اور پھر بھی فیس کے مطالبے، حالانکہ اپنا کام کیا ہی نہیں۔
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے :shameonyou:

اس سے پہلے کہ بنت آدم آ کر ہم دونوں کی کلاس لے لے کہ ہم کیا انکے دھاگے میں گھس آئے ہیں، میں کسک لیتا ہوں
 

یوسف-2

محفلین
شمشاد بھائی !
ایک "بس" میں آپ کتنوں کی شادیاں کروا سکتے ہیں :)

ویسے بات آپ کی درست ہے۔ میں بھی اسی نظریہ کا قائل ہوں کہ شادی کی عمر کو پہنچنے والے ہر لڑکے اور لڑکی شادی ہوجانی چاہئے۔ ماشائ اللہ بہت خوبصورت دھاگہ ہے۔ قرآن و احادیث سے خوب انتخاب ہے

جزاک اللہ خیرہ بنت آدم
 
Top